Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

لال قلعہ کے قریب دھماکہ کے بعد دہلی میں سکیورٹی سخت

ممبئی، اتر پردیش، ہریانہ اور دیگر قریبی ریاستوں میں ہائی الرٹ جاری

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
8 months ago
لال قلعہ کے قریب دھماکہ کے بعد دہلی  میں سکیورٹی سخت

نئی دہلی: لال قلعہ کے قریب دھماکہ کے بعد دہلی پولیس نے شہر میں سکیورٹی سخت کر دی ہے اور 11 نومبر کے لیے ٹریفک ایڈوائزری جاری کر دی گئی ہے۔ لال قلعہ کے اطراف واقع سڑکوں پر آمد و رفت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ متبادل راستوں کا استعمال کریں۔

مرکزی وزیرِ داخلہ امت شاہ پیر کی رات جائے وقوعہ پر پہنچے اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ اس دھماکے کی ہر پہلو سے تفتیش کی جا رہی ہے اور نمونوں کا تجزیہ مکمل ہونے کے بعد ہی حتمی نتیجہ اخذ کیا جا سکے گا۔ امت شاہ نے بتایا کہ ’’یہ کہنا فی الحال ممکن نہیں کہ دھماکہ کس وجہ سے ہوا لیکن ہماری ایجنسیاں ہر زاویے سے تحقیقات کر رہی ہیں۔‘‘ انہوں نے لوک نائک جے پرکاش اسپتال کا بھی دورہ کیا، جہاں زخمیوں کی عیادت کی اور علاج کے انتظامات کا معائنہ کیا۔

ایل این جے پی اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر بی ایل چودھری نے تصدیق کی کہ اسپتال میں 8 لاشیں لائی گئی ہیں جبکہ کئی زخمیوں کا علاج جاری ہے۔ دہلی پولیس کی اسپیشل سیل نے فریدآباد کرائم برانچ اور جموں و کشمیر پولیس سے رابطہ کر کے ان دھماکوں میں استعمال ہوئے ممکنہ مواد کی تفصیلات طلب کی ہیں۔ ابتدائی جانچ میں امونیم نائٹریٹ کے آثار ملنے کی بات سامنے آ رہی ہے، تاہم حتمی تصدیق فارنسک سائنس لیبارٹری (ایف ایس ایل) کی رپورٹ کے بعد ہی ہوگی۔

وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور صحت کے وزیر جے پی نڈا سمیت متعدد رہنماؤں نے اس سانحے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ مرکزی حکومت نے دہلی، ممبئی، اتر پردیش، ہریانہ اور دیگر قریبی ریاستوں میں ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔ پولیس اور تفتیشی ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ تحقیق مکمل ہونے کے بعد ہی یہ واضح ہو سکے گا کہ دھماکہ حادثاتی تھا یا کسی منظم منصوبہ بندی کا نتیجہ۔ تاہم، ابتدائی شواہد اس واقعے کو ایک سنگین سکیورٹی چیلنج کے طور پر پیش کر رہے ہیں۔

Recent News

خلیجی ممالک ایران کی جانب سے حملوں پر شدید ناراض

خلیجی ممالک ایران کی جانب سے حملوں پر شدید ناراض

July 17, 2026
کابینہ سکریٹری نے نیٹ  امتحان کی تیاریوں کا جائزہ لیا

نیٹ یو جی 2026 کا نتیجہ جاری،11.21 لاکھ امیدوار کامیاب

July 17, 2026
سونم وانگچک کی بھوک ہڑتال پر دہلی ہائی کورٹ کا اظہارِ تشویش

سونم وانگچک کی بھوک ہڑتال پر دہلی ہائی کورٹ کا اظہارِ تشویش

July 16, 2026
شیخ علی مقبرہ معاملہ میں آر ڈبلیو اے کو سپریم کورٹ کی  پھٹکار

اگر کسی تیسری زبان کو پڑھانا ہے، تو اس کا آغاز چھٹی جماعت سے ہی ہو- سپریم کورٹ

July 16, 2026
مغربی بنگال میں 46 لاکھ سے زائد نام ووٹر لسٹ سے ہٹانے کے لیے نشان زد

دہلی سمیت کئی ریاستوں میں ایس آئی آر کی تاریخ میں توسیع

July 16, 2026
ایران اور امریکا کے درمیان حالات بدستور کشیدہ

ایران کی راجدھانی تہران میں امریکہ کی جانب سے شدید بمباری

July 16, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.