Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

عدالتوں میں الزامات طے کرنے میں تاخیر پر سپریم کورٹ برہم

عدالت نے کہا کہ یہ تاخیر نہ صرف انصاف کی فراہمی میں رکاوٹ ہے بلکہ عدالتی نظام کی کارکردگی پر بھی سوالیہ نشان لگاتی ہے

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
9 months ago
عدالتوں میں الزامات طے کرنے میں تاخیر پر سپریم کورٹ برہم

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے بدھ کے روز ملک بھر کی عدالتوں میں فوجداری مقدمات میں الزامات طے کرنے میں ہو رہی غیر معمولی تاخیر پر شدید تشویش ظاہر کی ہے۔ عدالت نے واضح طور پر کہا کہ یہ تاخیر نہ صرف انصاف کی فراہمی میں رکاوٹ ہے بلکہ عدالتی نظام کی کارکردگی پر بھی سوالیہ نشان لگاتی ہے۔

جسٹس اروند کمار اور جسٹس این وی انجاریا کی بنچ ایک ایسے معاملے کی سماعت کر رہی تھی، جس میں ایک ملزم تقریباً دو برس سے جیل میں بند ہے، مگر ابھی تک مقدمے کی کارروائی شروع نہیں ہو سکی۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ چارج شیٹ 2023 میں داخل کی گئی تھی لیکن الزامات طے کرنے کا عمل اب تک مکمل نہیں ہوا۔

اس پر جسٹس اروند کمار نے سخت تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’دیوانی مقدمات میں موضوعات طے نہیں ہوتے، فوجداری مقدمات میں الزامات طے نہیں ہوتے، آخر عدالتوں میں دشواری کیا ہے؟‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو عدالت عظمیٰ خود ملک بھر کے لیے واضح رہنما اصول جاری کرے گی تاکہ ایسی تاخیر ختم ہو سکے۔

سپریم کورٹ نے اس معاملے میں سینیئر وکیل سدھارتھ لوتھرا کو امائیکس کیوری (عدالتی معاون) مقرر کیا ہے۔ ساتھ ہی عدالت نے اٹارنی جنرل اور سالیسٹر جنرل آف انڈیا کو بھی اس موضوع پر معاونت فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔ اس کے علاوہ بہار حکومت کے وکیل کو بھی اس عمل میں شامل کیا گیا ہے۔

عدالت نے کہا کہ ملک بھر میں بڑی تعداد میں ایسے مقدمات ہیں جن میں چارج شیٹ داخل ہونے کے تین یا چار سال بعد بھی سماعت شروع نہیں ہو پاتی۔ بعض ملزمان طویل عرصے تک جیل میں قید رہتے ہیں، مگر ان کے خلاف الزامات طے کرنے کا عمل شروع نہیں ہوتا۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ اس تاخیر سے انصاف کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی ہوتی ہے کیونکہ ایک شخص کو بغیر مقدمہ چلائے سالوں تک جیل میں رکھنا آئینی طور پر ناقابلِ قبول ہے۔

عدالت نے نئے فوجداری ضابطہ ہند (بی این ایس ایس) کی دفعہ 251(بی) کا حوالہ دیتے ہوئے یاد دلایا کہ اس کے مطابق سیشن عدالتوں میں پہلی سماعت سے ساٹھ دن کے اندر الزامات طے کر دیے جانے چاہئیں، مگر زمینی سطح پر اس کا عمل درآمد نہیں ہو رہا۔

Recent News

خلیجی ممالک ایران کی جانب سے حملوں پر شدید ناراض

خلیجی ممالک ایران کی جانب سے حملوں پر شدید ناراض

July 17, 2026
کابینہ سکریٹری نے نیٹ  امتحان کی تیاریوں کا جائزہ لیا

نیٹ یو جی 2026 کا نتیجہ جاری،11.21 لاکھ امیدوار کامیاب

July 17, 2026
سونم وانگچک کی بھوک ہڑتال پر دہلی ہائی کورٹ کا اظہارِ تشویش

سونم وانگچک کی بھوک ہڑتال پر دہلی ہائی کورٹ کا اظہارِ تشویش

July 16, 2026
شیخ علی مقبرہ معاملہ میں آر ڈبلیو اے کو سپریم کورٹ کی  پھٹکار

اگر کسی تیسری زبان کو پڑھانا ہے، تو اس کا آغاز چھٹی جماعت سے ہی ہو- سپریم کورٹ

July 16, 2026
مغربی بنگال میں 46 لاکھ سے زائد نام ووٹر لسٹ سے ہٹانے کے لیے نشان زد

دہلی سمیت کئی ریاستوں میں ایس آئی آر کی تاریخ میں توسیع

July 16, 2026
ایران اور امریکا کے درمیان حالات بدستور کشیدہ

ایران کی راجدھانی تہران میں امریکہ کی جانب سے شدید بمباری

July 16, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.