Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو عالمی خبریں

اس سال 16.73 لاکھ فرزندان توحید کو فریضۂ حج کی ادایئگی کا شرف حاصل

مرد عازمین حج کی تعداد 8 لاکھ 77 ہزار 841 ہے، جبکہ خاتون عازمین حج کی تعداد 7 لاکھ 95 ہزار 389 ہے

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
2 weeks ago
اس سال 16.73 لاکھ فرزندان توحید کو  فریضۂ حج کی ادایئگی  کا شرف حاصل

مکہ مکرمہ :رواں سال، یعنی 2025 (1446ھ) میں فریضۂ حج ادا کرنے سعودی عرب پہنچنے عازمین کی آفیشیل تعداد سامنے آ گئی ہے۔ حرمین شریفین کے ’ایکس‘ ہینڈل پر جاری کردہ ایک پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس سال 16 لاکھ 73 ہزار 230 عازمین مناسک حج کی ادائیگی کر رہے ہیں۔ ان میں سعودی عرب کے عازمین حج کی تعداد 1 لاکھ 66 ہزار 654 ہے، جبکہ بیرون ممالک سے 15 لاکھ 6 ہزار 576 عازمین حج سعودی پہنچے ہیں۔ اس سوشل میڈیا پوسٹ میں یہ بھی جانکاری دی گئی ہے کہ مرد عازمین حج کی تعداد 8 لاکھ 77 ہزار 841 ہے، جبکہ خاتون عازمین حج کی تعداد 7 لاکھ 95 ہزار 389 ہے۔ ان میں 66 ہزار 465 عازمین حج بذریعہ زمینی راستہ، 5 ہزار 94 عازمین حج بذریعہ سمندری راستہ اور 14 لاکھ 35 ہزار 17 عازمین حج بذریعہ ہوائی راستہ فریضۂ حج ادا کرنے پہنچے ہیں۔

اس درمیان رکن اعظم ’وقوفِ عرفہ‘ کی تکمیل کے بعد عازمین حج کی مزدلفہ روانگی شروع ہو گئی ہے۔ مزدلفہ میں مغرب و عشا کی نماز قصر و جمع کی صورت میں ادا کی جائے گی اور رمی و جمرات کے لیے کنکریاں بھی یکجا کی جائیں گی۔ حجاج کرام مزدلفہ کے میدان میں کھلے آسمان کے نیچے شب گزاری کریں گے، اور پھر نماز فجر ادا کرنے کے ساتھ ہی وہ منیٰ کی جانب روانہ ہو جائیں گے۔ سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک گرافکس ویڈیو جاری کر عام لوگوں کو یہ بتایا بھی ہے کہ مزدلفہ میں عازمین حج کی کیا مصروفیات رہیں گی۔

قابل ذکر ہے کہ میدان عرفات سے مزدلفہ تک تقریباً 10 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے کے مقصد سے حجاج کرام کے لیے خصوصی ٹرین اور بس کا انتظام کیا گیا ہے۔ سعودی اسلامی امور کی وزارت نے اس سال حج کے دوران عازمین کے استقبال کے لیے مزدلفہ میں بھرپور تیاریاں کی ہوئی ہیں۔ مزدلفہ کی مسجد میں معیاری آگاہی اور رہنمائی کی خدمات فراہم کی گئی ہیں۔ الیکٹرانک خدمات اور وائی فائی سروس وغیرہ کا مربوط نظم کیا گیا ہے۔ بزرگ حجاج کی خدمات کے لیے بھی ضروری سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

Recent News

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں مختلف پروگراموں کے انٹرنس ٹسٹ کے نتائج جاری

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں مختلف پروگراموں کے انٹرنس ٹسٹ کے نتائج جاری

June 18, 2025
’وقف بچاؤ، دستور بچاؤ کانفرنس‘ کی تیاریاں شباب پر

’وقف بچاؤ، دستور بچاؤ کانفرنس‘ کی تیاریاں شباب پر

June 17, 2025
عازمین حج کی رہنمائی کیلئے حج آپریشنل پلان جاری

ہر حاجی کو خادم حرمین شریفین کی جانب سے قرآن پاک کا تحفہ

June 17, 2025
ملک کی 16ویں مردم شماری 2027 کے لیے نوٹیفکیشن جاری

ملک کی 16ویں مردم شماری 2027 کے لیے نوٹیفکیشن جاری

June 16, 2025
ایران سے ہندوستانیوں کو بحفاظت نکالنے کے لیے حکومت ہند سرگرم

ایران سے ہندوستانیوں کو بحفاظت نکالنے کے لیے حکومت ہند سرگرم

June 16, 2025
مشکل نہیں ہے کچھ بھی اگر ٹھان لیجئے

مشکل نہیں ہے کچھ بھی اگر ٹھان لیجئے

June 15, 2025
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.