Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home Breaking News

ڈاکٹر آدتیہ نارائن مشرا سمیت کئی ماہرین تعلیم اور دانشور کانگریس میں شامل

راجندر پال گوتم نے کہا کہ ’’میں آدتیہ نارائن مشرا اور ان کے ساتھیوں کا خیرمقدم کرتا ہوں، کیونکہ انہوں نے آج جمہوریت، آئین اور تعلیمی نظام کو بچانے کی سمت میں قدم اٹھایا ہے

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
2 hours ago
ڈاکٹر آدتیہ نارائن مشرا سمیت کئی ماہرین تعلیم اور دانشور  کانگریس میں شامل

دہلی یونیورسٹی ٹیچرس ایسوسی ایشن (ڈی یو ٹی اے) کے 3 بار صدر رہ چکے ڈاکٹر آدتیہ نارائن مشرا سمیت کئی ماہرین تعلیم اور دانشور پیر کو کانگریس میں شامل ہو گئے۔ کانگریس ہیڈکوارٹر میں منعقد ایک پروگرام میں دہلی پردیش کانگریس کے انچارج قاضی نظام الدین، پردیش کانگریس صدر دیویندر یادو اور پارٹی کے درج فہرست ذات شعبے کے قومی صدر راجندر پال گوتم نے سبھی کو پٹکا پہنا کر باقاعدہ طور پر پارٹی میں شامل کرایا۔ کانگریس کی رکنیت لینے کے بعد ڈاکٹر آدتیہ نارائن مشرا نے کہا کہ ’’ہم لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی کا ہاتھ مضبوط کرنے کے لیے کانگریس میں شامل ہو رہے ہیں، جو یونیورسٹیوں اور بالخصوص تعلیم پر ہونے والے تمام حملوں کے خلاف مسلسل آواز اٹھا رہے ہیں۔

ڈاکٹر آدتیہ نارائن مشرا نے راہل گاندھی سے متعلق مزید کہا کہ ’’وہ سرکاری مالی امداد حاصل کرنے والے اداروں کے تحفظ اور ہر فرد کے لیے انصاف اور وقار برقرار رکھنے کی لڑائی لڑ رہے ہیں۔ ہم اس عظیم جدوجہد کا حصہ بننے کے لیے کانگریس میں شامل ہو رہے ہیں۔‘‘ ان کے مطابق ہزاروں اسکول بند کیے جا چکے ہیں اور اعلیٰ تعلیم بھی اس حملے کی زد میں ہے۔ یہ نظام کے انہدام کی صورتحال ہے۔ پورے ملک کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ ہم ایک بڑے انہدام کے دہانے پر ہیں جو دن و رات جاری ہے۔

اس موقع پر دہلی پردیش کانگریس صدر دیویندر یادو نے کہا کہ ’’میں آدتیہ نارائن مشرا جی کا ’انڈین نیشنل کانگریس‘ میں خیرمقدم کرتا ہوں۔ وہ 3 بار دہلی یونیورسٹی ٹیچرس ایسوسی ایشن کے صدر رہ چکے ہیں۔ آج ملک کے طلبہ کو صحیح سمت دینے کی ضرورت ہے۔ ایسے میں اگر انہیں بہتر رہنمائی ملتی ہے تو آنے والا مستقبل صحیح راستے پر آگے بڑھے گا۔‘‘ دہلی پردیش کانگریس کے انچارج قاضی نظام الدین نے کہا کہ ’’آج ڈاکٹر آدتیہ نارائن مشرا اپنے کئی ساتھیوں کے ساتھ کانگریس میں شامل ہو رہے ہیں۔ میں ان کا دل کی گہرائیوں سے خیرمقدم کرتا ہوں۔ آج حالات یہ ہیں کہ اپنے حقوق کے لیے طلبہ کو سڑکوں پر اترنا پڑا، دھرنا دینا پڑا اور پولیس کی لاٹھیاں کھانی پڑیں۔ یہی نہیں طلبہ کو انصاف دلانے کے لیے حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی کو تھانے جا کر جدوجہد کرنی پڑی۔ مجھے پورا یقین ہے کہ آپ سب کی فکری صلاحیتوں سے کانگریس پارٹی کو بہت فائدہ ہوگا۔

Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.