Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو Front Urdu

ایک ہی دن میں ہوگا یو پی پی ایس سی کا امتحان

اتر پردیش میں احتجاج کر رہے طلباء کے سامنے یوگی حکومت کو جھکنا پڑا

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
2 years ago
ایک ہی دن میں ہوگا یو پی پی ایس سی کا امتحان

لکھنؤ : اتر پردیش میں یو پی پی ایس سی  امتحان کے امتحان کے متعلق طلباء کے مطالبہ کو حکومت کے ذریعہ مان لیا گیا ہے۔ اب یو پی پی سی ایس کا امتحان پہلے کی طرح ایک دن اور ایک ہی شفٹ میں کرایا جائے گا، دو دن امتحان والا حکم واپس لے لیا گیا ہے۔ ضلعی افسر اور کمیشن کے سکریٹری نے طلباء کے درمیان آ کر لاؤڈاسپیکر سے اس بارے میں جانکاری دی۔ ڈی ایم نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے حکم پر کمیشن نے یہ فیصلہ لیا ہے۔ کچھ دیر بعد اس کا نوٹس بھی جاری کر دیا جائے گا۔

دوسری جانب یوپی پبلک سروس کمیشن کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ آر او/اے ‘آر او کا امتحان منسوخ کر دیا گیا ہے۔ اس کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، یہ کمیٹی امتحان کے متعلق فیصلہ لے گی۔ اس اعلان کو سننے کے بعد احتجاجی طلباء مشتعل ہو گئے اور تحریک کو جاری رکھنے کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ معاملے کو الجھانے کی کوشش ہے۔ احتجاجی طلباء کی تحریک ابھی ختم نہیں ہوئی ہے۔ طلباء آر او/اے آر او امتحان ایک دن میں کرانے اور پی سی ایس کے ابتدائی امتحان بھی ایک دن میں کرانے سے متعلق نوٹس جاری کرنے کی مانگ پر اڑے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ تاریخ میں پہلی بار پی سی ایس اور آر او/اے آر او کے امتحانات دو روز میں کرانے کا شیڈول جاری کیا گیا تھا۔ اس سے پہلے یہ امتحانات ایک ہی دن میں کرائے جاتے تھے۔ پی سی ایس کے امتحان کے لیے 5،75،154 امیدوار اور آر او/اے آر او کے امتحان کے لیے 10،76،004 امیدوار رجسٹرڈ ہیں۔ حکومت کی جانب سے 19 جون 2024 کو ایک حکم جاری کیا گیا تھا کہ ایک شفٹ میں 5 لاکھ سے زیادہ امیدوار نہ ہوں، اس سے زیادہ امیدوار ہونے پر امتحان کئی شفٹوں میں کرایا جائے۔ اب یہ حکم منسوخ ہو گیا ہے۔

Recent News

خلیجی ممالک ایران کی جانب سے حملوں پر شدید ناراض

خلیجی ممالک ایران کی جانب سے حملوں پر شدید ناراض

July 17, 2026
کابینہ سکریٹری نے نیٹ  امتحان کی تیاریوں کا جائزہ لیا

نیٹ یو جی 2026 کا نتیجہ جاری،11.21 لاکھ امیدوار کامیاب

July 17, 2026
سونم وانگچک کی بھوک ہڑتال پر دہلی ہائی کورٹ کا اظہارِ تشویش

سونم وانگچک کی بھوک ہڑتال پر دہلی ہائی کورٹ کا اظہارِ تشویش

July 16, 2026
شیخ علی مقبرہ معاملہ میں آر ڈبلیو اے کو سپریم کورٹ کی  پھٹکار

اگر کسی تیسری زبان کو پڑھانا ہے، تو اس کا آغاز چھٹی جماعت سے ہی ہو- سپریم کورٹ

July 16, 2026
مغربی بنگال میں 46 لاکھ سے زائد نام ووٹر لسٹ سے ہٹانے کے لیے نشان زد

دہلی سمیت کئی ریاستوں میں ایس آئی آر کی تاریخ میں توسیع

July 16, 2026
ایران اور امریکا کے درمیان حالات بدستور کشیدہ

ایران کی راجدھانی تہران میں امریکہ کی جانب سے شدید بمباری

July 16, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.