Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home Breaking News

سپریم کورٹ کا الیکشن کمیشن کو حکم: ڈرافٹ ووٹر لسٹ سے خارج کیے گئے 65 لاکھ افراد کی تفصیلات تین دن میں جمع کرائیں

سپریم کورٹ کا الیکشن کمیشن کے وکیل سے مکالمہ: ہم متاثرہ ہر ووٹر سے رابطہ کریں گے، آپ ہفتہ تک جواب داخل کریں

affan by affan
1 year ago
سپریم کورٹ کا الیکشن کمیشن کو حکم: ڈرافٹ ووٹر لسٹ سے خارج کیے گئے 65 لاکھ افراد کی تفصیلات تین دن میں جمع کرائیں

نئی دہلی: بہار میں ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظرثانی (ایس آئی آر) کے معاملے پر ایسو سی ایشن فار ڈیموکریٹک ریفارمس (اے ڈی آر) نے سپریم کورٹ میں عرضی دائر کی تھی، جس پر عدالت عظمیٰ نے الیکشن کمیشن سے سخت رویہ اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ڈرافٹ ووٹر لسٹ سے خارج کیے گئے تقریباً 65 لاکھ ووٹروں کی تفصیل تین دن کے اندر، یعنی 9 اگست (ہفتہ) تک عدالت میں پیش کرے۔

جسٹس سوریہ کانت، جسٹس اُجول بھوئیاں اور جسٹس این کوٹیشور سنگھ کی بنچ نے سماعت کے دوران الیکشن کمیشن کے وکیل سے کہا کہ وہ ہٹائے گئے تمام ووٹروں کی تفصیل نہ صرف عدالت میں پیش کریں بلکہ ایک کاپی اے ڈی آر کو بھی فراہم کریں، کیونکہ یہ فہرست سیاسی پارٹیوں کے ساتھ پہلے ہی شیئر کی جا چکی ہے۔

اے ڈی آر کی عرضی میں کہا گیا ہے کہ ہٹائے گئے ووٹروں کی تفصیل میں یہ وضاحت ہونی چاہیے کہ آیا وہ مر چکے ہیں، مستقل طور پر ہجرت کر گئے ہیں یا کسی اور وجہ سے ان کے نام خارج کیے گئے ہیں۔

سماعت کے دوران وکیل پرشانت بھوشن نے عدالت کو بتایا کہ فہرست میں شامل کئی ووٹرز نے مطلوبہ دستاویزات فراہم نہیں کیے تھے، اور ان کے نام محض بی ایل او کی سفارش پر فہرست میں شامل یا خارج کیے گئے۔

عدالت نے واضح کیا کہ وہ ہر متاثرہ ووٹر سے رابطہ کرے گی اور تفصیلی جانچ کی جائے گی۔ اگلی سماعت 12 اور 13 اگست کو مقرر کی گئی ہے، جس میں 24 جون کے الیکشن کمیشن کے حکم کو چیلنج کرنے والی عرضیوں پر غور کیا جائے گا۔
read more…qaumiawaz.com

Recent News

جمعیۃ علماء مشرقی دہلی کی مجلس منتظمہ کا اجلاس منعقد

جمعیۃ علماء مشرقی دہلی کی مجلس منتظمہ کا اجلاس منعقد

August 10, 2026
“بچوں کا ماٹی-4” میں بچوں کے جوش و جذبے اور صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ

“بچوں کا ماٹی-4” میں بچوں کے جوش و جذبے اور صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ

August 9, 2026
گجرات میں ’چاندی پورہ‘ وائرس کی  صورتحال تشویشناک، اموات کی تعداد  23 ہوئی

گجرات میں ’چاندی پورہ‘ وائرس کی صورتحال تشویشناک، اموات کی تعداد 23 ہوئی

August 9, 2026
ایپ پر مبنی کیب اور آٹو کے من مانی کرایوں پر 2 ہفتے میں رپورٹ طلب

ایپ پر مبنی کیب اور آٹو کے من مانی کرایوں پر 2 ہفتے میں رپورٹ طلب

August 9, 2026
’چھاتروں کی گونج‘ پروگرام کے دوران چھلکا طلبا کا درد

’چھاتروں کی گونج‘ پروگرام کے دوران چھلکا طلبا کا درد

August 9, 2026
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس سے وزیر اعظم نریندر مودی کی فون پر بات چیت

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس سے وزیر اعظم نریندر مودی کی فون پر بات چیت

August 9, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.