Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

بنگلہ دیش کے نئے نوٹوں سے شیخ مجیب الرحمان کی تصویر غائب

نئے نوٹوں میں بنگلہ دیش کے بانی کی تصویر کی جگہ ملک کے مشہور قدرتی نظاروں اور روایتی نشانات دکھائے گئے ہیں

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
11 months ago
بنگلہ دیش کے نئے نوٹوں سے شیخ مجیب الرحمان کی تصویر غائب

ڈھاکہ :بنگلہ دیشی سینٹرل بینک نے نئے ڈیزائن کے ساتھ نئے کرنسی نوٹ جاری کر دیئے ہیں۔ اتوار کو جاری کیے گئے ان نوٹوں میں معزول وزیر اعظم شیخ حسینہ کے والد اور بنگلہ دیش کے بانی شیخ مجیب الرحمان کی تصویر کو ہٹا دیا گیا ہے۔ نئے نوٹوں میں شیخ مجیب الرحمان کی تصویر کی جگہ بنگلہ دیش کے مشہور ثقافتی مقامات، قدرتی نظاروں اور روایتی نشانات دکھائے گئے ہیں۔ اب تک بنگلہ دیش کے سبھی بینک نوٹوں پر شیخ مجیب الرحمان کی تصویر ہوتی تھی، جنہوں نے 1971 میں بنگلہ دیش کو پاکستان سے آزادی دلائی تھی، لیکن چار سال بعد فوجی تختہ پلٹ کے بعد ان کا قتل کر دیا گیا تھا۔

بنگلہ دیش کے سینٹرل بینک نے بتایا کہ نئے بینک نوٹوں کے ساتھ ساتھ شیخ مجیب الرحمان کی تصویر والے موجودہ نوٹ اور سکّے بھی چلتے رہیں گے۔ سینٹرل بینک کے ترجمان عارف حسین خان نے ’اے ایف پی‘ کو بتایا کہ، ’’نئی سیریز اور ڈیزائن کے تحت نوٹوں پر کوئی انسانی تصویر نہیں ہوگی بلکہ قدرتی مناظر اور روایتی مقامات دکھائے جائیں گے۔

بنگلہ دیشی بینک کے ذریعہ جاری کیے گئے نئے بینک نوٹوں پر ہندو اور بودھ مندروں کے ساتھ ساتھ تاریخی محلوں کی تصویریں بھی ہوں گی۔ ان میں مرحوم مصور زین العابدین کے فن پارے بھی ہوں گے، جس میں برطانوی نوآبادیاتی حکمرانی کے دوران بنگال کے قحط کو دکھایا گیا ہے۔ایک دیگر بینک نوٹ پر پاکستان کے خلاف جنگ آزادی میں شہید ہوئے لوگوں کی یاد میں بنے قومی شہید یادگار کو دکھایا جائے گا۔ اتوار کو 9 الگ الگ قیمت درجوں میں تین نوٹ جاری کیے گئے۔ باقی نوٹ مرحلہ وار طریقے سے رواج میں آئیں گے۔

عارف حسین نے کہا کہ نئے نوٹ سینٹرل بینک کے صدردفتر سے جاری کیے جائیں گے اور بعد میں ملک بھر میں اس کے دیگر دفاتر سے جاری کیے جائیں گے۔ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ بنگلہ دیش کی بدلتی سیاست کو منعکس کرنے کے لیے بینک نوٹوں کے ڈیزائن بدلے گئے ہیں۔ جب خالدہ ضیا کی قیادت والی بنگلہ دیش کی نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) اقتدار میں تھی تب بھی نوٹوں میں تاریخی اور آثار قدیمہ کے مقامات کو ظاہر کیا گیا تھا۔

Recent News

دہلی-این سی آر میں گرمی کی شدت میں لگاتاراضافہ

آج دہلی کا درجہ حرارت 44 ڈگری سیلسیس رہنے کی امید

April 27, 2026
محمد اظہرالدین کی وزارت برقرار رہنے کی راہ ہموار

محمد اظہرالدین کی وزارت برقرار رہنے کی راہ ہموار

April 27, 2026
اتر پردیش میں3 دنوں کے لیے ’لو‘ کا الرٹ جاری

اتر پردیش میں3 دنوں کے لیے ’لو‘ کا الرٹ جاری

April 26, 2026
ایئر انڈیا فلائٹ کی برطانیہ میں ایمرجنسی لینڈنگ

2 ماہ کی کشیدگی کے بعد تہران سے کمرشیل پروازوں کا آغاز

April 25, 2026
شیخ علی مقبرہ معاملہ میں آر ڈبلیو اے کو سپریم کورٹ کی  پھٹکار

سبریمالہ میں خواتین کے داخلہ سے متعلق عرضی پر سماعت کے دوران مسلم خواتین کے مسجد جانے کا بھی ذکر

April 25, 2026
ریزرو بینک آف انڈیا نے  پے ٹی ایم پیمنٹ بینک لمیٹڈ کا  لائسنس منسوخ کر دیا

ریزرو بینک آف انڈیا نے پے ٹی ایم پیمنٹ بینک لمیٹڈ کا لائسنس منسوخ کر دیا

April 25, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.