Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

مہا کمبھ کی بھیڑ بے قابو ہونے سے نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ

حادثہ میں اب تک 18 لوگوں کے مارے جانے کی خبر - 25 سے زیادہ زخمی -اہل خانہ کو10 لاکھ روپے دینے کا اعلان

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
10 months ago
مہا کمبھ کی بھیڑ  بے قابو ہونے سے نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ

نئی دہلی:مہا کمبھ میں سنگم اسنان کے لیے پریاگ راج جانے والے عقیدت مندوں کی بھیڑ بڑھنے سے ہفتہ کی رات نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ مچ گئی۔ اس حادثہ میں اب تک 18 لوگوں کے مارے جانے کی خبر ہے جبکہ 25 سے زیادہ زخمی ہیں۔ میڈیاکی خبر کے مطابق ریلوے بورڈ کے چیئرمین ستیش کمار نے اسٹیشن پر پہنچ کر واقعہ کا جائزہ لیا اور معاملے کی اعلیٰ سطحی جانچ کا حکم دیا۔ادھر نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر ہوئے بھگدڑ واقعہ پر ریلوے نے معاوضہ کا اعلان کر دیا ہے۔ ریلوے نے بھگدڑ میں مارے گئے لوگوں کے اہل خانہ کو10 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔ وہیں شدید زخمیوں کو ڈھائی لاکھ روپے اور معمولی طور پر زخمی لوگوں کو ایک لاکھ روپے کی مالی مدد دی جائے۔

مرنے والوں میں 9 خواتین، 4 مرد اور 5 بچے شامل ہیں۔ ان میں سب سے زیادہ بہار کے 9، قومی راجدھانی دہلی کے 8 اور ہریانہ کے ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔ پلیٹ فارم 13 اور 14 پر ہوئے حادثہ کے وقت ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مند پریاگ راج مہا کمبھ میں جانے کے لیے اسٹیشن پر جمع ہو گئے تھے اور ٹرین میں چڑھنے کی کوشش کر رہے تھے۔ اس درمیان بھگدڑ مچ گئی اور یہ المناک حادثہ پیش آیا۔

بھگدڑ کے بعد ریلوے اسٹیشن پر حادثے کے چشم دید ایک قلی نے بتایا، “میں 1981 سے قلی کا کام کر رہا ہوں۔ میں نے پہلے کبھی اس طرح کی بھیڑ نہیں دیکھی۔ پریاگ راج اسپیشل کو پلیٹ فارم نمبر 12 سے روانہ ہونا تھا، لیکن اسے پلیٹ فارم نمبر 16 پر شفٹ کر دیا گیا۔ جب پلیٹ فارم نمبر 12 پر انتظار کر رہی بھیڑ اور باہر انتظار کر رہی بھیڑ نے پلیٹ فارم 16 پر پہنچنے کی کوشش کی تو لوگ آپس میں ٹکرانے لگے اور ایسکلیٹر اور سیڑھیوں پر گر گئے۔ بھیڑ کو روکنے کے لیے قلی وہاں جمع ہو گئے۔ ہم نے کم سے کم 15 لاشوں کو دیکھا اور ایمبولینس میں رکھوایا۔ پلیٹ فارم پر ہر طرف جوتے اور کپڑے بکھرے پڑے تھے۔ ہم نے پولیس، فائر ٹینڈر کو بلایا اور 4-3 ایمبولنس وہاں پہنچی اور لوگوں کو اسپتال لے جایا گیا۔

بھگدڑ حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وزیر ریل اشونی ویشنو نے کہا، “نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر ہوئے بھگدڑ واقعہ سے میں بہت غمزدہ ہوں۔ میری تعزیت ان سبھی لوگوں کے ساتھ ہے جنہوں نے اپنے قریبیوں کو کھو دیا ہے۔ پوری ٹیم اس افسوسناک واقعہ سے متاثر لوگوں کی مدد کے لیے کام کر رہی ہے۔” انہوں نے بتایا کہ اس معاملے کی جانچ کے حکم دے دیے گئے ہیں۔ اس درمیان دہلی کے ایل جی وی کے سکسینہ اور کارگذار وزیر اعلیٰ آتشی اور دہلی بی جے پی کے صدر وریندر سچدیوا نے اسپتال پہنچ کر زخمیوں سے ملاقات کی۔

 

Recent News

ایلون مسک دنیا کے پہلے کھرب پتی بننے کے قریب

ایلون مسک دنیا کے پہلے کھرب پتی بننے کے قریب

December 17, 2025
شیخ علی مقبرہ معاملہ میں آر ڈبلیو اے کو سپریم کورٹ کی  پھٹکار

جہیز جیسے جرم سے نمٹنے کیلئے صرف قانونی دفعات کافی نہیں بلکہ اجتماعی سماجی کوششیں ناگزیر

December 17, 2025
نیشنل ہیرالڈ معاملہ میں ای ڈی کی شکایت کا نوٹس لینے سے عدالت کاانکار

نیشنل ہیرالڈ معاملہ میں ای ڈی کی شکایت کا نوٹس لینے سے عدالت کاانکار

December 16, 2025
نتیش کمار کے ذریعہ مسلم خاتون کا حجاب کھینچنے پر  اقرا حسن  کا سخت ردعمل

نتیش کمار کے ذریعہ مسلم خاتون کا حجاب کھینچنے پر اقرا حسن کا سخت ردعمل

December 16, 2025
سرکاری تقریب میں نتیش کمار  کی حرکت پر  تنازعہ

سرکاری تقریب میں نتیش کمار کی حرکت پر تنازعہ

December 16, 2025
مولانا ذوالفقاراحمد نقشبندی مجددیؒ کے انتقال پر مولانا محمود مدنی کا تعزیتی پیغام

مولانا ذوالفقاراحمد نقشبندی مجددیؒ کے انتقال پر مولانا محمود مدنی کا تعزیتی پیغام

December 15, 2025
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.