لکھنؤ: اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ ریاست میں مسلمان سب سے زیادہ محفوظ ہیں، اور اگر ہندو محفوظ ہیں تو مسلمان بھی محفوظ ہیں۔ یوگی نے بلڈوزر انصاف پر بات کرتے ہوئے کہا کہ جو جیسی زبان سمجھتا ہے، اسے اسی زبان میں جواب دیا جانا چاہیے۔ انہوں نے قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانے کا عزم ظاہر کیا۔ سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو کے بیان پر یوگی نے کہا کہ وہ اپنی قیادت کا احترام کرتے ہیں، لیکن جن کا آئیڈیل اورنگزیب ہو، ان کا رویہ بھی ویسا ہی ہوتا ہے۔ یوگی نے کہا کہ ایس پی کے لوگ اورنگزیب، بابر اور جناح کو اپنا آئیڈیل مانتے ہیں۔ وقف املاک پر سوال اٹھاتے ہوئے یوگی نے کہا کہ ان کا استعمال فلاحی کاموں کے لیے نہیں ہوتا۔ متھرا کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہ شری کرشن کی جنم بھومی ہے اور معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے۔