ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کا اعلان دونوں ممالک کے ڈی جی ایم او (ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز) کے درمیان بات چیت کے نتیجے میں ممکن ہوا۔ ڈی جی ایم او فوج میں ایک اہم عہدہ ہوتا ہے جس کا کام جنگ یا دیگر فوجی آپریشنز کی حکمت عملی تیار کرنا اور ان کی نگرانی کرنا ہے۔ موجودہ وقت میں ہندوستان کے ڈی جی ایم او لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھئی ہیں۔
ڈی جی ایم او کی ذمہ داری فوج کی تمام شاخوں اور ایجنسیوں کے درمیان تال میل قائم کرنا اور جنگ یا انسداد دہشت گردی کی مہمات کی حکمت عملی تیار کرنا ہوتی ہے۔ ان کے پاس جنگی آپریشنز کی تمام معلومات پہنچتی ہیں اور وہ ان کے مطابق کارروائی کو آگے بڑھاتے ہیں۔ اس کے علاوہ، یہ سرحدی مسائل اور فوجی مہمات پر نظر رکھتے ہیں، اور خفیہ ایجنسیوں کے ساتھ بھی رابطے میں رہتے ہیں تاکہ ضروری معلومات حاصل کی جا سکیں۔
جنگ یا جنگ بندی کے دوران ڈی جی ایم او کا کردار اہم ہوتا ہے، جیسا کہ حالیہ جنگ بندی میں دونوں ممالک کے ڈی جی ایم او کے درمیان سب سے پہلے رابطہ قائم ہونے کی اطلاع ہے۔ ان کا فیصلہ جنگ کو طول دینے یا کم کرنے میں بھی اہمیت رکھتا ہے
Source: Qaumiawaz.com







