Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

’اکشے ترتیا‘ کے ساتھ شادی کا سیزن شروع

دہلی میں 3 لاکھ کروڑ روپئے کے ممکنہ کاروبار کے لیے تاجر پُرامید

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
4 months ago
’اکشے ترتیا‘ کے ساتھ شادی کا سیزن شروع

مغربی ایشیا میں جاری کشیدگی اور جنگ کی وجہ سے تقریباً 2 ماہ سے ملک کے بازار میں ماتم کا ماحول ہے۔ تاجروں کے کاروبار متاثر ہوئے اور فروخت میں بھاری گراوٹ دیکھی گئی۔ ان حالات میں اب امید کی کرن نظر آرہی ہے۔ اتوار کو ’اکشے ترتیا‘ کے ساتھ شادی کا سیزن شروع ہو رہا ہے جس کی وجہ سے تاجروں کو خاصی راحت ملنے کی امید کی جا رہی ہے۔

قومی راجدھانی علاقہ (این سی آر) اور ملک بھر میں 19 اپریل سے 13 جولائی تک شادیوں کی 28 تاریخیں نیک (شُبھ) مانی گئی ہیں۔ اس عرصے کے دوران لاکھوں جوڑے شادی کے بندھن میں بندھیں گے جس کی وجہ سے متعلقہ کاروبار سے وابستہ لوگوں کے چہروں پر خوشیاں صاف جھلک رہی ہیں۔ چیمبر آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (سی ٹی آئی) کے چیئرمین برجیش گوئل کے مطابق اس سال ملک بھر میں تقریباً 35 لاکھ شادیاں ہوں گی جس سے تقریباً 3 لاکھ کروڑ روپئے کا کاروبار ہوسکتا ہے۔ وہیں دہلی میں تقریباً 3 لاکھ شادیوں سے 50 ہزار کروڑ روپے کے کاروبار کا اندازہ ہے۔

شادی سیزن کے سلسلے میں بازاروں میں ابھی سے رونق اور امیدیں پروان چڑھنے لگی ہیں۔ راجدھانی دہلی کے چاندنی چوک، صدر بازار، کرول باغ، لاجپت نگر، سروجنی نگر اور راجوری گارڈن جیسے علاقوں میں کپڑے، زیورات، مٹھائی، تحائف اور آرائشی سامان فروخت کرنے والی دکانوں پر لوگوں کی بھیڑ بڑھنے کی امید کی جارہی ہے اور لوگ شادی کی خریداری کے لیے گھروں سے نکلنا شروع ہوگئے ہیں۔

سی ٹی آئی کے سینئر نائب صدر دیپک گرگ اور نائب صدر راہل ادالکھا کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال جی ایس ٹی میں تبدیلی کے بعد لوگوں کی خریداری کی عادات بدل گئی ہیں۔ اب لوگ غیر ملکی اشیاء کے بجائے ہندوستانی مصنوعات زیادہ خرید رہے ہیں۔ اس سے ملک میں کاریگروں، جیولرس اور چھوٹے کاروباروں کو اچھا روزگار مل رہا تھا لیکن جنگ نے کاروبار کو نمایاں طور پر متاثر کیا ہے اور کئی شعبے کساد بازاری کا سامنا کررہے ہیں۔

ایک اندازے کے مطابق شادی کے اس سیزن میں 50 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو روزگار ملنے کا امکان ہے۔ اس میں ٹینٹ ہاؤس، کیٹرنگ، پھولوں کی سجاوٹ، ٹرانسپورٹ، ہوٹل اور فوٹو گرافی سے وابستہ افراد شامل ہیں۔ ٹیکسٹائل، زیورات، دستکاری اور پیکیجنگ جیسی چھوٹی صنعتوں کو بھی فائدہ ہونے کی امید ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ شادیوں کے دوران سب سے زیادہ خرچ کپڑوں اور زیورات پر ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ کھانے، سجاوٹ، بینکویٹ ہال، لائٹ، ساؤنڈ اور دیگر پر بھی خرچ ہوتا ہے۔

یاد رہے کہ ہندوستان میں شادیوں کا سیزن ہر سال بازار کے لیے نئی ​​امید کی کرن لے کرآتا ہے۔ شادیاں، خاص طور پر ’اکشے ترتیا‘ جیسے ’نیک ایام‘ میں انتہائی مبارک مانی جاتی ہیں۔ اس دوران سونا خریدنا اور نیا کام شروع کرنے کی بھی روایت ہے۔ یہی وجہ ہے کہ موجودہ جنگ اور بحران کے دوران بھی کاروباری اس موقع کا انتظار کررہے ہیں۔ امید کی جا رہی ہے کہ شادی کا یہ سیزن بازار کو بحال کر دے گا اور پہلے سے جنگ کی وجہ سے کساد بازاری کا سامنا کررہے تاجروں کو راحت فراہم کرے گا۔

Recent News

’رکشا بندھن‘ پر مودی، کھڑگے اور راہل گاندھی کی نیک  خواہشات

’رکشا بندھن‘ پر مودی، کھڑگے اور راہل گاندھی کی نیک خواہشات

August 28, 2026
رکشا بندھن اشتہارتنازعہ میں کریتی سینن کوراہل گاندھی کی حمایت  حاصل

رکشا بندھن اشتہارتنازعہ میں کریتی سینن کوراہل گاندھی کی حمایت حاصل

August 28, 2026
دہلی کے  ریس  کلب کی 53 ایکڑ زمین پر ا ب مرکزی حکومت کا قبضہ

دہلی کے ریس کلب کی 53 ایکڑ زمین پر ا ب مرکزی حکومت کا قبضہ

August 28, 2026
اسکول یونیفارم کے ساتھ حجاب کی اجازت طلب کرنے والی عرضی خارج

اسکول یونیفارم کے ساتھ حجاب کی اجازت طلب کرنے والی عرضی خارج

August 25, 2026
چینی کی بڑھتی قیمتوں کے پیش  نظر  درآمدات کے اصولوں میں تبدیلی

چینی کی بڑھتی قیمتوں کے پیش نظر درآمدات کے اصولوں میں تبدیلی

August 25, 2026
مدھیہ پردیش میں 600 کروڑ کا گھوٹالہ!

مدھیہ پردیش میں 600 کروڑ کا گھوٹالہ!

August 25, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.