Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

’چلو پارلیمنٹ‘ مارچ کے اعلان کے پیش نظر خصوصی ٹریفک ایڈوائزری جاری

شہریوں کو متعدد اہم راستوں سے گریز کرنے کی ہدایت- منزل تک پہنچنے کے لیے اضافی وقت اپنے پاس رکھںے کی اپیل

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
20 hours ago
’چلو پارلیمنٹ‘ مارچ کے اعلان کے پیش نظر  خصوصی ٹریفک ایڈوائزری جاری

نئی دہلی: پارلیمانی اجلاس کے آغاز اور ’چلو پارلیمنٹ‘ مارچ کے اعلان کے پیش نظر دہلی ٹریفک پولیس نے خصوصی ٹریفک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے شہریوں کو متعدد اہم راستوں سے گریز کرنے کی ہدایت دی ہے۔ پولیس کے مطابق نئی دہلی رینج میں خصوصی ٹریفک انتظامات نافذ کر دیے گئے ہیں اور عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنی سفری منصوبہ بندی پہلے سے کر لیں اور منزل تک پہنچنے کے لیے اضافی وقت اپنے پاس رکھیں۔

ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ پارلیمانی اجلاس اور مجوزہ مارچ کے باعث نئی دہلی کے کئی اہم علاقوں میں ٹریفک کی روانی متاثر رہ سکتی ہے۔ جن اہم سڑکوں پر دباؤ بڑھنے یا آمد و رفت میں رکاوٹ کا امکان ہے ان میں رفیع مارگ، موتی لال نہرو مارگ، مولانا آزاد روڈ، کے کامراج مارگ، رائے سینا روڈ، راجندر پرساد روڈ، پارلیمنٹ اسٹریٹ، اشوک روڈ، تالکٹورا روڈ، پنڈت پنت مارگ اور رکاب گنج گوردوارہ روڈ شامل ہیں۔

دہلی ٹریفک پولیس نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ وجے چوک، بوٹ کلب، ریل بھون گول چکر، سنہری مسجد گول چکر، پٹیل چوک گول چکر، بوٹا سنگھ گول چکر، پرائم چوک گول چکر، جی آر جی گول چکر اور جلیبی چوک گول چکر سے حتی الامکان گریز کریں تاکہ غیر ضروری تاخیر اور ٹریفک جام سے بچا جا سکے۔

ایڈوائزری میں متبادل راستوں کے استعمال کی بھی سفارش کی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق جن پتھ، مان سنگھ روڈ، اکبر روڈ، تین مورتی مارگ، شانتی پتھ، مولانا ابوالکلام آزاد روڈ، کمال اتاترک مارگ، پنچ شیل مارگ، ونے مارگ، کناٹ پلیس کا آؤٹر سرکل، بابا کھڑک سنگھ مارگ، آر ایم ایل گول چکر، مدر ٹریسا کریسنٹ روڈ، گیارہ مورتی اور سردار پٹیل مارگ کو متبادل راستوں کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق نئی دہلی ضلع میں سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔ دہلی پولیس نے اضافی اہلکار تعینات کر دیے ہیں جبکہ اہم داخلی مقامات پر بیریکیڈنگ کو مزید مضبوط بنایا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی نئی دہلی میں داخل ہونے والی تمام گاڑیوں کی سخت جانچ پڑتال بھی کی جا رہی ہے۔

اطلاعات کے مطابق مجوزہ مارچ کے پیش نظر کئی اہم مقامات کو ہائی سکیورٹی زون میں تبدیل کر دیا گیا ہے جہاں کثیر سطحی بیریکیڈنگ، مسلسل نگرانی، تخریب کاری کے خدشات سے نمٹنے کے لیے خصوصی تلاشی اور چوبیس گھنٹے گشت کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ یہ حفاظتی اقدامات نئی دہلی، وسطی دہلی اور شمالی دہلی کے بعض علاقوں میں نافذ رہیں گے۔

پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ جنتر منتر، پارلیمنٹ اسٹریٹ، سینٹرل وسٹا، کناٹ پلیس اور شنکر چوک سمیت حساس مقامات پر سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فوری کارروائی کرنے والی ٹیمیں بھی تعینات کی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق پارلیمانی اجلاس کے دوران نئی دہلی ضلع میں کسی بھی قسم کے احتجاجی مظاہرے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Recent News

طلبہ پر لاٹھی چارج کو کانگریس صدر  نے ’جمہوریت پر حملہ‘ قرار دیا

طلبہ پر لاٹھی چارج کو کانگریس صدر نے ’جمہوریت پر حملہ‘ قرار دیا

July 20, 2026
یو اے ای کے وزیر سیاحت و اقتصادی امورکی لوک سبھا اسپیکر اوم برلا سے ملاقات

یو اے ای کے وزیر سیاحت و اقتصادی امورکی لوک سبھا اسپیکر اوم برلا سے ملاقات

July 20, 2026
اسرائیلی حملے میں تین بچے اور ان کے والدین شہید

اسرائیلی حملے میں تین بچے اور ان کے والدین شہید

July 20, 2026
3 ہفتوں میں تقریباً 1800 میٹرک ٹن کوئلہ ضبط

3 ہفتوں میں تقریباً 1800 میٹرک ٹن کوئلہ ضبط

July 20, 2026
’چلو پارلیمنٹ‘ مارچ کے اعلان کے پیش نظر  خصوصی ٹریفک ایڈوائزری جاری

’چلو پارلیمنٹ‘ مارچ کے اعلان کے پیش نظر خصوصی ٹریفک ایڈوائزری جاری

July 20, 2026
اب دھرمیندر پردھان کو نہیں مودی کو استعفی دینا ہوگا ‘ ابھیجیت ڈپکے

اب دھرمیندر پردھان کو نہیں مودی کو استعفی دینا ہوگا ‘ ابھیجیت ڈپکے

July 19, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.