Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

اندور میں ’چھاتروں کی گونج‘ پروگرام نے طلبا سے متعلق کئی اہم مسائل سے پردہ اٹھایا

راہل گاندھی کے مطابق طالب علم یہ جاننا چاہتا ہے کہ اسکول اور کالجوں کی حالت خراب کیوں ہے، بنیادی ڈھانچہ ٹھیک کیوں نہیں ہے

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
4 weeks ago
اندور میں ’چھاتروں کی گونج‘ پروگرام نے طلبا سے متعلق کئی اہم مسائل سے پردہ اٹھایا

مدھیہ پردیش کے اندور میں 19 ستمبر کی شام ’چھاتروں کی گونج‘ پروگرام نے طلبا سے متعلق کئی اہم مسائل سے پردہ اٹھایا۔ طلبا سے بات کرتے ہوئے لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی نے سوال پوچھنے کی عادت، تعلیمی نظام، بے روزگاری، پیپر لیک، بھرتی اور ملک کے مختلف اداروں کے کام کاج پر اپنی بات انتہائی بے باکانہ انداز میں رکھی۔ انہوں نے کہا کہ ’’سسٹم کو اسٹوڈنٹ نہیں، اندھ بھکت چاہیے۔‘‘ ساتھ ہی وہ کہتے ہیں کہ ’’طالب علم متجسس ہوتا ہے، وہ سوال کرتا ہے، وجہ جاننا چاہتا ہے۔ اسی وجہ سے وہ سسٹم سے جواب مانگتا ہے۔

راہل گاندھی ’بھارت جوڑو میدان‘ میں جمع ہزاروں طلبا و نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طالب علم کسی بات کو صرف اس لیے قبول نہیں کرتا کہ اسے اوپر سے ایسا بتا دیا گیا ہے۔ وہ پوچھتا ہے کہ کسی شخص کو کسی بڑے ادارے کی ذمہ داری کیسے مل گئی۔ اسی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے انہوں نے وزیر داخلہ امت شاہ کے بیٹے کا ذکر کیا۔ انہوں نے سوال کیا کہ وہ کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین کیسے بنے۔ راہل گاندھی نے اسے میرٹ اور اہلیت کے سوال سے جوڑتے ہوئے کہا کہ طلبا کو ایسے معاملات پر سوال پوچھنے چاہئیں۔

راہل گاندھی نے اپنی تقریر میں ملک کے بڑے کاروبار، عدلیہ، الیکشن کمیشن اور دیگر اداروں کا بھی ذکر آیا۔ ان کا کہنا تھا کہ طلبا یہ پوچھتے ہیں کہ ادارے اپنا کام صحیح طریقے سے کیوں نہیں کر رہے ہیں؟ یہی سوال کرنے کی عادت طالب علم کو دوسروں سے الگ بناتی ہے۔ وہ کسی بات کو آنکھیں بند کر کے ماننے کے بجائے اس کے پیچھے کی وجہ سمجھنا چاہتے ہیں۔ راہل گاندھی نے طالب علم اور ’اندھ بھکت‘ کے درمیان فرق سمجھانے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ ’’طالب علم کے اندر تجسس ہوتا ہے۔ وہ دوسروں کی بات سنتا ہے، اپنی رائے رکھتا ہے، ضرورت پڑنے پر سوال کرتا ہے اور نئی معلومات ملنے پر اپنی سوچ پر بھی غور کر سکتا ہے۔ اس کے برعکس ’اندھ بھکت‘ سوال کرنے سے گریز کرتے ہیں۔‘‘ اس دوران انھوں نے نفرت، تکبر اور خوف کا بھی ذکر کیا، اور خواتین کے احترام کی بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’طالب علم خواتین کی عزت کرتا ہے، جبکہ اندھ بھکت والی سوچ خواتین کی بے حرمتی تک پہنچ سکتی ہے۔

Recent News

بسکٹ میں چوکر، دودھ میں ملا ڈٹرجنٹ!

بسکٹ میں چوکر، دودھ میں ملا ڈٹرجنٹ!

October 17, 2026
کینیڈا  میں 16 سال سے کم عمر کے بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی لگانے کی تیاری

بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کی عرضی پر مرکز اور این سی پی سی آر کو نوٹس

October 17, 2026
مغربی بنگال میں 46 لاکھ سے زائد نام ووٹر لسٹ سے ہٹانے کے لیے نشان زد

اب سیاسی پارٹیوں کے ساتھ ووٹر لسٹ کی ریڈیبل کاپی شیئر کی جائے گی

October 16, 2026
یمن میں حوثیوں کا صدارتی محل  پر حملہ ، چار افراد جاں  بحق

یمن میں حوثیوں کا صدارتی محل پر حملہ ، چار افراد جاں بحق

October 16, 2026
امریکی اسکول میں فائرنگ – تین بچوں سمیت چار افراد  کی موت

امریکی اسکول میں فائرنگ – تین بچوں سمیت چار افراد کی موت

October 16, 2026
شیخ علی مقبرہ معاملہ میں آر ڈبلیو اے کو سپریم کورٹ کی  پھٹکار

مذہب تبدیل کرنے کے ساتھ ہی ختم ہو جائے گا ریزرویشن: سپریم کورٹ

October 15, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.