Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

نیشنلسٹ سٹیزنس پارٹی میں ضم ہونے کا ترنمول کے باغیوں کا فیصلہ

اسپیکر کو مکتوب ۔ لوک سبھا میں علیحدہ نشستوں کا مطالبہ ۔ آئندہ ماہ پارٹی کے نام پر دعوی پیش کیا جائیگا

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
3 months ago
نیشنلسٹ سٹیزنس پارٹی میں ضم ہونے کا  ترنمول کے باغیوں کا فیصلہ

نئی دہلی :ترنمول کانگریس کے 20 ارکان پارلیمنٹ پر مشتمل باغی گروپ نے نیشنلسٹ سٹیزنس پارٹی میں ضم ہونے کا فیصلہ کیا ہے جو تریپورہ سے تعلق رکھنے والی ایک غیر معروف بنگالی پارٹی ہے ۔ اسپیکر لوک سبھا  اوم برلا سے ملاقات کے موقع پر باغی ارکان پارلیمنٹ نے یہ اعلا ن کیا اور اپنا ایک مکتوب انہیں حوالے کیا ۔ باغی گروپ کی لیڈر کاکولی گھوش دستی دار نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ اب یہ ارکان ‘ پارلیمنٹ میں علیحدہ گروپ میں بیٹھیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس دو تہائی اکثریت ہے اور ہم این ڈی اے کا حصہ ہونگے اور وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں کام کریں گے ۔ اس اقدام سے ترنمول کانگریس کے بحران میں اضافہ ہوگا جس کے لوک سبھا میں 28 ارکان تھے ۔ اس گروپ کے نیشنلسٹ سٹیزنس پارٹی میں انضمام سے ایوان میں اپوزیشن ارکان کی تعداد میں کمی ہو جائے گی ۔ ذرائع نے کہا کہ علیحدہ بلاک بنانے کی صورت میں قانونی پیچیدگیاں پیدا ہوسکتی تھیں جن کو پیش نظر رکھتے ہوئے این سی پی آئی میں ضم ہونے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

سابق چیف منسٹر ممتابنرجی کے قریبی رفیق سمجھے جانے والے سدیپ بندوپدھیائے نے کہا کہ ہم نیشنلسٹ سٹیزنس پارٹی کے ساتھ ضم ہونگے ۔ یہ ایک علاقائی جماعت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک سسٹم ہے ۔ جب آپ دو تہائی اکثریت کے ساتھ علیحدہ ہوتے ہیں تو آپ پہلے ہی دن پارٹی کے نام کا مطالبہ نہیں کرسکتے ۔ ہم جون میں مطالبہ کریں گے کہ ترنمول کا نام ہمیں دیا جائے چونکہ ہمارے پاس دو تہائی اکثریت ہے ۔ اس کے بعد عدالت فیصلہ کرے گی ۔ باغی ارکان پارلیمنٹ کے اس فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے سینئر ترنمول لیڈر مدن مترا نے کہا کہ باغیوں کے گروپ نے ترنمول کو دھوکہ دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان تمام نے ترنمول کے نشان پر انتخاب لڑا تھا اور انہوں نے پارٹی اور ممتابنرجی کی قیادت کو مستحکم کرنے کی بات کہی تھی تاہم اب یہ لوگ اس وعدہ سے مکر گئے ہیں۔ یہ فریب ہے ۔

Recent News

شیخ علی مقبرہ معاملہ میں آر ڈبلیو اے کو سپریم کورٹ کی  پھٹکار

نیٹ پیپر لیک معاملہ پر سپریم کورٹ کا سخت تبصرہ

September 18, 2026
الیکشن کمیشن نے ٹی ایم سی کے  نام اورانتخابی نشان  کو  منجمد کر دیا

الیکشن کمیشن نے ٹی ایم سی کے نام اورانتخابی نشان کو منجمد کر دیا

September 18, 2026
حکومت کی اپیل کے باوجود ڈی ٹی سی بس ڈرائیورس کی ہڑتال جاری

حکومت کی اپیل کے باوجود ڈی ٹی سی بس ڈرائیورس کی ہڑتال جاری

September 18, 2026
وزیر اعظم مودی کی سالگرہ پر این ایس یو آئی کا تالی تھالی مارچ

وزیر اعظم مودی کی سالگرہ پر این ایس یو آئی کا تالی تھالی مارچ

September 17, 2026
میرا سر قلم کر دو، پھر بھی میں بی جے پی میں نہیں جاؤں گی :مہوا موئترا

امت شاہ کی میٹنگوں سے مسلم افسران کو باہر رکھنے کا مہوا موئتراکا الزام

September 17, 2026
امریکہ سے 18ہزار ہندوستانی سمیت  15 لاکھ تارکین وطن کی ملک بدری ممکن

ٹرمپ انتظامیہ کے ذریعہ فلسطینی لیڈران کو پریشان کیے جانے کا سلسلہ بدستور جاری

September 17, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.