Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو ریاست دہلی

دہلی اسمبلی میں آلودگی پر ہنگامہ

اسمبلی کے باہر کپل مشرا کے خلاف فیک ویڈیو پر احتجاج کرتے ہوئے ان کے استعفیٰ کا مطالبہ

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
7 months ago
دہلی اسمبلی میں آلودگی پر ہنگامہ

نئی دہلی: دہلی اسمبلی کے سرمائی اجلاس کے پانچویں اور آخری دن آلودگی کے مسئلے اور ایک فیک ویڈیو تنازعہ پر عام آدمی پارٹی کے ارکان نے زبردست ہنگامہ کیا، جس کے بعد انہوں نے ایوان سے واک آؤٹ کر دیا۔ کارروائی کے دوران اسپیکر وجندر گپتا نے عآپ کے رکن اسمبلی سنجیو جھا کو ایک تبصرے پر سخت کارروائی کرتے ہوئے مارشلوں کے ذریعے ایوان سے باہر نکلوایا اور پورے دن کی کارروائی کے لیے معطل کر دیا۔

جمعہ کو صبح 11 بجے جیسے ہی اسمبلی کی کارروائی شروع ہوئی، عآپ ارکان نے آلودگی پر فوری بحث کا مطالبہ کرتے ہوئے نعرے بازی شروع کر دی۔ اسپیکر نے واضح کیا کہ دن کے ایجنڈے میں آلودگی پر بحث شامل ہے، تاہم چند ضروری امور پہلے نمٹانا ہوں گے۔ اس وضاحت کے باوجود ارکان خاموش نہ ہوئے اور ہنگامہ آرائی جاری رکھی۔ اسپیکر نے متعدد بار نظم و ضبط برقرار رکھنے کی اپیل کی، مگر صورت حال میں بہتری نہ آ سکی۔

اسی دوران بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن ستیش اپادھیائے نے اسپیکر کے سامنے اعتراض درج کراتے ہوئے الزام لگایا کہ سنجیو جھا نے ان کے خلاف قابل اعتراض الفاظ استعمال کیے اور ایوان کی کارروائی سے متعلق نامناسب تبصرہ کیا۔ اسپیکر نے اعتراض کا نوٹس لیتے ہوئے سنجیو جھا کے خلاف کارروائی کی، جس کے بعد عآپ ارکان نے واک آؤٹ کر دیا۔اسمبلی کے باہر عام آدمی پارٹی نے ایک الگ احتجاج بھی کیا، جس میں دہلی حکومت کے وزیر کپِل مشرا کے فوری استعفے کا مطالبہ کیا گیا۔ پارٹی کا الزام ہے کہ ایک فیک اور گمراہ کن ویڈیو جان بوجھ کر پھیلائی گئی، جس میں ایک مذہبی حوالے کو جوڑ کر عوامی جذبات بھڑکانے کی کوشش کی گئی۔ عآپ کے مطابق اس ویڈیو کے ساتھ غلط متن تحریر کر کے اسے سوشل پلیٹ فارمز پر پھیلایا گیا۔

عآپ کے اراکین اسمبلی سنجیو جھا، جرنیل سنگھ اور کلدیپ کمار نے کہا کہ یہ معاملہ محض غلط معلومات کا نہیں بلکہ سماجی ہم آہنگی کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ویڈیو پر فوری پابندی لگائی جائے اور اسے پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ جرنیل سنگھ نے کہا کہ ویڈیو میں ایک بیان کچھ اور ہے جبکہ اسکرین پر متن مختلف دکھایا گیا، جو واضح طور پر گمراہ کن ہے۔آلودگی کے مسئلے پر گفتگو نہ ہونے پر بھی عآپ نے بی جے پی کو نشانہ بنایا اور الزام لگایا کہ حکومت اہم عوامی مسائل سے جان بوجھ کر گریز کر رہی ہے۔ پارٹی نے واضح کیا کہ وہ آلودگی اور فیک ویڈیو، دونوں معاملات پر جواب دہی تک اپنا احتجاج جاری رکھے گی۔

Recent News

اتر پردیش میں خستہ حال  مکان منہدم ہونے سے ایک ہی کنبہ کے 6 افراد کی موت

اتر پردیش میں خستہ حال مکان منہدم ہونے سے ایک ہی کنبہ کے 6 افراد کی موت

August 6, 2026
دہلی میں بارش کے سبب موسم خوشگوار  ، لیکن معمولات زندگی درہم برہم

دہلی میں بارش کے سبب موسم خوشگوار ، لیکن معمولات زندگی درہم برہم

August 6, 2026
تہواروں کا سلسلہ شروع ہونے کے ساتھ ہی مہنگائی میں مزید اضافہ متوقع

تہواروں کا سلسلہ شروع ہونے کے ساتھ ہی مہنگائی میں مزید اضافہ متوقع

August 6, 2026
شیخ علی مقبرہ معاملہ میں آر ڈبلیو اے کو سپریم کورٹ کی  پھٹکار

مارچ اور مظاہروں کے دوران سیکورٹی فورسز کو صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ سپریم کورٹ

August 5, 2026
گڈکری کے حق میں آیا بامبے ہائی کورٹ کا فیصلہ

گڈکری کے حق میں آیا بامبے ہائی کورٹ کا فیصلہ

August 5, 2026
مظاہرین کے خلاف پولیس کارروائی کے معاملے پرراہل گاندھی کا حکومت پر سخت حملہ

مظاہرین کے خلاف پولیس کارروائی کے معاملے پرراہل گاندھی کا حکومت پر سخت حملہ

August 5, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.