Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

گجرات میں ’چاندی پورہ‘ وائرس کی صورتحال تشویشناک، اموات کی تعداد 23 ہوئی

’چاندی پورہ‘ وائرس ریتیلی مکھی کے ذریعے پھیلتا ہے اور خاص طور پر بچوں میں شدید انسیفلائٹس سنڈروم کا سبب بن سکتا ہے

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
1 month ago
گجرات میں ’چاندی پورہ‘ وائرس کی  صورتحال تشویشناک، اموات کی تعداد  23 ہوئی

گجرات میں ’چاندی پورہ‘ وائرس کو لے کر تشویش بڑھتی جا رہی ہے۔ ریاستی محکمۂ صحت کی جانب سے ہفتہ کو جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 30 جون سے 8 اگست تک چاندی پورہ وائرس کے 217 مشتبہ کیسز سامنے آئے ہیں۔ ان میں سے 39 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے، جبکہ تصدیق شدہ کیسز میں 23 مریضوں کی موت درج کی گئی ہے۔ محکمۂ صحت کے مطابق مشتبہ معاملات کے زیادہ تر نمونوں کی لیبارٹری جانچ مکمل ہو چکی ہے۔ 217 میں سے 208 نمونوں کی رپورٹ موصول ہو چکی ہے جبکہ 9 نمونوں کی جانچ رپورٹ آنا باقی ہے۔

ریاست میں نگرانی اور جانچ کی مہم تیز کیے جانے کے بعد کیسز کی تعداد میں اضافہ درج کیا گیا ہے۔ اس سے قبل 14 جولائی کو محکمۂ صحت نے 27 مشتبہ کیسز کی جانکاری دی تھی۔ اس وقت 7 کیسز میں انفیکشن کی تصدیق ہوئی تھی، 12 رپورٹس نگیٹو آئی تھیں اور 8 رپورٹس کا انتظار تھا۔ اس مرحلے میں وائرس سے متاثرہ 3 بچوں کی موت ہوئی تھی۔ اس وبا کے حوالے سے سب سے پہلے پنچ محل ضلع سے معاملہ سامنے آیا تھا، جہاں گودھرا تعلقہ کے 2 گاؤں کے 2 چھوٹے بچوں کی وائرس سے متاثر ہونے کے بعد موت ہو گئی تھی۔ ان کیسز کے سامنے آنے کے بعد محکمۂ صحت نے متاثرہ علاقوں میں گھر گھر سروے اور کیڑے مار ادویات کے چھڑکاؤ کی مہم تیز کر دی تھی۔

افسران کے مطابق پنچ محل ضلع میں سینکڑوں ہیلتھ ورکرز کی ٹیموں کو لوگوں کی جانچ اور نمونے جمع کرنے کے لیے تعینات کیا گیا تھا۔ جولائی کے وسط تک انفیکشن کے مشتبہ کیسز میں مزید اضافہ ہوا اور ریاست کے کئی اضلاع سے کیسز سامنے آنے لگے۔ ماہرین کے مطابق ’چاندی پورہ‘ وائرس بنیادی طور پر سینڈ فلائی (ریتیلی مکھی) کے ذریعے پھیلتا ہے اور خاص طور پر بچوں میں شدید انسیفلائٹس سنڈروم کا سبب بن سکتا ہے۔ یہ بیماری تیزی سے سنگین شکل اختیار کر سکتی ہے، اس لیے وقت پر تشخیص اور علاج انتہائی ضروری سمجھا جاتا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اگست کے پہلے ہفتے میں جاری ہونے والی ایک بریفنگ میں 184 مشتبہ کیسز، 35 تصدیق شدہ کیسز اور 22 اموات کی معلومات دی گئی تھی۔ تازہ ترین اعداد و شمار میں مشتبہ اور تصدیق شدہ کیسز کے ساتھ ساتھ مرنے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ درج کیا گیا ہے۔ محکمۂ صحت نے کہا کہ ریاست بھر میں نگرانی، جانچ اور نمونوں کے ٹیسٹ کا عمل مسلسل جاری ہے۔ اب سب کی نظریں ان 9 زیر التوا رپورٹس پر ہیں جن سے یہ واضح ہوگا کہ مشتبہ کیسز میں مزید کتنے انفیکشن کی تصدیق ہوتی ہے۔

Recent News

ممبئی میں پل سے نیچے گری بی ایم ڈبلیو کار، حادثے میں 3 افراد کی دردناک موت

ممبئی میں پل سے نیچے گری بی ایم ڈبلیو کار، حادثے میں 3 افراد کی دردناک موت

September 20, 2026
نندی گرام کے بعد اب  ریجی نگر کے آزاد امیدوارسیف الاسلام گرفتار

نندی گرام کے بعد اب ریجی نگر کے آزاد امیدوارسیف الاسلام گرفتار

September 20, 2026
اندور میں ’چھاتروں کی گونج‘ پروگرام نے طلبا سے متعلق کئی اہم مسائل سے پردہ اٹھایا

اندور میں ’چھاتروں کی گونج‘ پروگرام نے طلبا سے متعلق کئی اہم مسائل سے پردہ اٹھایا

September 19, 2026
ایس آئی آر: کیجریوال اور ان کی فیملی سمیت 32 لاکھ ووٹرس کو نوٹس

ایس آئی آر: کیجریوال اور ان کی فیملی سمیت 32 لاکھ ووٹرس کو نوٹس

September 19, 2026
تمل ناڈو کے سرکاری اسپتالوں میں پیدا ہوئے بچوں کو  سونے کی انگوٹھی ملے گی

تمل ناڈو کے سرکاری اسپتالوں میں پیدا ہوئے بچوں کو سونے کی انگوٹھی ملے گی

September 19, 2026
’یو پی آئی ایم ڈی آر‘ چارج نافذ ہونے سے قبل ہی اس کے منفی اثرات نظر آنے لگے

’یو پی آئی ایم ڈی آر‘ چارج نافذ ہونے سے قبل ہی اس کے منفی اثرات نظر آنے لگے

September 19, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.