Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

دہلی کےاسکولوں کو پھر ملی بم سے اڑانے کی دھمکی

ڈی پی ایس آر کے پورم اور پچھم وِہار کے جی ڈی گوئنکا اسکول کو دھمکی بھرا ای میل ملنے کے بعد افرا تفری کا ماحول

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
1 year ago
دہلی کےاسکولوں کو پھر  ملی  بم سے اڑانے کی دھمکی

نئی دہلی :دہلی کے اسکول، ایئر پورٹ، ہوٹل اور دیگر جگہوں پر بم کی دھمکیوں کا سلسلہ ختم نہیں ہو رہا ہے۔ ایک بار پھر اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی ملی ہے۔ ڈی پی ایس آر کے پورم اور پچھم وِہار کے جی ڈی گوئنکا اسکول کو دھمکی بھرا ای میل ملنے کے بعد افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا۔ پیر کی صبح تقریباً 7 بجے اسکول انتظامیہ کو یہ دھمکی ملی، اس وقت بچے اپنی کلاس کے لیے اسکول پہنچ چکے تھے۔ اسکول انتظامیہ نے معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے فوراً بچوں کو گھر واپس بھیج دیا اور اس کی اطلاع فائر بریگیڈ اور پولیس کو دی۔
پولیس اور فائر ڈپارٹمنٹ کی ٹیموں نے اسکول احاطوں کی تلاشی لی، حالانکہ اس دوران کسی بھی طرح کی دھماکہ خیز اشیا ملنے کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ جانچ ابھی جاری ہے اور ای میل بھیجنے والے کا پتہ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اس پورے معاملے کے بعد اسکولوں میں چوکسی بڑھا دی گئی ہے۔
واضح ہو کہ کچھ وقت پہلے بھی دہلی کے روہنی میں ایک پرائیویٹ اسکول کو بم سے اڑانے کی دھمکی کا ای میل ملا تھا۔ اس کے بعد دہلی فائر ڈپارٹمنٹ کی ایک ٹیم جانچ کے لیے اسکول کیمپس میں پہنچی اور بعد میں یہ دھمکی افواہ پائی گئی۔
روہنی اسکول کو دھمکی ملنے سے ایک دن قبل ہی پرشانت وِہار علاقے میں کم شدت کا دھماکہ ہوا تھا جس میں ایک شخص زخمی ہو گیا تھا۔ اس واقعہ کے بعد موقع پر افرا تفری مچ گئی تھی۔ دھماکہ کے بعد آس پاس دھواں پھیل گیا تھا۔ وہیں اس سے پہلے دہلی کے روہنی میں سی آر پی ایف اسکول کے پاس بھی ایک دھماکہ ہوا تھا۔ دو مہینے کے اندر دہلی میں دو دھماکے ہونے سے یہاں کے تحفظاتی نظام پر سوال اٹھنے لگے۔ اس کے علاوہ اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈہ اور فلائٹس میں بھی لگاتار بم کی دھمکیاں مل رہی ہیں جو بعد میں جھوٹی ثابت ہو رہی ہیں۔

Recent News

سمراٹ چودھری بہار کے نئے وزیر اعلیٰ منتخب

سمراٹ چودھری بہار کے نئے وزیر اعلیٰ منتخب

April 14, 2026
بہار کے پسماندہ ضلعوں کے لئے ریاستی حکومت کی سبھی تجاویز پر نیتی آیوگ کی مہر

نتیش کمار کا وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ

April 14, 2026
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں زبردست اضافہ

عالمی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

April 14, 2026
عمر خالد کو  بہن کی شادی میں شامل ہونے کی اجازت

ضمانت کے لئےعمر خالد نے پھر سپریم کورٹ کا رخ کیا

April 13, 2026
شیخ علی مقبرہ معاملہ میں آر ڈبلیو اے کو سپریم کورٹ کی  پھٹکار

ایم ایس پی کو لاگت سے 50 فیصد زائد کرنے کی مانگ پرسپریم کورٹ میں سماعت

April 13, 2026
عظیم گلوکارہ آشا بھوسلے کو نمناک آنکھوں سے الوداع

عظیم گلوکارہ آشا بھوسلے کو نمناک آنکھوں سے الوداع

April 13, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.