Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home Breaking News

ٹرمپ کے ’100 فیصد ٹیرف‘ اعلان کا جھٹکا، ہندوستانی شیئر بازار ہلا، 5 فارما کمپنیوں کے شیئر پٹخنی کھا گئے

فارما پروڈکٹس پر ٹرمپ کے اعلان کے بعد ہندوستانی کمپنیوں کے 5 بڑے شیئر لڑکھڑا گئے، جن میں اروندو، لیوپن، ڈی آر ایل، سن اور بایوکان شامل ہیں۔

affan by affan
2 months ago
ٹرمپ کے ’100 فیصد ٹیرف‘ اعلان کا جھٹکا، ہندوستانی شیئر بازار ہلا، 5 فارما کمپنیوں کے شیئر پٹخنی کھا گئے

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے حالیہ اعلان نے ہندوستانی شیئر بازار میں ہلچل مچا دی ہے۔ ٹرمپ نے فارما سمیت کچھ دیگر سیکٹرس پر نئے ٹیرف لگانے کا عندیہ دیا ہے، اور خاص طور سے فارما پروڈکٹس پر ’100 فیصد ٹیرف‘ عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس اعلان کا براہِ راست اثر ہندوستانی شیئر بازار میں دیکھا جا رہا ہے۔ صبح سے ہی بازار دباؤ میں کھلا اور کاروبار کے دوران بھاری گراوٹ درج کی گئی۔ اس وقت سنسیکس 412.67 پوائنٹس گر کر 80,747.01 پر آ گیا ہے، جبکہ نفٹی 115 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 24,776 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

فارما سیکٹر پر اس اعلان کا سب سے زیادہ اثر دیکھا جا رہا ہے کیونکہ ان کمپنیوں کا امریکہ میں بڑا ایکسپوزر ہے۔ نتیجہ یہ ہوا کہ کئی بڑی ہندوستانی فارما کمپنیوں کے شیئرس زمین پر آ گئے۔ اروندو فارما کے شیئرس 1.91 فیصد گر کر 1,076 روپے پر آ گئے ہیں، جبکہ لیوپن تقریباً 3 فیصد ٹوٹ کر 1,918.60 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ سن فارما کے شیئرس میں 3.8 فیصد کی بھاری گراوٹ درج ہوئی اور یہ 1,580 روپے پر پہنچ گئے۔ اسی طرح سپلا کے شیئرس میں بھی 2 فیصد کی کمی دیکھی گئی ہے۔

دیگر کمپنیوں میں اسٹرائیڈس فارما سائنس 6 فیصد، نیٹکو فارما 5 فیصد، بایوکان 4 فیصد، گلین فارما 3.7 فیصد، ڈیویلیب 3 فیصد، آئی پی سی اے لیب 2.5 فیصد اور زائیڈس لائف 2 فیصد کی کمی کے ساتھ ٹریڈ کر رہی ہیں۔ مینکائنڈ فارما میں بھی 3.30 فیصد کی بھاری گراوٹ درج کی گئی ہے۔

بی ایس ای کے ٹاپ 30 شیئرس میں سب سے زیادہ گراوٹ سن فارما کے شیئرس میں 3.8 فیصد رہی۔ اس کے علاوہ انفوسس، ٹیک مہندرا اور ایشین پینٹس جیسے دیگر بڑے شیئرس بھی 2 فیصد تک ٹوٹ گئے ہیں۔ تاہم، کچھ ہی شیئرس میں ہلکی سی تیزی دیکھنے کو ملی ہے۔

مجموعی طور پر ٹرمپ کے اعلان نے ہندوستانی سرمایہ کاروں میں گھبراہٹ پیدا کر دی ہے اور فارما سیکٹر پر اس کا سب سے زیادہ منفی اثر پڑ رہا ہے۔

read more……qaumiawaz.com

Recent News

چھتیس گڑھ میں خوفناک سڑک حادثہ میں 5  نوجوانوں کی دردناک موت

چھتیس گڑھ میں خوفناک سڑک حادثہ میں 5 نوجوانوں کی دردناک موت

December 7, 2025
نائٹ کلب واردات میں 25 افراد کی موت کے بعد  حادثے کی تحقیقات شروع

نائٹ کلب واردات میں 25 افراد کی موت کے بعد حادثے کی تحقیقات شروع

December 7, 2025
انڈیگو بحران پر مرکزی وزارت برائے شہری ہوابازی کا سخت رخ

انڈیگو بحران پر مرکزی وزارت برائے شہری ہوابازی کا سخت رخ

December 6, 2025
نالوں کی مرمت اور حفاظت میں لاپرواہی پردہلی  ہائی کورٹ ناراض

نالوں کی مرمت اور حفاظت میں لاپرواہی پردہلی ہائی کورٹ ناراض

December 6, 2025
دہلی میں درجہ حرارت 5.6 ڈگری سیلسیس تک گرا

دہلی میں درجہ حرارت 5.6 ڈگری سیلسیس تک گرا

December 6, 2025
وقف جائیدادوں کے رجسٹریشن کے لیے تین ماہ کی مہلت

وقف جائیدادوں کے رجسٹریشن کے لیے تین ماہ کی مہلت

December 5, 2025
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.