Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

پاکبڑا واقع مصطفیٰ مسجد مقدمہ میں مسجد انتظامیہ کمیٹی کا کردار قابل تحسین – جمعیۃ علما ہند

مولانا محمد حکیم الدین نے  مساجد کی انتظامیہ کمیٹیوں سے اپیل کہا کہ وہ مساجد کے تحفظ میں ہر ممکن اقدامی کارروائی کریں

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
41 minutes ago
پاکبڑا واقع مصطفیٰ مسجد مقدمہ میں مسجد انتظامیہ کمیٹی کا کردار قابل تحسین – جمعیۃ علما ہند

جمعیۃ علماء ہند کا کہنا ہے کہ مراد آباد کے پاکبڑا واقع مصطفیٰ مسجد معاملہ میں مسجد انتظامیہ کمیٹی نے جس طرح فوری قدم اٹھایا، وہ تعریف کے قابل ہے۔ جمعیۃ کے جنرل سکریٹری مولانا محمد حکیم الدین قاسمی کا اس تعلق سے ایک بیان سامنے آیا ہے، جس میں انھوں نے کہا ہے کہ مصطفیٰ مسجد، پاکبڑا، مراد آباد کے سلسلے میں مقدمہ قائم کرنے اور اس کی موثر پیروی میں سب سے اہم کردار خود مسجد انتظامیہ کمیٹی نے ادا کیا ہے۔

اپنے بیان میں مولانا محمد حکیم الدین قاسمی نے واضح لفظوں میں کہا ہے کہ جمعیۃ علماء ہند کے وکلاء نے اس قانونی جدوجہد میں تعاون اور رہنمائی فراہم کی ہے، لیکن مسجد انتظامیہ کمیٹی کا کردار اس میں بہت اہم ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ اس تعلق سے میڈیا میں جو خبر شائع ہوئی ہے، اس میں مسجد انتظامیہ کمیٹی کی کارکردگی کماحقہ واضح نہیں ہوتی۔ جنرل سکریٹری کا کہنا ہے کہ ’’ہم مسجد انتظامیہ کمیٹی کے فعال کردار کی تحسین کرتے ہیں اور ساتھ ہی دیگر مساجد کی انتظامیہ کمیٹیوں سے بھی اپیل ہے کہ وہ مساجد کے تحفظ میں ہر ممکن اقدامی کارروائی کریں۔

واضح ہو کہ یہ معاملہ اس وقت شروع ہوا جب 21 اگست 2026 کو مصطفیٰ مسجد کو ’وجہ بتاؤ نوٹس‘ جاری کیا گیا، جس کے خلاف مسجد کے ذمہ دار ذیشان احمد فرید نے الہ آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا۔ عدالت کے سامنے عرضی گزار کی جانب سے سینئر وکیل ششی نندن نے مؤقف اختیار کیا کہ مذکورہ نوٹس مبہم ہے۔ متنازعہ نوٹس 21 اگست 2026 کو جاری کیا گیا تھا۔ عرضی گزار کو جواب داخل کرنے کے لیے کم از کم 15 دن کا وقت دیا جانا چاہیے تھا، لیکن جواب داخل کرنے کی تاریخ 3 ستمبر 2026 مقرر کی گئی۔ مزید کہا گیا کہ زمین کی تفصیل بھی درست نہیں ہے، کیونکہ نوٹس میں اس رقبے کی وضاحت نہیں کی گئی ہے جسے منہدم کیا جانا ہے۔

اس معاملہ میں 24 ستمبر کو الہ آباد ہائی کورٹ میں ’مراد آباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی‘ (ایم ڈی اے) کی جانب سے واضح طور پر یقین دہانی کرائی گئی کہ ’ڈیمولیشن آرڈر‘ (انہدامی حکم) صادر کیے بغیر مسجد کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی۔ سماعت کے لیے جمعیۃ علماء ہند کی جانب سے سینئر ایڈووکیٹ ششی نندن اور ایڈووکیٹ آن ریکارڈ آدتیہ پریہار عدالت میں پیش ہوئے تھے، جبکہ ایڈووکیٹ محمد طاہر حکیم اور ایڈووکیٹ محمد نظام پاشا نے قانونی رہنمائی فراہم کی۔ 24 ستمبر 2026 کو جسٹس سدھارتھ ورما اور جسٹس کنال روی سنگھ پر مشتمل الٰہ آباد ہائی کورٹ کی ڈویژن بنچ نے اس معاملے کی سماعت کی تھی۔

Recent News

پاکبڑا واقع مصطفیٰ مسجد مقدمہ میں مسجد انتظامیہ کمیٹی کا کردار قابل تحسین – جمعیۃ علما ہند

پاکبڑا واقع مصطفیٰ مسجد مقدمہ میں مسجد انتظامیہ کمیٹی کا کردار قابل تحسین – جمعیۃ علما ہند

October 8, 2026
تلنگانہ میں بوگس فارم۔ 7 پر پہلا FIR درج، مشیرآباد میں 30 ووٹ خارج کرنے کی کوشش ناکام

تلنگانہ میں بوگس فارم۔ 7 پر پہلا FIR درج، مشیرآباد میں 30 ووٹ خارج کرنے کی کوشش ناکام

October 8, 2026
آر بی آئی کا بڑا فیصلہ، ریپو ریٹ میں  25 بیسس پوائنٹس کا اضافہ

آر بی آئی کا بڑا فیصلہ، ریپو ریٹ میں 25 بیسس پوائنٹس کا اضافہ

October 7, 2026
راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی سمیت کئی لیڈران کے خلاف  ایف آئی آر

راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی سمیت کئی لیڈران کے خلاف ایف آئی آر

October 7, 2026
جموں و کشمیر حکومت نے عدالتی افسران کے ریٹائرمنٹ کی عمر 60 سے بڑھا کر 62 سال کر دی

جموں و کشمیر حکومت نے عدالتی افسران کے ریٹائرمنٹ کی عمر 60 سے بڑھا کر 62 سال کر دی

October 6, 2026
شاہین اور نفیسہ سے پولیس کی بدسلوکی پر اجے ماکن نےدہلی پولیس اور امت شاہ کو نشانہ بنایا

شاہین اور نفیسہ سے پولیس کی بدسلوکی پر اجے ماکن نےدہلی پولیس اور امت شاہ کو نشانہ بنایا

October 6, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.