Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو ریاست بہار

نئی نتیش کابینہ میں زماں خان واحد مسلم وزیر

خواتین کی طرف سے شریئسی سنگھ، لیسی سنگھ اور رما نشاد کو وزیر بنایا گیا

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
2 weeks ago
نئی نتیش کابینہ میں  زماں خان واحد  مسلم وزیر

نئی نتیش کابینہ میں مسلم کوٹہ سے چین پور رکن اسمبلی زماں خان وزیر بنائے گئے ہیں -خواتین کی طرف سے شریئسی سنگھ، لیسی سنگھ اور رما نشاد کو وزیر بنایا گیا ہے۔نتیش کابینہ میں 4 راجپوت وزیر بنائے گئے ہیں۔ اس طبقہ سے جموئی کی رکن اسمبلی شریئسی سنگھ، مہوا رکن اسمبلی سنجے کمار سنگھ، آرہ رکن اسمبلی سنجے سنگھ ٹائیگر اور دھمداہا رکن اسمبلی لیسی سنگھ کو کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔

نتیش کابینہ میں 4 راجپوت وزیر بنائے گئے ہیں۔ اس طبقہ سے جموئی کی رکن اسمبلی شریئسی سنگھ، مہوا رکن اسمبلی سنجے کمار سنگھ، آرہ رکن اسمبلی سنجے سنگھ ٹائیگر اور دھمداہا رکن اسمبلی لیسی سنگھ کو کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔ اس بار راجپوت طبقہ سے 32 اراکین اسمبلی منتخب ہو کر ایوان میں پہنچے ہیں۔ بیشتر راجپوت اراکین اسمبلی این ڈی اے سے ہی جیت کر ایوان تک رسائی حاصل کی ہے۔دلت طبقہ کے بھی 4 اراکین اسمبلی کو کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔ دلت کوٹہ سے بھورے رکن اسمبلی سنیل کمار، ایم ایل سی اشوک چودھری، لکھیندر روشن اور بکھری رکن اسمبلی سنجے پاسوان کابینہ میں شامل کیے گئے ہیں۔ دلت طبقہ کے 36 اراکین اسمبلی اس مرتبہ فتحیاب ہو کر ایوان پہنچے ہیں۔

کشواہا اور کرمی طبقہ کے اراکین اسمبلی کو بھی کابینہ میں جگہ ملی ہے۔ دونوں طبقات کے 6 اراکین اسمبلی کابینہ میں شامل ہیں۔ ایک تو خود وزیر اعلیٰ نتیش کمار ہیں۔ ان کے علاوہ کشواہا طبقہ سے سمراٹ چودھری، سریندر مہتا اور دیپک پرکاش کابینہ کا حصہ ہیں۔ کرمی طبقہ سے شرون کمار کابینہ میں شامل کیے گئے ہیں۔کابینہ میں ویشیہ طبقہ کا بھی خیال رکھا گیا ہے۔ اس طبقہ سے دلیپ جیسوال، نارائن پرساد، پرمود کمار اور ارون شنکر پرساد (سوڑی طبقہ) کو وزیر بنایا گیا ہے۔ ویشیہ طبقہ سے سبھی لیڈران بی جے پی کوٹہ سے ہی وزیر بنے ہیں۔ ویشیہ کو بی جے پی کا کور ووٹرس تصور کیا جاتا ہے۔

بھومیہار اور برہمن کوٹہ سے 3 وزیر بنائے گئے ہیں۔ اس طبقہ سے کابینہ میں وجئے کمار چودھری، منگل پانڈے اور وجئے سنہا کابینہ میں شامل کیے گئے ہیں۔ کایستھ طبقہ سے نتن نوین کو کابینہ میں جگہ ملی ہے۔ جیتن رام مانجھی کے بیٹے سنتوش کمار سمن کو بھی کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔ سنتوش سمن مسہر طبقہ سے تعلق رکھتے ہیں۔نشاد اور یادو طبقہ سے 2-2 وزیر بنائے گئے ہیں۔ نشاد طبقہ سے مدن سہنی اور رما نشاد، جبکہ یادو طبقہ سے رام کرپال یادو اور وجیندر یادو کو کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔

Recent News

انڈیگو بحران پر مرکزی وزارت برائے شہری ہوابازی کا سخت رخ

انڈیگو بحران پر مرکزی وزارت برائے شہری ہوابازی کا سخت رخ

December 6, 2025
نالوں کی مرمت اور حفاظت میں لاپرواہی پردہلی  ہائی کورٹ ناراض

نالوں کی مرمت اور حفاظت میں لاپرواہی پردہلی ہائی کورٹ ناراض

December 6, 2025
دہلی میں درجہ حرارت 5.6 ڈگری سیلسیس تک گرا

دہلی میں درجہ حرارت 5.6 ڈگری سیلسیس تک گرا

December 6, 2025
وقف جائیدادوں کے رجسٹریشن کے لیے تین ماہ کی مہلت

وقف جائیدادوں کے رجسٹریشن کے لیے تین ماہ کی مہلت

December 5, 2025
عبداللہ اعظم کو نئے معاملہ میں  7 سال قید کی سزا

عبداللہ اعظم کو نئے معاملہ میں 7 سال قید کی سزا

December 5, 2025
نئی نسل کو اردو سے ہم آہنگ کرنے والا پروگرام جشن ریختہ  5 تا 7 دسمبر

نئی نسل کو اردو سے ہم آہنگ کرنے والا پروگرام جشن ریختہ 5 تا 7 دسمبر

December 4, 2025
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.