Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو Front Urdu

پوتن کا بڑا قدم: ناٹو رکن پولینڈ پر 19 ڈرون حملہ، تیسری عالمی جنگ کا خطرہ

روس کا مؤقف غیر واضح، دعویٰ: ڈرون کیف کے لیے تھے، پولینڈ کی سرحد میں داخل ہو گئے

affan by affan
5 months ago
پوتن کا بڑا قدم: ناٹو رکن پولینڈ پر 19 ڈرون حملہ، تیسری عالمی جنگ کا خطرہ

روسی فوج کا یوکرین پر حملہ ابھی ختم بھی نہیں ہوا ہے اور اب اس کے ڈرون حملے پولینڈ تک پہنچ گئے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز پولینڈ کی فضاؤں میں 19 روسی ڈرون دیکھے گئے، جن میں سے 4 کو پولش فوج نے ایف-35 طیاروں کی مدد سے مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔ اس واقعے نے عالمی سطح پر شدید تشویش پیدا کر دی ہے، کیونکہ پولینڈ ناٹو کا رکن ہے اور اس پر کوئی بھی حملہ براہِ راست ناٹو کے تمام اراکین پر حملہ تصور کیا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ روسی ڈرون حملے کو ’تیسری عالمی جنگ‘ کی طرف ایک خطرناک قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

پولینڈ کی حکومت کا کہنا ہے کہ یہ ڈرون جان بوجھ کر اس کی سرحد میں بھیجے گئے تھے، تاہم روس نے اس معاملے پر کوئی واضح رد عمل نہیں دیا۔ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر یہ ڈرون کیف (یوکرین) کے لیے بھیجے گئے تھے جو پولینڈ کی حدود میں داخل ہو گئے۔ پولینڈ کی افواج اس وقت ڈرون کے ملبے کی تلاش میں ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ امریکہ اور ناٹو بھی ملبہ ملنے کے بعد ہی کوئی باضابطہ بیان جاری کریں گے۔

اس دوران پولینڈ کے وزیر اعظم نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے رابطہ کیا۔ روبیو نے کہا کہ معاملے کی مکمل جانکاری امریکہ کو ہے اور صورت حال پر باریکی سے نظر رکھی جا رہی ہے۔ تاریخی طور پر بھی پولینڈ پر حملے کی گونج عالمی جنگ کے آغاز سے جڑی ہے، کیونکہ 1939 میں جرمنی کے حملے سے ہی دوسری عالمی جنگ کی شروعات ہوئی تھی۔ آج ایک بار پھر یہی خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ روس کے اس اقدام سے عالمی جنگ کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

یورپی ممالک بالخصوص جرمنی، برطانیہ اور فرانس روس کے خلاف جارحانہ مؤقف اپنائے ہوئے ہیں۔ پولینڈ کے وزیر اعظم ڈونالڈ ڈسک نے بھی اس حملے کو براہِ راست ’عالمی جنگ‘ سے جوڑتے ہوئے ناٹو کے اصول و ضوابط کی طرف اشارہ کیا ہے، جن کے مطابق ایک رکن پر حملہ سب پر حملہ تصور ہوگا۔

read more….qaumiawaz.com

Recent News

ہند-امریکہ تجارتی معاہدہ پر کانگریس کا تلخ تبصرہ

ہند-امریکہ تجارتی معاہدہ پر کانگریس کا تلخ تبصرہ

February 21, 2026
لالو یادو پر میتھلی ٹھاکر کے تبصرے پرتیجسوی یادو کی  سخت تنقید

لالو یادو پر میتھلی ٹھاکر کے تبصرے پرتیجسوی یادو کی سخت تنقید

February 21, 2026
ہند-امریکہ معاہدہ پر راہل گاندھی کا سخت حملہ

ہند-امریکہ معاہدہ پر راہل گاندھی کا سخت حملہ

February 20, 2026
گجرات میں ایس آئی آر کے بعد  68 لاکھ سے زائد نام خارج

گجرات میں ایس آئی آر کے بعد 68 لاکھ سے زائد نام خارج

February 20, 2026
بہارکے 42اراکین اسمبلی کو پٹنہ ہائی کورٹ کا نوٹس

بہارکے 42اراکین اسمبلی کو پٹنہ ہائی کورٹ کا نوٹس

February 19, 2026
ملک میں آج سے رمضان المبارک کا باقاعدہ آغاز

ملک میں آج سے رمضان المبارک کا باقاعدہ آغاز

February 19, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.