Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

ستیہ نکیتن پی جی معاملہ سپریم کورٹ پہنچا

اجیت سنہا نے رپورٹ داخل کر تمام پی جی اور پرائیویٹ ہاسٹلوں کی جانچ کرانے کا مطالبہ کیا

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
4 weeks ago
شیخ علی مقبرہ معاملہ میں آر ڈبلیو اے کو سپریم کورٹ کی  پھٹکار

سپریم کورٹ

دہلی کے ستیہ نکیتن علاقے میں پی جی عمارت گرنے کا معاملہ اب سپریم کورٹ میں جمعرات کو اسٹیٹس رپورٹ کے ساتھ پہنچ گیا ہے۔ اس معاملے کے ایمکس کیوری اجیت سنہا نے عدالت میں ایک رپورٹ داخل کر تمام پی جی اور پرائیویٹ ہاسٹلوں کی جانچ کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس علاقے میں بار بار حادثہ ہونا سنگین تشویش کی بات ہے۔ ساتھ ہی دہلی ہائی کورٹ نے بھی اس حادثے کو لے کر ایم سی ڈی اور دہلی یونیورسٹی کو سخت پھٹکار لگائی ہے۔

یہ پورا معاملہ دہلی یونیوسٹی کے ساؤتھ کیمپس کے پاس واقع ستیہ نکیتن علاقے سے جڑا ہے، جہاں 5 منزلہ ایک پی جی عمارت گر گئی تھی۔ اس حادثہ میں 7 لوگوں کی جان چلی گئی ہے۔ معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے سپریم کورٹ نے ایمکس کیوری اجیت سنہا کو مقرر کیا تھا، جنہوں نے اب اپنی اسٹیٹس رپورٹ عدالت میں پیش کر دی ہے۔ رپورٹ میں سب سے اہم سفارش یہ ہے کہ دہلی کے تمام کالجوں اور یونیورسٹیوں کے آس پاس بنے پی جی، پرائیویٹ ہاسٹل اور طلبہ کے رہنے کی جگہوں کا مکمل سیکورٹی آڈٹ کرایا جائے۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ستیہ نکیتن علاقے میں ایسے واقعات پہلے بھی پیش آ چکے ہیں، جیسے اپریل 2022 میں بھی ایک عمارت گری تھی۔ بار بار ہونے والے ان حادثوں نے یہ سوال کھڑا کر دیا ہے کہ یہاں ضوابط کو صحیح طریقے سے نافذ کیوں نہیں کیا جا رہا۔

واضح رہے کہ مجوزہ جانچ میں عمارت کا نقشہ، تعمیر کا معیار، بیسمنٹ کا استعمال کیسے ہو رہا ہے، ڈھانچہ کتنا مضبوط ہے، آگ سے بچاؤ کے انتظامات اور ہنگامی صورتحال میں باہر نکلنے کے راستے جیسی چیزوں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جائے گا۔ دوسری جانب دہلی ہائی کورٹ بھی اس معاملے میں سخت موقف اختیار کر چکا ہے۔ چیف جسٹس دیویندر کمار اپادھیائے اور جسٹس تیجس کریا کی بنچ نے 7 افراد کی موت پر افسوس کا اظہار کیا اور ایم سی ڈی اور دہلی یونیورسٹی کو سخت پھٹکار لگائی۔ ہائی کورٹ نے مرکزی حکومت، دہلی حکومت، پولیس اور ایم سی ڈی سے 10 دن کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ آئندہ سماعت 25 ستمبر 2026 کو ہوگی۔

Recent News

پاکبڑا واقع مصطفیٰ مسجد مقدمہ میں مسجد انتظامیہ کمیٹی کا کردار قابل تحسین – جمعیۃ علما ہند

پاکبڑا واقع مصطفیٰ مسجد مقدمہ میں مسجد انتظامیہ کمیٹی کا کردار قابل تحسین – جمعیۃ علما ہند

October 8, 2026
تلنگانہ میں بوگس فارم۔ 7 پر پہلا FIR درج، مشیرآباد میں 30 ووٹ خارج کرنے کی کوشش ناکام

تلنگانہ میں بوگس فارم۔ 7 پر پہلا FIR درج، مشیرآباد میں 30 ووٹ خارج کرنے کی کوشش ناکام

October 8, 2026
آر بی آئی کا بڑا فیصلہ، ریپو ریٹ میں  25 بیسس پوائنٹس کا اضافہ

آر بی آئی کا بڑا فیصلہ، ریپو ریٹ میں 25 بیسس پوائنٹس کا اضافہ

October 7, 2026
راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی سمیت کئی لیڈران کے خلاف  ایف آئی آر

راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی سمیت کئی لیڈران کے خلاف ایف آئی آر

October 7, 2026
جموں و کشمیر حکومت نے عدالتی افسران کے ریٹائرمنٹ کی عمر 60 سے بڑھا کر 62 سال کر دی

جموں و کشمیر حکومت نے عدالتی افسران کے ریٹائرمنٹ کی عمر 60 سے بڑھا کر 62 سال کر دی

October 6, 2026
شاہین اور نفیسہ سے پولیس کی بدسلوکی پر اجے ماکن نےدہلی پولیس اور امت شاہ کو نشانہ بنایا

شاہین اور نفیسہ سے پولیس کی بدسلوکی پر اجے ماکن نےدہلی پولیس اور امت شاہ کو نشانہ بنایا

October 6, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.