Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

لال قلعہ دھماکہ : این آئی اے عدالت میں ملزمین کے خلاف چارج شیٹ داخل

عمران نبی (متوفی)، عامر راشد علی، یاسر بلال وانی، مزمل، عادل احمد راتھر، مفتی عرفان احمد، شاہین، شعیب، بلال اور یاسر احمد ڈار سمیت 13 ملزمین شامل

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
2 months ago
لال قلعہ دھماکہ : این آئی اے عدالت میں  ملزمین کے خلاف چارج شیٹ داخل

خصوصی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) عدالت نے لال قلعہ دھماکہ معاملے میں این آئی اے کی چارج شیٹ کا نوٹس لیا ہے۔ این آئی اے نے اس معاملے میں 13 ملزمین کے خلاف چارج شیٹ داخل کی ہے۔ چارج شیٹ میں عمران نبی (متوفی)، عامر راشد علی، یاسر بلال وانی، مزمل، عادل احمد راتھر، مفتی عرفان احمد، شاہین، شعیب، بلال اور یاسر احمد ڈار سمیت 13 ملزمین شامل ہیں۔

این آئی اے کی تحقیقات جموں و کشمیر، ہریانہ، اتر پردیش، مہاراشٹر، گجرات اور دہلی-این سی آر تک پھیلی ہوئی ہیں۔ لال قلعہ دھماکہ معاملے کی تحقیقات کے دوران 588 گواہوں کے بیانات درج کیے گئے۔ این آئی اے نے 395 سے زیادہ دستاویزات اور 200 سے زائد ضبط شدہ سامان/شواہد کو چارج شیٹ کا حصہ بنایا ہے۔ خصوصی این آئی اے عدالت نے معاملے کی اگلی سماعت 9 ستمبر کو مقرر کی ہے۔

لال قلعہ کے باہر 10 نومبر 2025 کو کار میں بم دھماکہ ہوا تھا، جس میں 15 افراد کی موت ہوئی تھی اور کئی لوگ زخمی ہوئے تھے۔ این آئی اے کے مطابق تمام ملزمین دہشت گرد تنظیم انصار غزوات الہند سے وابستہ تھے، جو القاعدہ کی ہی ایک شاخ ہے۔ این آئی اے نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزمین نے ’آپریشن ہیونلی ہند‘ کے نام سے ایک مہم شروع کی تھی، جس کا مقصد انتہا پسندانہ نظریے کو پھیلانا اور جمہوری حکومت کے خلاف سازش کرنا تھا۔

این آئی اے کی چارج شیٹ میں شامل ملزمین میں بیشتر ڈاکٹر اور تعلیم یافتہ پیشہ ور افراد شامل ہیں، جو انتہا پسندی سے متاثر ہو کر اس سازش کا حصہ بنے۔ دہشت گرد طفیل احمد بھٹ کی ٹیلی فون سہولت سے متعلق عرضی پر گزشتہ بار دیے گئے حکم کی رپورٹ نہ ملنے پر عدالت نے متعلقہ جیل سپرنٹنڈنٹ کو ذاتی طور پر یا ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے پیش ہونے کی ہدایت دی تھی۔ این آئی اے نے عدالت کو بتایا ہے کہ مزید تحقیقات ابھی جاری ہیں۔

Recent News

کینیڈا  میں 16 سال سے کم عمر کے بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی لگانے کی تیاری

بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کی عرضی پر مرکز اور این سی پی سی آر کو نوٹس

October 17, 2026
مغربی بنگال میں 46 لاکھ سے زائد نام ووٹر لسٹ سے ہٹانے کے لیے نشان زد

اب سیاسی پارٹیوں کے ساتھ ووٹر لسٹ کی ریڈیبل کاپی شیئر کی جائے گی

October 16, 2026
یمن میں حوثیوں کا صدارتی محل  پر حملہ ، چار افراد جاں  بحق

یمن میں حوثیوں کا صدارتی محل پر حملہ ، چار افراد جاں بحق

October 16, 2026
امریکی اسکول میں فائرنگ – تین بچوں سمیت چار افراد  کی موت

امریکی اسکول میں فائرنگ – تین بچوں سمیت چار افراد کی موت

October 16, 2026
شیخ علی مقبرہ معاملہ میں آر ڈبلیو اے کو سپریم کورٹ کی  پھٹکار

مذہب تبدیل کرنے کے ساتھ ہی ختم ہو جائے گا ریزرویشن: سپریم کورٹ

October 15, 2026
آئی ڈی بی آئی بینک کے 60.72 فیصد حصص کی فروخت پر کانگریس چراغ پا

آئی ڈی بی آئی بینک کے 60.72 فیصد حصص کی فروخت پر کانگریس چراغ پا

October 15, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.