Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو عالمی خبریں

ڈھاکہ سمیت کئی شہروں میں تشدد

شریف عثمان ہادی کی موت کے بعد بنگلہ دیش میں شدید ہنگامہ آرائی

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
11 months ago
ڈھاکہ سمیت کئی شہروں میں تشدد

بنگلہ دیش میں حالات اس وقت بگڑ گئے جب ’انقلاب منچ‘ کے ترجمان اور سرکردہ تحریک کار شریف عثمان ہادی کی موت کی خبر سامنے آئی۔ سنگاپور میں علاج کے دوران جمعرات کو ہادی کے انتقال کے فوراً بعد راجدھانی ڈھاکہ سمیت کئی بڑے شہروں میں احتجاج شروع ہوا، جو دیکھتے ہی دیکھتے تشدد میں بدل گیا۔

ڈھاکہ کے کارواں بازار علاقے میں مشتعل مظاہرین نے ملک کے بڑے بنگلہ روزنامے پرتھم آلو اور انگریزی اخبار دی ڈیلی اسٹار کے دفاتر پر حملہ کر دیا۔ عمارتوں میں توڑ پھوڑ کی گئی، فرنیچر اور دستاویزات باہر نکال کر نذرِ آتش کر دی گئیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق حملے کے وقت متعدد صحافی اور ملازمین دفاتر کے اندر پھنس گئے تھے، جنہیں بعد میں سکیورٹی اہلکاروں نے بحفاظت نکالا۔ دی ڈیلی اسٹار نے اپنے عملے کی سلامتی سے متعلق شدید تشویش کا اظہار کیا۔

تشدد کا دائرہ صرف راجدھانی تک محدود نہ رہا۔ راج شاہی میں مظاہرین نے عوامی لیگ کے ایک دفتر کو آگ لگا دی۔ اسی طرح چٹ گاؤں میں بڑی تعداد میں لوگ ہندوستانی ہائی کمیشن کے دفتر کے باہر جمع ہو گئے، جہاں پتھراؤ کیا گیا اور ہند مخالف و عوامی لیگ مخالف نعرے لگائے گئے۔ ان واقعات کے بعد سکیورٹی اداروں کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا۔

ادھر، ہادی کی موت کی خبر پھیلتے ہی ڈھاکہ کے شاہ باغ چوراہے پر ہزاروں افراد جمع ہو گئے۔ مظاہرین نے سڑکیں بند کر دیں اور حکومت پر ہادی کی حفاظت میں ناکامی کا الزام لگایا۔ ابتدا میں پُرامن نظر آنے والا احتجاج جلد ہی پرتشدد رخ اختیار کر گیا، جس کے نتیجے میں مختلف علاقوں میں آگ زنی اور توڑ پھوڑ کے واقعات پیش آئے۔

Recent News

’ریس کورس‘ مسجد میں نماز ادا کرنے کی عبوری اجازت دینے سے دہلی ہائی کورٹ کاانکار

’ریس کورس‘ مسجد میں نماز ادا کرنے کی عبوری اجازت دینے سے دہلی ہائی کورٹ کاانکار

October 30, 2026
جامعہ ملیہ اسلامیہ کی  غیر معمولی کامیابی

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں طلبہ یونین کے انتخابات کی راہ ہموار

October 30, 2026
بیکٹیریل انفیکشن کے علاج میں اہم پیش رفت

حکومت کے نکمے پن کی سزا عوام کو مل رہی ہے-کانگریس

October 29, 2026
ٹرینوں میں اب رات 11 بجے سے صبح 5 بجے تک موبائل چارج ممنوع

ٹرینوں میں اب رات 11 بجے سے صبح 5 بجے تک موبائل چارج ممنوع

October 28, 2026
شیئر بازار میں جیو پلیٹ فارمز کی شاندار انٹری

شیئر بازار میں جیو پلیٹ فارمز کی شاندار انٹری

October 28, 2026
سونیا گاندھی کی خودنوشت کی اشاعت 10 نومبر کو

سونیا گاندھی کی خودنوشت کی اشاعت 10 نومبر کو

October 27, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.