Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو Front Urdu

ٹرمپ کی حماس کو آخری وارننگ: شرائط مانو ورنہ انجام بُرا ہوگا

حماس کا الزام: اسرائیل نے جنگ بندی معاہدہ توڑا، یرغمالیوں کی رہائی معاہدے کے احترام سے مشروط

affan by affan
1 year ago
ٹرمپ کی حماس کو آخری وارننگ: شرائط مانو ورنہ انجام بُرا ہوگا

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے غزہ میں قید یرغمالیوں کی رہائی کے معاملے پر حماس کو سخت اور آخری وارننگ جاری کی ہے۔ اتوار کے روز ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے واضح کیا کہ حماس کو فوری طور پر ان کی پیش کردہ جنگ بندی تجویز کو قبول کرنا ہوگا، ورنہ اس کے سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔

ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اسرائیل پہلے ہی اس تجویز کو تسلیم کر چکا ہے اور اب وقت ہے کہ حماس بھی اس پر عمل کرے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پوری دنیا چاہتی ہے کہ یرغمالی محفوظ طریقے سے اپنے گھروں کو لوٹیں اور یہ جنگ ختم ہو۔ ٹرمپ کے مطابق اسرائیلی حکومت ان کی شرائط مان چکی ہے، لیکن اگر حماس نے بھی ایسا نہ کیا تو انہیں انجام کے لیے تیار رہنا ہوگا۔ ٹرمپ نے اسے اپنی “آخری وارننگ” قرار دیا۔

ان کی پیش کردہ تجویز کے مطابق جنگ بندی کے پہلے دن ہی حماس کو غزہ میں موجود باقی 48 یرغمالیوں کو رہا کرنا ہوگا، اس کے بدلے میں اسرائیل ہزاروں فلسطینی قیدیوں کو جیلوں سے رہا کرے گا۔ یہ تجویز ٹرمپ نے ہفتہ کو پیش کی تھی جسے اسرائیلی حکام نے مثبت انداز میں لیا ہے، تاہم حماس نے اس پر مکمل رضامندی ظاہر نہیں کی ہے۔

رپورٹس کے مطابق حماس کو معاہدے کے تحت تین یرغمالیوں کو طے وقت پر رہا کرنا تھا لیکن ایسا نہیں ہوا۔ حماس کا الزام ہے کہ اسرائیل نے خود جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے، لہٰذا جب تک اسرائیل اپنے وعدے پورے نہیں کرتا، وہ بھی یرغمالیوں کو رہا نہیں کرے گا۔

اس تنازعے میں ٹرمپ نے خود کو ثالث کے طور پر پیش کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ تمام فریق امن اور انسانیت کو ترجیح دیں۔ تاہم اس دوران اسرائیلی افواج کی غزہ پر کارروائیاں جاری ہیں، جن میں ہزاروں فلسطینی شہری اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔

read more….qaumiawaz.com

Recent News

امریکہ سے 18ہزار ہندوستانی سمیت  15 لاکھ تارکین وطن کی ملک بدری ممکن

ٹرمپ انتظامیہ کے ذریعہ فلسطینی لیڈران کو پریشان کیے جانے کا سلسلہ بدستور جاری

September 17, 2026
 اپنی مرضی سے اسلام قبول کرنے والے  آیوش ملک کی شخصی آزادی بحال   

 اپنی مرضی سے اسلام قبول کرنے والے  آیوش ملک کی شخصی آزادی بحال   

September 16, 2026
پی ایف کوریج کے لیے ماہانہ تنخواہ کی حد 15,000 سے بڑھا کر 25,000کر دی گئی

پی ایف کوریج کے لیے ماہانہ تنخواہ کی حد 15,000 سے بڑھا کر 25,000کر دی گئی

September 16, 2026
یو پی آئی چارج کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی دائر – ان گزٹ نوٹیفکیشن منسوخ کرنے کا مطالبہ

یو پی آئی چارج کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی دائر – ان گزٹ نوٹیفکیشن منسوخ کرنے کا مطالبہ

September 16, 2026
بحیرۂ احمربحران میں شدّت !سعودی عرب نے ینبع بندرگاہ سے تیل لوڈنگ روکی

بحیرۂ احمربحران میں شدّت !سعودی عرب نے ینبع بندرگاہ سے تیل لوڈنگ روکی

September 16, 2026
عازمین حج کی رہنمائی کیلئے حج آپریشنل پلان جاری

عازمین حج کی طبی جانچ کی مدت میں 30 ستمبر تک توسیع

September 16, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.