Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

سعودی عرب اور ہندوستان میں باہمی حج معاہدہ پر دستخط

مرکزی وزیر کرن رجیجو نے سعودی عرب کے وزیر حج اور عمرہ ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ کے ساتھ دو طرفہ اجلاس منعقد کیا جس میں حج 2026ء کی تیاریوں اور دیگر امور کا جائزہ لیا گیا

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
11 months ago
سعودی عرب اور ہندوستان میں باہمی حج معاہدہ پر دستخط

ریاض ۔  سعودی عرب اور ہندوستان کے درمیان باہمی حج معاہدہ پر دستخط کئے گئے۔ اقلیتی امور اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر کرن رجیجو 7 نومبر سے 9 نومبر تک سعودی عرب کا سرکاری دورہ کیا۔ کرن رجیجو کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی تھا، جس میں اسیم آر مہاجن، ایڈیشنل سکریٹری (خلیج) اور رام سنگھ، جوائنٹ سکریٹری (حج)، وزارت اقلیتی امور شامل تھے۔ یہ دورہ سعودی عرب کے وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ کی دعوت پر کیا گیا۔ 9 نومبر 2025 کو مرکزی وزیر کرن رجیجو نے سعودی عرب کے وزیر حج اور عمرہ ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ کے ساتھ دو طرفہ اجلاس منعقد کیا جس میں 2026ء کی تیاریوں اور دیگر امور کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران دونوں وزراء نے ہم آہنگی اور لاجسٹک تعاون کو بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا اور ہندوستانی عازمین حج کیلئے حج کے عمل کو مزید آسان بنانے کیلئے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا اور نقل و حمل، رہائش اور صحت کی خدمات کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی تاکہ آسان اور آرام دہ سفرحج کو یقینی بنایا جاسکے۔ ہندوستان کیلئے حج کوٹہ 1,75,025 کی تصدیق بھی کی گئی ۔

انھوں نے عازمین حج کی بہبود اور آرام کو یقینی بنانے کیلئے سعودی حکام کے ساتھ قریبی تال میل میں مشن اور قونصل خانے کی ٹیموں کی کوششوں کی ستائش کی۔ رجیجو نے جدہ اور طائف میں حج اور عمرہ سے متعلق اہم مقامات کا دورہ بھی کیا، جن میں ٹرمینل 1 اور جدہ میں حرمین اسٹیشن شامل ہیں تاکہ عازمین حج کیلئے دستیاب بنیادی ڈھانچے اور سہولیات کے بارے میں براہ راست معلومات حاصل کی جا سکیں۔ انھوں نے جدہ اور طائف میں ہندوستانی تارکین وطن کے کچھ ارکان سے بھی بات چیت کی۔یہ دورہ ہندوستان اور سعودی عرب کے درمیان شراکت داری میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ اس دورہ سے دوستی، باہمی احترام اور اشتراک کے جذبے کو مزید تقویت ملے گی۔ عازمین حج کی بہبود اور دو طرفہ تعلقات کو وسیع تر مضبوط بنانے میں مثبت کردار ادا کر رہی ہے۔

Recent News

معروف بالی ووڈ اداکار نانا پاٹیکر نہیں رہے

معروف بالی ووڈ اداکار نانا پاٹیکر نہیں رہے

October 8, 2026
پاکبڑا واقع مصطفیٰ مسجد مقدمہ میں مسجد انتظامیہ کمیٹی کا کردار قابل تحسین – جمعیۃ علما ہند

پاکبڑا واقع مصطفیٰ مسجد مقدمہ میں مسجد انتظامیہ کمیٹی کا کردار قابل تحسین – جمعیۃ علما ہند

October 8, 2026
تلنگانہ میں بوگس فارم۔ 7 پر پہلا FIR درج، مشیرآباد میں 30 ووٹ خارج کرنے کی کوشش ناکام

تلنگانہ میں بوگس فارم۔ 7 پر پہلا FIR درج، مشیرآباد میں 30 ووٹ خارج کرنے کی کوشش ناکام

October 8, 2026
آر بی آئی کا بڑا فیصلہ، ریپو ریٹ میں  25 بیسس پوائنٹس کا اضافہ

آر بی آئی کا بڑا فیصلہ، ریپو ریٹ میں 25 بیسس پوائنٹس کا اضافہ

October 7, 2026
راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی سمیت کئی لیڈران کے خلاف  ایف آئی آر

راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی سمیت کئی لیڈران کے خلاف ایف آئی آر

October 7, 2026
جموں و کشمیر حکومت نے عدالتی افسران کے ریٹائرمنٹ کی عمر 60 سے بڑھا کر 62 سال کر دی

جموں و کشمیر حکومت نے عدالتی افسران کے ریٹائرمنٹ کی عمر 60 سے بڑھا کر 62 سال کر دی

October 6, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.