Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو عالمی خبریں

سعودی عرب کے پاس صرف 5 سے 7 دنوں کا تیل بچا

ایسٹ-ویسٹ‘ پائپ لائن بند رہی تو دنیا کو تیل کے بحران کا سامناکرنا پڑ سکتا ہے

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
5 hours ago
سعودی عرب کے پاس  صرف 5 سے 7 دنوں کا تیل بچا

سعودی عرب کے پاس برآمد کرنے کے لیے کچھ ہی دنوں کا تیل بچا ہے۔ اگر اس نے بحیرہ احمر تک جانے والی ایک اہم پائپ لائن کو جلد از جلد ٹھیک نہیں کیا تو عالمی تیل کی سپلائی 4 فیصد تک کم ہو سکتی ہے۔ نیوز ایجنسی ’اے این آئی‘ کے مطابق اس سے قبل سے جاری تیل بحران مزید گہرا ہو سکتا ہے اور ایندھن کی قیمتیں ریکارڈ سطح تک پہنچ سکتی ہیں۔ واضح رہے کہ ڈرون حملوں کے بعد سعودی عرب نے جمعہ (11 ستمبر) کو اپنی اہم ’ایسٹ-ویسٹ‘ تیل پائپ لائن کو بند کر دیا۔ ریاض نے اب تک نقصان کی مکمل تفصیلات یا پائپ لائن کے دوبارہ شروع ہونے کی ٹائم لائن نہیں بتائی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ 6 مہینوں میں جزیرہ نما عرب کے پار بحیرہ احمر تک جانے والی اس پائپ لائن نے سعودی عرب کو آبنائے ہرمز کے جنگی حالات میں بند ہونے کے اثر سے بچانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ آبنائے ہرمز کے بند ہونے سے پڑوسی ممالک کی تیل کی برآمدات پر شدید اثر پڑا ہے۔ دنیا کے سب سے بڑے تیل برآمد کنندہ سعودی عرب نے اس پائپ لائن کے ذریعہ روزانہ تقریباً 40 لاکھ بیرل تیل بحیرہ احمر پر واقع ینبع بندرگاہ تک بھیجا۔ یہ مقدار عالمی سطح پر تیل کی سپلائی کا تقریباً 4 فیصد ہے۔

صنعت سے وابستہ 3 ذرائع کے مطابق پائپ لائن بند ہونے کے بعد ینبع میں موجود تیل کا ذخیرہ صرف 5 سے 7 دنوں تک برآمدات جاری رکھنے لائق ہے۔ سعودی عرب کے پاس بحیرہ احمر کے عین سخنہ اور بحیرہ روم کے سیدی کریر بندرگاہوں سے بھی کچھ دنوں تک صارفین کو سپلائی کرنے کے لیے تیل موجود ہیں۔ ان کے مطابق ینبع میں تقریباً 3.5 کروڑ بیرل تیل رکھنے کی گنجائش ہے، جبکہ عین سخنہ کی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت تقریباً 1.8 کروڑ بیرل اور سیدی کریر کی تقریباً 2 کروڑ بیرل ہے۔ ذرائع کے مطابق پائپ لائن کی مرمت میں 5 سے 6 ہفتے لگ سکتے ہیں۔ دوسری جانب ان میں سے ایک نے کہا کہ پائپ لائن کو اس سے قبل بحال کیا جا سکتا ہے اور مرمت جاری رہنے کے دوران جزوی طور پر آئل پمپنگ بھی شروع ہو سکتی ہے۔

بین الاقوامی توانائی ایجنسی (آئی ای اے) نے جمعہ کو کہا کہ اگست میں سعودی عرب کی تیل کی سپلائی 3 دہائیوں سے زائد عرصے میں اپنی سب سے نچلی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ آبنائے ہرمز اور بحیرہ احمر کے راستے تیل کے بہاؤ میں کمی کی وجہ سے یہ صورتحال پیدا ہوئی ہے۔ آئی ای اے کا اندازہ ہے کہ رواں سال عالمی تیل سپلائی میں 57 لاکھ بیرل یومیہ کی گراوٹ آ سکتی ہے۔ یہ عالمی سپلائی کا تقریباً 6 فیصد ہے۔ ایسٹ-ویسٹ پائپ لائن پر حملے کے بعد تیل کی سپلائی سے جڑے خطرات مزید بڑھ گئے ہیں۔

Recent News

ڈاکٹر آدتیہ نارائن مشرا سمیت کئی ماہرین تعلیم اور دانشور  کانگریس میں شامل

ڈاکٹر آدتیہ نارائن مشرا سمیت کئی ماہرین تعلیم اور دانشور کانگریس میں شامل

September 14, 2026
سعودی عرب کے پاس  صرف 5 سے 7 دنوں کا تیل بچا

سعودی عرب کے پاس صرف 5 سے 7 دنوں کا تیل بچا

September 14, 2026
آبنائے ہرمز میں پھر کشیدگی، ایرانی مال بردار جہاز پر حملہ، ایک کی موت

آبنائے ہرمز میں پھر کشیدگی، ایرانی مال بردار جہاز پر حملہ، ایک کی موت

September 14, 2026
سابق برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن بال بال بچے

سابق برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن بال بال بچے

September 14, 2026
80 فیصد ہندوستانی گوشت خور، برکس کے ویجیٹیرین مینو پر راہل گاندھی کا طنز

80 فیصد ہندوستانی گوشت خور، برکس کے ویجیٹیرین مینو پر راہل گاندھی کا طنز

September 14, 2026
برکس 2026 کے ’نئی دہلی اعلامیہ‘ میں ’بانڈونگ روح‘ کا ذکر

برکس 2026 کے ’نئی دہلی اعلامیہ‘ میں ’بانڈونگ روح‘ کا ذکر

September 13, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.