Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو Front Urdu

سستی شہرت کیلئے ٹرمپ حامی ریپبلکن امیدوار کا اسلام پر نشانہ

ویلنٹینا گومز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ فائرگن سے قرآن پاک کے نسخہ کو جلا رہی ہے

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
1 year ago
سستی شہرت کیلئے ٹرمپ  حامی ریپبلکن امیدوار کا اسلام پر نشانہ

آسٹن : امریکہ کے ٹیکساس سے تعلق رکھنے والی ریپبلکن پارٹی کی لیڈر ویلنٹینا گومز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ فائرگن سے قرآن پاک کے نسخہ کو جلا رہی ہے۔ اس ویڈیو میں اس نے اشتعال انگیز زبان استعمال کی اور کہا کہ وہ ٹیکساس میں اسلام کا خاتمہ کردے گی اور لوگوں سے ووٹ دینے کی اپیل کی ہے۔ صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی حامی ویلنٹینا نے ویڈیو میں کہا کہ میں ٹیکساس میں اسلام کو ختم کروں گی، اے خدا میری مدد فرما، مسلمان عیسائی ممالک پر قبضہ کرنے کیلئے زیادتی اور قتل کے مرتکب ہورہے ہیں۔ ویلنٹینا ویڈیو میں کہتی ہے: ’’امریکہ عیسائی ملک ہے، لہٰذا دہشت گرد مسلمان 57 مسلم ممالک میں سے کہیں بھی جاسکتے ہیں۔ صرف ایک حقیقی خدا ہے اور وہ اسرائیل کا خدا ہے‘‘۔ اس نے یہ بھی کہا کہ اگر وہ منتخب ہوئی تو ایسی صورتحال پیدا کرے گی کہ لوگوں کو مسلمانوں کے پتھراؤ کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ویلنٹینا گومز 2026 میں ٹیکساس کے 31 ویں کانگریشنل ڈسٹرکٹ سے ریپبلکن پارٹی کی امیدوار ہے۔ ویلنٹینا نے دسمبر 2024 میں نیویارک میں ایک ڈمی کو گولی مارنے کا ڈرامہ کیا تھا، جسے اس نے تار کین وطن کی علامت قرار دیا۔ اس نے یہ بھی کہا کہ امریکہ میں پرتشدد جرائم کا ارتکاب کرنے والے تارکین وطن کو سرعام پھانسی دی جانی چاہئے۔

ان بیانات کی وجہ سے اس کی ویڈیو کو سوشل میڈیا سے ہٹا دیا گیا اور اس کا انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی ڈیلیٹ کر دیا گیا۔ اس پر ویلنٹینا نے کہا تھا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اقتدار کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے کیونکہ وہ اپنی بات پر قائم ہے۔ 2024 میں، ویلنٹینا نے موافق ایل جی بی تی کتابوں کو جلانے کی ایک ویڈیو بھی شیئر کی تھی۔ اس نے دعویٰ کیا کہ ان کتابوں کا بچوں پر برا اثر پڑ رہا ہے۔ تاہم اس اقدام سے اسے زیادہ ووٹ نہیں ملے۔ ویلنٹینا گومز کو ریپبلکن پرائمری الیکشن میں صرف 7.4 فیصد ووٹ ملے اور وہ چھٹے نمبر پر رہی۔ فیڈرل الیکشن کمیشن کے ریکارڈس کے مطابق ویلنٹینا 30 جون تک اپنے انتخاب کے سلسلہ میں محض 7000 ڈالر کا فنڈ اکھٹا کر پائی ہے۔ اس کے باوجود وہ سوشل میڈیا پر سرگرم ہے اور سیاسی و سماجی مسائل پر اپنے خیالات کا اظہار کرتی رہتی ہے۔ اپنے اشتعال انگیز بیانات کی وجہ سے اس پر کئی بار سوشل میڈیا پر پابندی لگ چکی ہے۔ویلینٹینا نے 2024 میں ریاست میسوری کے سکریٹری کے عہدے کیلئے انتخاب لڑا تھا۔ اس کی سیاسی سرگرمیاں ہمیشہ متنازعہ رہی ہیں۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ویلنٹینا کے ایسے اشتعال انگیز بیانات امریکہ میں سماجی تناؤ اور تقسیم کو بڑھا سکتے ہیں۔ اگرچہ اس کے حامی اسے ایک سچ کہنے والامانتے ہیں، لیکن اس کے بیانات کو بڑے پیمانے پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ یہ ویڈیو اور بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب امریکہ میں مذہبی اور سماجی کشیدگی بڑھ رہی ہے۔ کئی مذہبی گروہوں نے ویلنٹینا کے بیان کو مذہبی عدم رواداری اور نفرت قرار دیتے ہوئے مسترد کیا ہے۔

Recent News

جامعہ ملیہ اسلامیہ واقع جامع مسجد کے امام و خطیب قاری محمد سلیمان قاسمی کا انتقال

جامعہ ملیہ اسلامیہ واقع جامع مسجد کے امام و خطیب قاری محمد سلیمان قاسمی کا انتقال

September 18, 2026
جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر ایس امین الحسن کا امریکی ٹیرف پر  تشویش کا اظہار

جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر ایس امین الحسن کا امریکی ٹیرف پر تشویش کا اظہار

September 18, 2026
شیخ علی مقبرہ معاملہ میں آر ڈبلیو اے کو سپریم کورٹ کی  پھٹکار

نیٹ پیپر لیک معاملہ پر سپریم کورٹ کا سخت تبصرہ

September 18, 2026
الیکشن کمیشن نے ٹی ایم سی کے  نام اورانتخابی نشان  کو  منجمد کر دیا

الیکشن کمیشن نے ٹی ایم سی کے نام اورانتخابی نشان کو منجمد کر دیا

September 18, 2026
حکومت کی اپیل کے باوجود ڈی ٹی سی بس ڈرائیورس کی ہڑتال جاری

حکومت کی اپیل کے باوجود ڈی ٹی سی بس ڈرائیورس کی ہڑتال جاری

September 18, 2026
وزیر اعظم مودی کی سالگرہ پر این ایس یو آئی کا تالی تھالی مارچ

وزیر اعظم مودی کی سالگرہ پر این ایس یو آئی کا تالی تھالی مارچ

September 17, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.