Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

مارچ اور مظاہروں کے دوران سیکورٹی فورسز کو صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ سپریم کورٹ

سی جے آئی نے کہا کہ پرتشدد ردعمل سے کبھی کسی معاملے کا حل نہیں ہو سکتا، بلکہ اس سے صورتحال مزید بگڑتی ہے

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
3 months ago
شیخ علی مقبرہ معاملہ میں آر ڈبلیو اے کو سپریم کورٹ کی  پھٹکار

سپریم کورٹ

دہلی میں طلبہ کے احتجاج کے دوران پولیس کارروائی سے متعلق معاملے کی سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے اہم ریمارکس دیے ہیں۔ عدالت نے اس عرضی کو اسی معاملے سے متعلق دیگر زیرِ التوا درخواستوں کے ساتھ یکجا کر دیا۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے کہا، ’’جمہوریت میں پرامن مارچ اور مظاہروں کے دوران سیکورٹی فورسز کو بھی صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔‘‘ عدالت نے مزید کہا کہ ایسے معاملات میں افسران کو انتہائی احتیاط اور ذمہ داری کے ساتھ فیصلے کرنے چاہییں، تاکہ نوجوان تشدد کی راہ پر نہ چلیں۔

سماعت کے دوران چیف جسٹس آف انڈیا (سی جے آئی) نے کہا کہ پرتشدد ردعمل سے کبھی کسی معاملے کا حل نہیں ہو سکتا، بلکہ اس سے صورتحال مزید بگڑتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’سب سے بڑی طاقت لوگوں کی بات سننا ہے۔ یہ سمجھنا ضروری ہے کہ وہ کیا کہہ رہے ہیں اور کس وجہ سے احتجاج کر رہے ہیں۔‘‘ عدالت نے یہ بھی کہا کہ اگر کچھ بھٹکے ہوئے مظاہرین پتھراؤ بھی کرتے ہیں تب بھی پہلی ترجیح بات چیت ہونی چاہیے۔ افسران کو پہلے یہ سمجھنے کی کوشش کرنی چاہیے کہ تحریک کے پیچھے ان کی ناراضگی کی کیا وجہ ہے؟

سپریم کورٹ نے کہا کہ احتجاج کر رہے نوجوان جارحانہ رویے کے نہیں بلکہ مناسب صلاح، راہنمائی اور کاؤنسلنگ کے حقدار ہیں۔ عدالت نے کہا کہ یہ نوجوان ہیں، انہیں بہت زیادہ مشاورت اور راہنمائی کی ضرورت ہے۔ عدالت نے یہ بھی کہا کہ طاقتور ریاست کے نام پر دوسری جانب سے دکھایا گیا جارحانہ رویہ بھی حالات کو غیر ضروری طور پر سنگین بنا سکتا ہے اور مزید تشدد کو جنم دے سکتا ہے۔ عدالت نے یہ واضح کیا کہ ایسی صورتحال سے ہر حال میں بچا جانا چاہیے۔ حالانکہ سی جے آئی نے یہ بھی واضح کیا کہ ایسے مظاہروں کو کس طرح کنٹرول کرنا ہے، اس کا حتمی فیصلہ لا اینڈ آرڈر برقرار رکھنے والی ایجنسیوں پر ہی چھوڑنا ہوگا، کیونکہ ان کے پاس ایسے حالات سے نمٹنے کا تجربہ اور مہارت ہے۔

Recent News

اجین کے شری گنگا  ہوٹل میں زہریلی گیس کی زد میں آنے سے 4 ملازمین کی موت

اجین کے شری گنگا ہوٹل میں زہریلی گیس کی زد میں آنے سے 4 ملازمین کی موت

November 1, 2026
دہلی میں گڑگڑاہٹ کی آوازکے ساتھ زلزلے کے تیز جھٹکے

جاپان میں زلزلے کے تیز جھٹکے، ریکٹر اسکیل پر شدت 6.0 ریکارڈ

November 1, 2026
نومبر کے آغاز کے ساتھ ہی دہلی میں سردی کا احساس

نومبر کے آغاز کے ساتھ ہی دہلی میں سردی کا احساس

November 1, 2026
’ریس کورس‘ مسجد میں نماز ادا کرنے کی عبوری اجازت دینے سے دہلی ہائی کورٹ کاانکار

’ریس کورس‘ مسجد میں نماز ادا کرنے کی عبوری اجازت دینے سے دہلی ہائی کورٹ کاانکار

October 30, 2026
جامعہ ملیہ اسلامیہ کی  غیر معمولی کامیابی

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں طلبہ یونین کے انتخابات کی راہ ہموار

October 30, 2026
بیکٹیریل انفیکشن کے علاج میں اہم پیش رفت

حکومت کے نکمے پن کی سزا عوام کو مل رہی ہے-کانگریس

October 29, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.