Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

5 دنوں میں چاندی 11521 روپے اور سونا 3975 روپے سستا

’ایم سی ایکس‘ سے لے کر گھریلو بازار تک قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں زبردست گراوٹ

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
9 hours ago
سونا-چاندی خریدنے والوں کے لیےخوشخبری – قیمتوں میں گراوٹ کا سلسلہ جاری

سونا اور چاندی خریدنے والوں کے لیے گزرا ہفتہ قیمتوں کے لحاظ سے کافی اہم رہا۔ ’ایم سی ایکس‘ سے لے کر گھریلو بازار تک دونوں قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں زبردست گراوٹ آئی۔ جہاں چاندی کی قیمت میں فیوچر ٹریڈنگ میں 9151 روپے فی کلو کی کمی آئی، وہیں گھریلو بازار میں اس کی قیمت 11521 روپے تک گر گئی۔ دوسری جانب 24 کیرٹ سونے کی قیمت بھی 5 کاروباری دنوں میں گھریلو بازار میں 3975 روپے فی 10 گرام نیچے آ گئی۔

سب سے پہلے ’ایم سی ایکس‘ پر چاندی کی قیمت دیکھیں تو 4 دسمبر کی ایکسپائری والی ایک کلو چاندی 25 ستمبر کو 234696 روپے پر بند ہوئی تھی۔ گزشتہ جمعہ کے روز اس کی قیمت گر کر 25545 روپے فی کلو پر بند ہوئی۔ یعنی محض 5 کاروباری دنوں میں ’ایم سی ایکس سلور پرائز‘  میں 9151 روپے فی کلو کی گراوٹ آئی۔ اس گراوٹ کے بعد چاندی لائف ٹائم ہائی سے بھی کافی نیچے آگئی ہے۔ اس سال جنوری کے آخری ہفتے میں چاندی کی فیوچر قیمت تمام ریکارڈ توڑتے ہوئے 420048 روپے فی کلو کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔ گزشتہ جمعہ کی اختتامی قیمت سے موازنہ کریں تو ’ایم سی ایکس‘  پر چاندی اب اس ریکارڈ سطح سے 194503 روپے فی کلو سستی ہو چکی ہے۔

انڈین بلین جیولرز ایسوسی ایشن یعنی ’آئی بی جے اے‘ کی ویب سائٹ کے مطابق گھریلو بازار میں چاندی کی قیمت 5 کاروباری دنوں میں 232350 روپے سے گر کر 220829 روپے فی کلو رہ گئی۔ اس طرح گھریلو بازار میں چاندی 11521 روپے فی کلو سستی ہوئی ہے۔ چاندی کی طرح سونے کی قیمت میں بھی بڑی گراوٹ درج کی گئی۔ ’ایم سی ایکس‘ پر 4 دسمبر کی ایکسپائری والے 10 گرام 24 کیرٹ سونے کی قیمت 25 ستمبر کو 153277 روپے پر بند ہوئی تھی، جو گزشتہ جمعہ کے روز گر کر 150250 روپے رہ گئی۔ یعنی ’ایم سی ایکس گولڈ ریٹ‘ میں 5 کاروباری دنوں میں 3027 روپے فی 10 گرام کی کمی آئی۔

گھریلو بازار میں بھی سونے کی قیمت 152113 روپے سے پھسل کر 148138 روپے فی 10 گرام رہ گئی۔ اس حساب سے سونا 3975 روپے فی 10 گرام سستا ہوا ہے۔ آئی بی جے اے کی جانب سے اپڈیٹ کی گئی قیمتیں ملک بھر میں یکساں رہتی ہیں، لیکن صرافہ دکان سے زیورات خریدتے وقت 3 فیصد جی ایس ٹی کے ساتھ میکنگ چارج بھی ادا کرنا ہوتا ہے، جس سے صارفین کے لیے حتمی قیمت بڑھ جاتی ہے۔

Recent News

شہید جوان کی لاش لے جانے والی ایمبولینس کھڑے ٹرک سے ٹکرائی، 4 افراد ہلاک

شہید جوان کی لاش لے جانے والی ایمبولینس کھڑے ٹرک سے ٹکرائی، 4 افراد ہلاک

October 4, 2026
سونا-چاندی خریدنے والوں کے لیےخوشخبری – قیمتوں میں گراوٹ کا سلسلہ جاری

5 دنوں میں چاندی 11521 روپے اور سونا 3975 روپے سستا

October 4, 2026
جس پولیس پر خواتین کی حفاظت کی ذمہ داری ہے، وہی خواتین پر ہاتھ اٹھا رہی ہے-راہل گاندھی

جس پولیس پر خواتین کی حفاظت کی ذمہ داری ہے، وہی خواتین پر ہاتھ اٹھا رہی ہے-راہل گاندھی

October 4, 2026
گیانیش کمار کے استعفیٰ کا مطالبہ جاری -جنتر منتر پر احتجاجیوں کے خلاف  طاقت کا پھر استعمال

گیانیش کمار کے استعفیٰ کا مطالبہ جاری -جنتر منتر پر احتجاجیوں کے خلاف طاقت کا پھر استعمال

October 4, 2026
مساجد کی مسماری، ایس آئی آر میں بے ضابطگی اور اختلاف رائے کو دبانے پر جماعت کا اظہار تشویش

مساجد کی مسماری، ایس آئی آر میں بے ضابطگی اور اختلاف رائے کو دبانے پر جماعت کا اظہار تشویش

October 3, 2026
مسلم ووٹرز کے نام حذف کرنے کے الزام میں بی جے پی لیڈران پر ایف آئی آر درج

مسلم ووٹرز کے نام حذف کرنے کے الزام میں بی جے پی لیڈران پر ایف آئی آر درج

October 3, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.