Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

اپوزیشن کی مخالفت کے باوجود وقف ترمیمی بل لوک سبھا سے منظور

حمایت میں 288 اور مخالفت میں 232 ووٹ پڑے -اسدالدین اویسی نےوقف بل کی کاپی پھاڑدی

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
1 year ago
اپوزیشن کی مخالفت کے باوجود وقف ترمیمی بل لوک سبھا سے منظور

نئی دہلی:اپوزیشن کی مخالفت کے باوجود لوک سبھا سے وقف ترمیمی بل پاس ہو گیا ہے۔ اس بل کی حمایت میں 288 ووٹ پڑے ہیں، جبکہ مخالفت میں 232 ہی ووٹ پڑ سکے۔۔ اب اسے راجیہ سبھا میں پیش کیا جائے گا۔ اگر وہاں سے بھی یہ بل پاس ہو گیا تو پھر قانون کی شکل اختیار کرنے کا راستہ ہموار ہو جائے گا۔

آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین کے رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے لوک سبھا میں وقف بل کی مخالفت کی۔ انھوں نے کہا کہ یہ بل آرٹیکل 25، 26 کی خلاف ورزی ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ وقف بل مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی ہے۔ بل پر بحث میں بولتے ہوئے اویسی نے اپنی فکر ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد مسلمانوں کو ذلیل کرنا ہے۔ یہ بیان دینے کے بعد اوسیی نے بل پھاڑتے ہوئے کہا کہ ’’میں گاندھی کی طرح وقف بل کو پھاڑتا ہوں۔

بارہمولہ سے آزاد رکن پارلیمنٹ انجینئر عبدالرشید شیخ نے وقف ترمیمی بل پر حکومت کے خلاف اپنی بات لوک سبھا میں رکھی۔ انھوں نے کہا کہ ’’میں وقف بل کے خلاف کھڑا ہوں۔ مجھے 3 بڑی باتیں ملک کی سب سے بڑی پارٹی بی جے پی اور کانگریس سے پوچھنی ہے۔ مجھے کسی سے دشمنی نہیں۔ مجھے دوستوں نے بھی مارا، دشمنوں نے بھی مارا۔ بی جے پی کھل کر مسلمانوں کو ان کی اوقات یاد دلاتی ہے، یہ سچائی ہے۔‘

سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ضیاء الرحمن برق نے وقف ترمیمی بل کی مخالفت کرتے ہوئے لوک سبھا میں کہا کہ ’’یاد رکھنا، یہ بل اتنا خطرناک ہے جو سارے سماج کو توڑنے کا کام کر رہا ہے۔ بہار اور خاص طور سے آندھرا پردیش کی عوام آپ کی ساتھی پارٹیوں کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔ اگر وہ لوگ اس بل پر آپ کا ساتھ دیتے ہیں تو انھیں خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

وقف ترمیمی بل پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے شرومنی اکالی دل کی رکن پارلیمنٹ ہرسمرت کور بادل نے مودی حکومت کو بری طرح نشانے پر لیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’جو پارٹی مسلم مخالفت کی سیاست کرتی آئی ہے، ان کو کون سا عید کا چاند نظر آ گیا۔ زبان پر دعا ہے لیکن دل تو ان کا کالا ہے۔‘‘ حکومت پر حملہ کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ’’آپ کی منشا صرف مسلمانوں کی زمین اور ان کے پیسوں پر قبضہ کرنے کی ہے۔ آپ ہندوؤں کو ڈرا کر سیاست کرنا چاہ رہے ہیں۔ ٹکڑے ٹکڑے گینگ تو آپ ہیں۔

Recent News

کابینہ سکریٹری نے نیٹ  امتحان کی تیاریوں کا جائزہ لیا

کابینہ سکریٹری نے نیٹ امتحان کی تیاریوں کا جائزہ لیا

June 13, 2026
جنوبی کوریا کے سابق صدر یون سک یول کو غداری کے جرم میں 30 سال قید کی سزا

جنوبی کوریا کے سابق صدر یون سک یول کو غداری کے جرم میں 30 سال قید کی سزا

June 13, 2026
آبنائے ہرمز میں کشیدگی میں اضافہ

آبنائے ہرمز میں کشیدگی میں اضافہ

June 13, 2026
امریکہ سے 104 ہندوستانیوں کی ملک بدری پر اپوزیشن کا احتجاج

مدھیہ پردیش میں راجیہ سبھا کی تینوں سیٹوں پر بی جے پی امیدوار بلا مقابلہ منتخب

June 12, 2026
سائبر کرائم کے خلاف سخت قدم – تمام  جعلی کنٹری کوڈ بلاک

سائبر جرائم کے خلاف مرکزی وزارت داخلہ کی جانب سےتفصیلی ایڈوائزری جاری

June 12, 2026
جنوبی افریقی خاتون بالکونی سےچھلانگ لگا کر ہلاک

جنوبی افریقی خاتون بالکونی سےچھلانگ لگا کر ہلاک

June 12, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.