Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

دہلی میں درجہ حرارت 45 ڈگری سے اوپر پہنچا

پنجاب، ہریانہ اور راجستھان میں گرمی کی شدت نے حالات کو مزید سنگین کر دیا

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
1 year ago
دہلی میں درجہ حرارت 45 ڈگری سے اوپر پہنچا

نئی دہلی : گزشتہ اتوار سے درجہ حرارت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور اگلے تین دنوں تک یہ صورتحال برقرار رہنے کی توقع ہے۔ دہلی میں نہ صرف دن کے وقت درجہ حرارت ناقابل برداشت ہے، بلکہ رات کے وقت بھی معمول سے زیادہ گرم رہا، جسے ’وارم نائٹ کنڈیشنز‘ قرار دیا گیا ہے۔ندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق، منگل کو دہلی کے آیانگر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 45.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ پالم میں 44.6 ڈگری، لودھی روڈ میں 43.6 ڈگری، رج ایریا میں 45 ڈگری اور صفدرجنگ میں 43.8 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت رہا۔ ان علاقوں میں شدید گرمی کی لہر (ہیٹ ویو) کی صورتحال رہی۔

پنجاب، ہریانہ اور راجستھان میں گرمی کی شدت نے حالات کو مزید سنگین کر دیا ہے۔ پنجاب کے بھٹنڈہ میں درجہ حرارت 47.6 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، جسے آئی ایم ڈی نے شدید ہیٹ ویو قرار دیا۔ مغربی راجستھان کے سری گنگانگر میں 47.4 ڈگری اور مشرقی راجستھان کے کوٹہ میں 46.3 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ ہریانہ کے سرسا میں بھی 46.2 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ گرمی نے لوگوں کو پریشان کیا۔

آئی ایم ڈی کے سائنسدان نریش کمار نے بتایا کہ حالیہ دنوں میں بارش اور گرج چمک کی سرگرمیوں میں کمی آئی ہے۔ اس کے علاوہ، شمال مغربی ہندوستان میں اینٹی سائکلونک گردش کے باعث درجہ حرارت 45 ڈگری سے اوپر چلا گیا۔ پنجاب، ہریانہ، اتر پردیش، شمالی مدھیہ پردیش اور راجستھان میں شدید گرمی کی لہر کی صورتحال ہے۔

Recent News

ہم بچوں کو تعلیم دے رہے ہیں یا صرف بہلا رہے ہیں؟

ہم بچوں کو تعلیم دے رہے ہیں یا صرف بہلا رہے ہیں؟

July 21, 2026
امریکہ سے 104 ہندوستانیوں کی ملک بدری پر اپوزیشن کا احتجاج

نیٹ امتحان اور پیپر لیک کے مسئلے پر سیاسی گھماسان جاری

July 21, 2026
امریکہ اور کناڈا کے مابین کشیدگی میں اضافہ

امریکہ اور کناڈا کے مابین کشیدگی میں اضافہ

July 21, 2026
طلبہ پر لاٹھی چارج کو کانگریس صدر  نے ’جمہوریت پر حملہ‘ قرار دیا

طلبہ پر لاٹھی چارج کو کانگریس صدر نے ’جمہوریت پر حملہ‘ قرار دیا

July 20, 2026
یو اے ای کے وزیر سیاحت و اقتصادی امورکی لوک سبھا اسپیکر اوم برلا سے ملاقات

یو اے ای کے وزیر سیاحت و اقتصادی امورکی لوک سبھا اسپیکر اوم برلا سے ملاقات

July 20, 2026
اسرائیلی حملے میں تین بچے اور ان کے والدین شہید

اسرائیلی حملے میں تین بچے اور ان کے والدین شہید

July 20, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.