Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

طلبہ کا احتجاج کامیاب -وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے دیا استعفیٰ

’ایکس‘ پر نوجوانوں کے نام خط میں لکھا کہ میں ملک کے نوجوانوں کی امیدوں، جذبات اور ان کے منصفانہ خواہشات کا احترام کرتا ہوں

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
2 months ago
طلبہ کا احتجاج کامیاب -وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے دیا استعفیٰ

مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کو استعفیٰ دینا ہی پڑا۔ یعنی مودی حکومت جھکنے کو مجبور ہوئی اور کئی ہفتوں سے جاری طلبا کی تحریک کے ساتھ ساتھ راہل گاندھی کی قیادت میں چل رہی ’چھاتروں کی گونج‘ مہم کو بھی ایک بڑی کامیابی ملی۔وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے اپنے عہدہ سے استعفیٰ کی جانکاری سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر دی ہے۔ انھوں نے اپنی پوسٹ میں نوجوانوں کے نام ایک خط لکھا ہے، جس میں کہا ہے کہ جنتر منتر پر اور ملک میں جو حالات بنے ہیں، اس کا ملک مخالف طاقتیں فائدہ نہ اٹھائیں اس لیے استعفیٰ کا فیصلہ کیا ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ وہ ملک میں یکجہتی بنائے رکھنا چاہتے ہیں۔ انھوں نے ایک نوٹ پوسٹ کیا ہے، جس میں لکھا ہے کہ ’’میں گزشتہ 4 دہائیوں سے زیادہ مدت سے طلبا، اساتذہ اور تعلیمی اصلاح کے لیے وقف رہا ہوں۔ میرا ہمیشہ ہی بھروسہ رہا ہے کہ ایک مضبوط، مجموعی اور دور اندیش تعلیمی نظام ہی مضبوط ملک کی بنیاد ہوتی ہے۔

نوجوانوں کے نام لکھے اپنے نوٹ میں انھوں نے اپنے جذبات کا اظہار نہایت سلیقے سے کیا ہے۔ وہ لکھتے ہیں کہ ’’میں ملک کے نوجوانوں کی امیدوں، جذبات اور ان کے منصفانہ خواہشات کا احترام کرتا ہوں۔ ہندوستان کی نوجوان نسل کے خوابوں کو شرمندۂ تعبیر کرنا ہم سبھی کی سیاسی و سماجی زندگی کا اخلاقی عزم رہا ہے۔‘‘ وہ مزید لکھتے ہیں کہ ’’عزت مآب وزیر اعظم کی دور اندیشی بھری قیادت میں ملک کی خدمت کرنے کا جو موقع مجھے ملا، اس کے لیے میں وزیر اعظم کا بے حد مشکور ہوں۔

اپنا استعفیٰ نامہ وزیر اعظم نریندر مودی کو بھیجنے کے بعد سوشل میڈیا پر کی گئی پوسٹ میں وہ پیپر لیک معاملے پر کچھ وضاحت پیش کرتے ہوئے بھی دکھائی دیتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ ’’3 مئی 2026 کو منعقد نیٹ-یوجی امتحان میں بے ضابطگیوں کی شکایتیں سامنے آتے ہی حکومت نے فوراً کارروائی کی۔ اس معاملے کی جانچ سی بی آئی کو سونپی گئی، امتحان منسوخ کر دوبارہ امتحان کرانے کا فیصلہ لیا گیا اور آئندہ سال سے نیٹ کو پوری طرح کمپیوٹر پر مبنی (سی بی ٹی موڈ) بنانے کا اعلان کیا گیا۔‘‘ وہ یہ بھی لکھتے ہیں کہ 20 لاکھ سے زیادہ طلبا کا امتحان غیر جانبدار اور بہتر انداز سے کرانا ان کی اعلیٰ ترجیح تھی۔ اس کے لیے مرکزی حکومت، ریاستی حکومتوں، ضلع انتظامیہ، طلبا و سرپرستوں کے تعاون سے 21 جون 2026 کو دوبارہ امتحان کامیابی کے ساتھ منعقد کیا گیا۔ 16 جولائی کو سامنے آئے نتائج میں غریب و محروم کنبوں کے کئی باصلاحیت طلبا کو کامیابی ملی، لیکن کچھ ذمہ دار عہدوں پر بیٹھے لوگوں نے طلبا کو گمراہ کرنے کی کوشش کی، جس سے انھیں بہت تکلیف پہنچی۔

Recent News

وزیر اعظم مودی کی سالگرہ پر این ایس یو آئی کا تالی تھالی مارچ

وزیر اعظم مودی کی سالگرہ پر این ایس یو آئی کا تالی تھالی مارچ

September 17, 2026
میرا سر قلم کر دو، پھر بھی میں بی جے پی میں نہیں جاؤں گی :مہوا موئترا

امت شاہ کی میٹنگوں سے مسلم افسران کو باہر رکھنے کا مہوا موئتراکا الزام

September 17, 2026
امریکہ سے 18ہزار ہندوستانی سمیت  15 لاکھ تارکین وطن کی ملک بدری ممکن

ٹرمپ انتظامیہ کے ذریعہ فلسطینی لیڈران کو پریشان کیے جانے کا سلسلہ بدستور جاری

September 17, 2026
 اپنی مرضی سے اسلام قبول کرنے والے  آیوش ملک کی شخصی آزادی بحال   

 اپنی مرضی سے اسلام قبول کرنے والے  آیوش ملک کی شخصی آزادی بحال   

September 16, 2026
پی ایف کوریج کے لیے ماہانہ تنخواہ کی حد 15,000 سے بڑھا کر 25,000کر دی گئی

پی ایف کوریج کے لیے ماہانہ تنخواہ کی حد 15,000 سے بڑھا کر 25,000کر دی گئی

September 16, 2026
یو پی آئی چارج کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی دائر – ان گزٹ نوٹیفکیشن منسوخ کرنے کا مطالبہ

یو پی آئی چارج کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی دائر – ان گزٹ نوٹیفکیشن منسوخ کرنے کا مطالبہ

September 16, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.