Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

راجستھان کابینہ میں ’یونیفارم سول کوڈ‘ اور ’ٹری راجستھان پروٹیکشن ایکٹ‘ منظوری

ضابطۂ اخلاق نافذ ہونے سے قبل راجستھان کی بھجن لال شرما حکومت نے کابینہ کی میٹنگ میں کئی اہم فیصلے کیے

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
11 hours ago
راجستھان کابینہ میں  ’یونیفارم سول کوڈ‘ اور ’ٹری راجستھان پروٹیکشن ایکٹ‘  منظوری

پنچایت اور بلدیاتی انتخابات کے لیے ضابطۂ اخلاق نافذ ہونے سے قبل راجستھان کی بھجن لال شرما حکومت نے کابینہ کی میٹنگ میں کئی اہم فیصلے کیے ہیں۔ کابینہ نے ’یونیفارم سول کوڈ‘ (یو سی سی) اور ’ٹری راجستھان پروٹیکشن ایکٹ‘ کو منظوری دے دی ہے۔ دونوں بل 20 اگست سے شروع ہونے والے اسمبلی اجلاس میں پیش کیے جائیں گے۔ یعنی اب راجستھان میں بھی ’یو سی سی‘ کا راستہ ہموار ہو گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ یو سی سی میں شادی، طلاق، وراثت، نان و نفقہ اور لیو اِن ریلیشن شپ سے متعلق قوانین طے کیے گئے ہیں۔ نئے قوانین کے مطابق جہاں ایک طرف لیو اِن ریلیشن شپ شروع کرنے اور ختم کرنے کی اطلاع دینا ضروری ہوگا، وہیں شادی کا رجسٹریشن 60 دن کے اندر کرانا لازمی ہوگا۔ شادی یا طلاق کا رجسٹریشن نہ کرانے پر 10 ہزار روپے جرمانے کی شق رکھی گئی ہے۔

یو سی سی میں کثیر ازدواج پر پابندی عائد کرنے کی شق بھی موجود ہے، جبکہ دوبارہ شادی کی اجازت ہوگی۔ وراثت کے معاملے میں بیٹے اور بیٹی کو مساوی حقوق دینے کی شق رکھی گئی ہے۔ پوتے کو بھی جائیداد میں حق ملے گا۔ تاہم، قبائلی اور آدیواسی علاقوں کے روایتی رسم و رواج اور نظام کو یو سی سی سے باہر رکھا گیا ہے۔

بھجن لال شرما کابینہ نے سرکاری ملازمین اور افسران کو ترقی میں راحت دینے کے لیے لازمی سروس میں 2 سال کی چھوٹ کو بھی منظوری دے دی ہے۔ بجٹ میں اس کا اعلان پہلے ہی کیا جا چکا تھا، لیکن کابینہ کی منظوری نہ ملنے کی وجہ سے نوٹیفکیشن جاری نہیں ہو پا رہا تھا۔ اب 3 سال میں اس چھوٹ کا فائدہ نہ لینے والے ملازمین بھی اس کے دائرے میں آ سکیں گے۔

ماحولیاتی تحفظ سے متعلق بھی حکومت نے بڑا فیصلہ کیا ہے۔ ’ٹری راجستھان پروٹیکشن ایکٹ‘ کے تحت کھیجڑی اور روہیڑا سمیت 29 اقسام کے درختوں کی کٹائی پر پابندی ہوگی۔ خصوصی حالات میں مجاز افسر کی اجازت ضروری ہوگی۔ بغیر اجازت درخت کاٹنے پر ایک لاکھ روپے تک جرمانہ اور ایک سال تک قید کی سزا کی شق رکھی گئی ہے۔ یہ قانون ذاتی زمین پر بھی نافذ ہوگا۔

Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.