Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

ایس جے شنکر کا تین روزہ چین دورہ شروع

گلوان جھڑپ کے بعد پہلا باضابطہ دورہ ، دو طرفہ تعلقات کی بحالی کا امکان

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
1 year ago
ایس جے شنکر کا تین روزہ چین دورہ شروع

نئی دہلی:  وزیر خارجہ ایس جے شنکر اتوار سے چین کے تین روزہ دورے پر روانہ ہوگئے ہیں، جہاں وہ تیانجن شہر میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کی میٹنگ میں شرکت کریں گے۔خیال رہے کہ جون 2020 میں وادی گلوان میں لائن آف ایکچوئل کنٹرول (ایل اے سی) پر ہندوستان اور چین کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی تھی، جس کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں تناؤ آ گیا تھا۔ ان جھڑپوں کے بعد سے یہ وزیر خارجہ جے شنکر کا پہلا باضابطہ چین کا دورہ ہوگا، حالانکہ بین الاقوامی سطح پر وہ اپنے چینی ہم منصب سے کئی بار ملاقات کر چکے ہیں۔

اکتوبر 2024 میں روس کے شہر کازان میں منعقدہ برکس چوٹی اجلاس کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان پانچ برس بعد ایک اہم دو طرفہ ملاقات ہوئی تھی۔ اس ملاقات میں وزیر اعظم مودی نے کہا تھا کہ ہندوستان اور چین کے تعلقات کی بنیاد باہمی اعتماد، احترام اور حساسیت پر ہونی چاہیے۔اس کے بعد سے قومی سلامتی مشیر اجیت ڈووال، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور خارجہ سیکریٹری وکرم مسری نے بھی مختلف اہم امور پر بات چیت کے لیے بیجنگ کا دورہ کیا۔

گزشتہ ماہ بیجنگ میں ایس سی او کے رکن ممالک کے قومی سلامتی مشیروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے این ایس اے اجیت ڈووال نے کہا تھا کہ ہندوستان کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے نامزد دہشت گرد گروپوں جیسے لشکرِ طیبہ، جیشِ محمد، القاعدہ اور آئی ایس آئی ایس سے مسلسل خطرہ لاحق ہے۔انہوں نے خاص طور پر پاکستان سے سرگرم دہشت گرد گروہوں کو ہندوستان کے لیے بڑا خطرہ قرار دیا۔ این ایس اے نے پہلگام میں ہوئے دہشت گرد حملے اور اس کے بعد ’آپریشن سندور‘ کے تحت سرحد پار دہشت گردی کے ڈھانچے کو تباہ کرنے کی کارروائی کا ذکر کیا۔

انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ دہشت گردی کے خلاف دوہرے معیار کو ترک کیا جائے اور اقوام متحدہ کی جانب سے ممنوعہ تنظیموں اور افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ اپنے بیجنگ کے دورے میں اجیت ڈووال نے چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور چین کے وزیر خارجہ وانگ ای سے بھی ملاقات کی تھی، جس میں دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اب وزیر خارجہ جے شنکر کے دورے کو دونوں ملکوں کے درمیان بگڑتے تعلقات کو معمول پر لانے کی ایک اور کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جہاں ہندوستان علاقائی استحکام اور عالمی سطح پر دہشت گردی کے خلاف تعاون پر زور دے گا۔

Recent News

ایران کا 85فیصد فضائی دفاعی انفراسٹرکچر جنگ کے دوران بھی محفو ظ

ایران کا 85فیصد فضائی دفاعی انفراسٹرکچر جنگ کے دوران بھی محفو ظ

August 18, 2026
ذات پر مبنی مردم شماری میں او بی سی زمرے کا الگ سے ذکر نہیں

ذات پر مبنی مردم شماری میں او بی سی زمرے کا الگ سے ذکر نہیں

August 18, 2026
’ووٹ چوری‘ کے تازہ ثبوت سے زبردست سیاسی ہلچل

راہل گاندھی کو آمدنی سے زیادہ اثاثہ معاملے میں سپریم کورٹ سے عبوری راحت

August 17, 2026
ایئر انڈیا کے 2 مزید پائلٹ ڈرگ ٹیسٹ میں فیل

ایئر انڈیا کے 2 مزید پائلٹ ڈرگ ٹیسٹ میں فیل

August 17, 2026
مردم شماری 2027‘ کا اہم مرحلہ آج سے شروع

مردم شماری 2027‘ کا اہم مرحلہ آج سے شروع

August 17, 2026
مندر میں منعقدہ  تقریب کے دوران کیرالم بی جے پی کے ریاستی نائب صدرکا استعفیٰ

مندر میں منعقدہ تقریب کے دوران کیرالم بی جے پی کے ریاستی نائب صدرکا استعفیٰ

August 17, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.