Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

جموں و کشمیر حکومت نے عدالتی افسران کے ریٹائرمنٹ کی عمر 60 سے بڑھا کر 62 سال کر دی

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
4 hours ago
جموں و کشمیر حکومت نے عدالتی افسران کے ریٹائرمنٹ کی عمر 60 سے بڑھا کر 62 سال کر دی

جموں و کشمیر حکومت نے عدالتی افسران کے ریٹائرمنٹ کی عمر 60 سے بڑھا کر 62 سال کر دی ہے۔ قانون، انصاف اور پارلیمانی امور کے محکمہ کی جانب سے جاری سرکاری حکم کے مطابق یہ فیصلہ سپریم کورٹ کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے لیا گیا ہے۔ حکم میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے ’آل انڈیا ججز ایسوسی ایشن اور دیگر‘ بنام دیگر معاملے (ڈبلیو پی (سی) نمبر 1022/1989) اور اس سے متعلق معاملات پر غور کرتے ہوئے 22 جولائی 2026 اور 5 اگست 2026 کے احکامات کے ذریعہ ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ہدایت دی تھی کہ وہ متعلقہ ہائی کورٹ کے ساتھ مشاورت کر کے عدالتی افسران کے ریٹائرمنٹ کی عمر 60 سے بڑھا کر 61/62 سال کرنے کے بارے میں فیصلہ لیں۔

عدالت نے یہ بھی ہدایت دی تھی کہ جہاں بھی اس اضافے پر اتفاق ہو، اسے 31 مارچ 2026 سے نافذ کیا جائے گا۔ اس میں وہ عدالتی افسران بھی شامل ہوں گے، جو اس تاریخ کو یا اس کے بعد ریٹائر ہوئے ہیں، بشرطیکہ اس پر اتفاق ہو اور نافذ ہونے والی شرائط پوری کی جائیں۔ حکم میں کہا گیا کہ ’’ہدایات پر عمل کرتے ہوئے جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے ساتھ مشاورت کر کے اس معاملے پر غور کیا گیا۔‘‘ رجسٹرار جنرل نے 30 جولائی اور 12 اگست کے خطوط کے ذریعے بتایا کہ فل کورٹ نے 10 اگست کو ہوئی میٹنگ میں ریٹائرمنٹ کی عمر 62 سال کرنے کی سفارش کرنے کا فیصلہ کیا، بشرطیکہ افسران 60 سال کی عمر کے بعد بھی کام جاری رکھنے کے لیے فٹ اور اہل پائے جائیں۔

حکم کے مطابق محکمہ خزانہ نے 9 ستمبر کے یو او (غیر رسمی نوٹ) کے ذریعے اپنی رضامندی دی اور وزراء کی کونسل نے 22 ستمبر 2026 کے فیصلے نمبر 146/12/2026 کے ذریعے اس تجویز کو منظوری دے دی۔ سرکاری حکم میں کہا گیا کہ ’’اس لیے اب 31 مارچ 2026 سے ریٹائرمنٹ کی عمر 60 سے بڑھا کر 62 سال کرنے کی منظوری دی جاتی ہے۔ یہ منظوری جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کی جانب سے فٹنس، اہلیت، موزونیت، کارکردگی اور آگے بھی کام جاری رکھنے کی افادیت کے جائزے سے مشروط ہوگی، جبکہ متعلقہ قوانین میں ضروری تبدیلیاں ہائی کورٹ کے ساتھ مشاورت کر کے کی جائیں گی۔

Recent News

جموں و کشمیر حکومت نے عدالتی افسران کے ریٹائرمنٹ کی عمر 60 سے بڑھا کر 62 سال کر دی

جموں و کشمیر حکومت نے عدالتی افسران کے ریٹائرمنٹ کی عمر 60 سے بڑھا کر 62 سال کر دی

October 6, 2026
شاہین اور نفیسہ سے پولیس کی بدسلوکی پر اجے ماکن نےدہلی پولیس اور امت شاہ کو نشانہ بنایا

شاہین اور نفیسہ سے پولیس کی بدسلوکی پر اجے ماکن نےدہلی پولیس اور امت شاہ کو نشانہ بنایا

October 6, 2026
الیکشن کمیشن ہیڈکوارٹر کی طرف بڑھ رہے انڈیا بلاک کے لیڈران کو آگے بڑھنے سے روک دیا گیا

الیکشن کمیشن ہیڈکوارٹر کی طرف بڑھ رہے انڈیا بلاک کے لیڈران کو آگے بڑھنے سے روک دیا گیا

October 6, 2026
چیک باؤنس معاملے میں اداکار راجپال یادو  کو سپریم کورٹ کی  سخت  پھٹکار

چیک باؤنس معاملے میں اداکار راجپال یادو کو سپریم کورٹ کی سخت پھٹکار

October 5, 2026
شیخ علی مقبرہ معاملہ میں آر ڈبلیو اے کو سپریم کورٹ کی  پھٹکار

عصمت ریزی اور جنسی جرائم کے معاملوں کی سپریم کورٹ میں سماعت

October 5, 2026
شرجیل امام عبوری ضمانت پر تہاڑ جیل سے رہا

شرجیل امام عبوری ضمانت پر تہاڑ جیل سے رہا

October 5, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.