Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو Front Urdu

شیخ علی مقبرہ معاملہ میں آر ڈبلیو اے کو سپریم کورٹ کی پھٹکار

عدالت عظمیٰ نے آر ڈبلیو اے سے کہا کہ ’’آپ کی اس مقبرہ میں داخل ہونے کی ہمت کیسے ہوئی؟

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
2 years ago
شیخ علی مقبرہ معاملہ میں آر ڈبلیو اے کو سپریم کورٹ کی  پھٹکار

سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے دہلی واقع ڈیفنس کالونی میں موجود ایک مقبرہ پر آر ڈبلیو اے (ریسیڈنٹ ویلفیئر ایسو سی ایشن) کے ناجائز قبضہ معاملہ میں آج سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔ سپریم کورٹ نے شیخ علی کی گمتی والے مقبرہ معاملہ میں داخل ایک عرضی پر سماعت کرتے ہوئے آر ڈبلیو اے کو پھٹکار لگائی اور کہا کہ ’’آپ اس طرح ناجائز قبضہ کیسے کر سکتے ہیں؟‘‘

اس معاملے میں عدالت نے اگست ماہ میں سی بی آئی کو جانچ کرنے کی ہدایت دی تھی۔ سی بی آئی نے عدالت کو اپنی رپورٹ سونپ دی جس کو دیکھنے کے بعد جسٹس سدھانشو دھولیا اور جسٹس احسان الدین امان اللہ کی بنچ نے اس معاملے پر سماعت آگے بڑھائی۔ اس دوران سپریم کورٹ نے آر ڈبلیو اے سے کہا کہ ’’آپ کی اس مقبرہ میں داخل ہونے کی ہمت کیسے ہوئی؟‘‘ جواب میں آر ڈبلیو اے کے وکیل نے کہا کہ ’’ہم وہاں دہائیوں سے تھے۔‘‘ اس پر جسٹس امان اللہ نے کہا کہ ’’اس کی منظوری نہیں دی جا سکتی۔‘‘ پھر جواب میں آر ڈبلیو اے کے وکیل نے کہا کہ ’’ہم نہیں ہوں گے تو غیر سماجی عناصر وہاں آئیں گے۔‘‘ یہ سن کر جسٹس دھولیا نے کہا کہ ’’آپ تو انگریز حاکموں کی طرح بول رہے ہیں۔

‘‘قابل ذکر ہے کہ سپریم کورٹ میں داخل عرضی میں کہا گیا تھا کہ دہلی کا شہری بلدیہ مقبرہ کے ارد گرد موجود زمین پر شاپنگ پلازہ اور ملٹی لیول کار پارکنگ بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔ اسی کے بعد اپریل میں اے ایس آئی اور حکومت نے عدالت کو بتایا کہ انھوں نے کبھی بھی ڈی سی ڈبلیو اے کو مقبرہ الاٹ نہیں کیا تھا۔ اس معاملے میں عدالت نے اے ایس آئی سے بھی سوال پوچھا کہ اے ایس آئی نے کس طرح ناجائز قبضہ کے لیے ڈی سی ڈبلیو اے کو اجازت دی۔ عدالت نے یہ بھی پوچھا کہ آپ 700 سال قدیم مقبرہ کے ساتھ ایسا کیسے کر سکتے ہیں؟ ساتھ ہی عدالت نے کہا کہ ڈی سی ڈبلیو اے کے ناجائز قبضہ سے مقبرہ کو ہوئے نقصان کے بارے میں جانچ کے لیے ایکسپرٹ کی تقرری کی جائے گی

Prev Post

Recent News

24 گھنٹوں میں 4 بچوں کی خودکشی

24 گھنٹوں میں 4 بچوں کی خودکشی

May 17, 2026
دہلی-این سی آر میں 3 دن میں 2 بار مہنگی ہوئی سی این جی

دہلی-این سی آر میں 3 دن میں 2 بار مہنگی ہوئی سی این جی

May 17, 2026
متنازعہ ریمارکس کے معاملے میں اعظم خان  قصوروارقرار

متنازعہ ریمارکس کے معاملے میں اعظم خان قصوروارقرار

May 16, 2026
آدھار کارڈ تقسیم کرنے کے بجائے شہر سے دور کوڑے میں پھینک دیئے

پرانی آدھار ایپ ا ب بند ہوجائے گی- نئی ایپ سے ہوں گے سب کام

May 16, 2026
روپیہ امریکی ڈالر کے مقابلے 46 پیسے ٹوٹ کر اب تک کی سب سے نچلی سطح  پر پہنچا

روپیہ پہلی بار 96 روپے فی ڈالر کی حد سے نیچے

May 16, 2026
مدھیہ پردیش ہائیکورٹ نے کمال مولا مسجد کو مندر قرار دیا

مدھیہ پردیش ہائیکورٹ نے کمال مولا مسجد کو مندر قرار دیا

May 16, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.