Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو ریاست بہار

بہار اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے ووٹنگ جاری

لالو پرساد یادو کے خاندان نے ووٹ ڈالنے کے بعد ریاست کے عوام سے تبدیلی کے لیے ووٹ کرنے کی پرزور اپیل کی

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
1 year ago
بہار اسمبلی انتخابات کے  پہلے مرحلے کے لیے ووٹنگ جاری

پٹنہ: بہار اسمبلی انتخاب 2025 کے پہلے مرحلے کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔ ریاست کے مختلف اضلاع میں ووٹنگ کا آغاز پُرجوش انداز میں ہوا۔ صبح 9 بجے تک کے اعداد و شمار کے مطابق تقریباً 13.13 فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی ہے۔ ریاست کے مختلف اضلاع میں ووٹنگ کے رجحان میں فرق دیکھا گیا۔ سہرسا ضلع 15.27 فیصد ووٹنگ کے ساتھ سب سے آگے رہا، جبکہ لکھی سرائے ضلع میں ووٹنگ کی رفتار سب سے کم رہی، جہاں صرف 7.00 فیصد ووٹ ڈالے گئے۔

اس موقع پر ریاست بھر میں جمہوریت کا جشن سا ماحول دیکھنے کو ملا۔  وزیر اعظم نریندر مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر جے پی نڈا نے ریاست کے عوام سے بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی ہے۔ دونوں رہنماؤں نے اسے جمہوریت کا عظیم تہوار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہر ووٹر کو اپنے حقِ رائے دہی کا استعمال کرنا چاہئے تاکہ مضبوط اور مستحکم بہار کی بنیاد رکھی جا سکے۔

بہار اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے دوران لالو پرساد یادو کے خاندان نے جمعرات کو ووٹ ڈالنے کے بعد ریاست کے عوام سے تبدیلی کے لیے ووٹ کرنے کی پرزور اپیل کی۔ سابق وزیر اعلیٰ رابڑی دیوی نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ ووٹ ڈالنے کے بعد کہا کہ بہار کی عوام اس بار تبدیلی کے لیے تیار ہے اور مہاگٹھ بندھن کی حکومت بننے جا رہی ہے۔پٹنہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے رابڑی دیوی نے کہا، ’’میری سبھی سے اپیل ہے کہ وہ ووٹ ضرور ڈالیں۔ یہ عوامی حق بھی ہے اور عوامی ذمہ داری بھی۔ میں سبھی ووٹروں کا شکریہ ادا کرتی ہوں اور امید کرتی ہوں کہ بہار کی تقدیر بدلنے میں ہر شخص اپنا کردار ادا کرے گا۔

Recent News

ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی مسلسل میں اضافہ

ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی مسلسل میں اضافہ

November 22, 2026
آلودگی کے سبب دہلی میں سانس لینا دشوار، جامعہ کی تحقیق نے خطرے سے  کیاخبردار

راجدھانی دہلی میں ہوا کا معیار حسب سابق تشویشناک

November 22, 2026
سونا-چاندی خریدنے والوں کے لیےخوشخبری – قیمتوں میں گراوٹ کا سلسلہ جاری

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں گراوٹ کا سلسلہ جاری

November 20, 2026
دہلی اسمبلی انتخابات کے لیے حتمی ووٹر لسٹ جاری

دہلی میں ووٹر لسٹ میں نام شامل کرانے کے لیے 3.16 لاکھ سے زائد درخواستیں موصول

November 19, 2026
جمنا میں 321 قسم کے زہریلے کیمیکلزموجود

جمنا میں 321 قسم کے زہریلے کیمیکلزموجود

November 18, 2026
دہلی اسمبلی انتخابات کے لیے حتمی ووٹر لسٹ جاری

اترپردیش میں 18 لاکھ 84 ہزار ووٹرز کا اضافہ

November 17, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.