Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

طلبا کے سوالوں کا جواب بات چیت سے دینا ہی صحیح طریقہ – راہل

لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف نے جھارکھنڈ حکومت اور طلبا کے درمیان اتفاقِ رائے کا کیا خیرمقدم

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
4 weeks ago
طلبا کے سوالوں کا جواب بات چیت سے دینا ہی صحیح طریقہ – راہل

نئی دہلی: جھارکھنڈ میں مختلف مطالبات کو لے کر احتجاج اور بھوک ہڑتال کرنے والے طلبا اور ریاستی حکومت کے درمیان اتفاقِ رائے قائم ہونے پر لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور طلبا کے درمیان بات چیت کے ذریعے مسئلے کا حل نکالنا ہی صحیح طریقہ ہے۔

راہل گاندھی نے منگل کو ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ جھارکھنڈ کے طلبا اور ریاستی حکومت کے درمیان اتفاقِ رائے ہوا ہے اور طلبا نے اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی ہے، یہ خبر سن کر انہیں بہت خوشی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین اور جھارکھنڈ حکومت نے بات چیت کا راستہ اختیار کیا اور مسئلے کا حل نکالا، جبکہ طلبا نے تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی بات منوائی۔

کانگریس رہنما نے کہا، ’’یہی صحیح طریقہ ہے۔ طلبا سوال پوچھیں تو انہیں جواب ملنا چاہیے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ وہ ملک کے ہر طالب علم کے ساتھ کھڑے ہیں اور ایسے نظام کو جڑ سے بدلنے کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے، جس میں طلبا کو اپنی محنت کا منصفانہ نتیجہ اور غیر جانب دارانہ مسابقت کا حق مل سکے۔

واضح رہے کہ جھارکھنڈ میں جے ایس ایس سی سی جی ایل امتحان اور ٹی ڈی پی ایل ایجنسی کے ذریعے کرائے گئے تمام امتحانات کو منسوخ کرنے کے حکومت کے اعلان کے بعد طلبا اور ریاستی حکومت کے درمیان اتفاقِ رائے قائم ہوا۔ اس اعلان کے بعد رانچی صدر اسپتال میں بھوک ہڑتال پر بیٹھے طلبا رہنماؤں سے ملاقات کے لیے ریاستی حکومت کی وزیر دیپیکا پانڈے سنگھ اور وزیر عرفان انصاری دیر رات اسپتال پہنچے۔دونوں وزرا نے طالب علم رہنما دیویندر مہتو کو جوس پلا کر ان کی بھوک ہڑتال ختم کرائی۔ اس کے علاوہ حبیبہ اور راہل کا بھی انشن ختم کرایا گیا۔ بھوک ہڑتال ختم کرنے کے بعد دیویندر مہتو اسپتال سے اپنے گھر روانہ ہوگئے۔

دیویندر مہتو نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ انہوں نے ’’باعزت طریقے‘‘ سے اپنا انشن ختم کیا ہے۔ ان کے مطابق وزیر عرفان انصاری، وزیر دیپیکا پانڈے اور رکن اسمبلی جے رام مہتو کی مشترکہ کوششوں کے بعد بھوک ہڑتال ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ جن مطالبات کو لے کر طلبا آئینی اور پُرامن طریقے سے احتجاج کر رہے تھے، وہ تمام مطالبات پورے ہوگئے ہیں۔

Recent News

ڈاکٹر آدتیہ نارائن مشرا سمیت کئی ماہرین تعلیم اور دانشور  کانگریس میں شامل

ڈاکٹر آدتیہ نارائن مشرا سمیت کئی ماہرین تعلیم اور دانشور کانگریس میں شامل

September 14, 2026
سعودی عرب کے پاس  صرف 5 سے 7 دنوں کا تیل بچا

سعودی عرب کے پاس صرف 5 سے 7 دنوں کا تیل بچا

September 14, 2026
آبنائے ہرمز میں پھر کشیدگی، ایرانی مال بردار جہاز پر حملہ، ایک کی موت

آبنائے ہرمز میں پھر کشیدگی، ایرانی مال بردار جہاز پر حملہ، ایک کی موت

September 14, 2026
سابق برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن بال بال بچے

سابق برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن بال بال بچے

September 14, 2026
80 فیصد ہندوستانی گوشت خور، برکس کے ویجیٹیرین مینو پر راہل گاندھی کا طنز

80 فیصد ہندوستانی گوشت خور، برکس کے ویجیٹیرین مینو پر راہل گاندھی کا طنز

September 14, 2026
برکس 2026 کے ’نئی دہلی اعلامیہ‘ میں ’بانڈونگ روح‘ کا ذکر

برکس 2026 کے ’نئی دہلی اعلامیہ‘ میں ’بانڈونگ روح‘ کا ذکر

September 13, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.