Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

منموہن سنگھ کی شکل میں مسلمان ایک اقلیت دوست رہنما سے محروم :نسیم خان

سابق وزیر اعظم کے انتقال پر کہا کہ انہوں نے انصاف اور برابری کے اصولوں پر مبنی سیاست کی شاندار مثال قائم کی

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
1 year ago
منموہن سنگھ  کی شکل میں مسلمان ایک اقلیت دوست رہنما سے محروم :نسیم خان

ڈاکٹر منموہن سنگھ کی قیادت میں نہ صرف ہندوستان نے معاشی میدان میں ترقی کی، بلکہ اقلیتوں، خصوصاً مسلمانوں کے لیے انصاف اور برابری کے اصولوں پر مبنی سیاست کی ایک شاندار مثال قائم کی۔ ان کے انتقال سے ملک کے مسلمان ایک اقلیت دوست رہنما سے محروم ہوگئے۔ ان خیالات کا اظہار مہاراشٹرا کانگریس کے کارگزار صدر و سابق وزیر محمد عارف نسیم خان نے کیا۔
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر منموہن سنگھ کے دور اقتدار میں ہی مسلمانوں کے حالات کا مطالعہ کرنے والی سچر کمیٹی کی رپورٹ نے ہندوستانی مسلمانوں کی پسماندگی کو بے نقاب کیا اور ان کی ترقی کے لیے ایک عملی منصوبہ پیش کیا، نیز ڈاکٹر منموہن سنگھ نے ان سفارشات کو محض کاغذی دستاویز نہیں رہنے دیا بلکہ ان پر عملدرآمد کے لیے کئی اہم اقدامات کیے۔
ڈاکٹر منموہن سنگھ نے مسلمانوں کی تعلیم، صحت، اور روزگار کے مسائل کو حل کرنے کے لیے ایسے منصوبے بنائے جو آج بھی ان کے ویژن کی گواہی دیتے ہیں۔ مسلمانوں کے لیے مخصوص اسکالرشپ، تعلیمی اداروں کی جدید کاری، اور ان کے روزگار کے مواقع بڑھانے جیسے اقدامات ان کی اقلیت دوستی اور انصاف پسندی کی واضح مثال ہیں۔ یہ اقدامات مسلمانوں کو عزتِ نفس اور وقار کے ساتھ جینے کا حق دلانے کی کوشش تھی، جس کے لیے وہ ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔
نسیم خان نے مزید کہا کہ ڈاکٹر منموہن سنگھ کی قیادت میں اقلیتوں کے لیے 15 نکاتی پروگرام بھی متعارف کروایا گیا، جو ایک جامع اور عملی منصوبہ تھا۔ اس پروگرام نے مسلمانوں کی زندگی میں انقلاب برپا کرنے کی راہ ہموار کی۔ ان کی حکومت نے اقلیتی بچوں کی تعلیم کو ترجیح دی، مدرسوں کی اصلاحات کیں، اور اقلیتوں کے لیے معاشی ترقی کے راستے کھولے۔ ان کے دور میں اقلیتوں کے لیے بینکنگ سہولتوں کا قیام اور فنڈز کی فراہمی میں اضافہ مسلمانوں کے مسائل حل کرنے کے لیے ان کی مخلصانہ کوششوں کا عکاس ہے۔ یہ تمام اقدامات ان کے اس عزم کو ظاہر کرتے ہیں کہ اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے بغیر ہندوستان کی ترقی ادھوری ہے۔

Recent News

نوئیڈا بین الاقوامی ہوائی اڈے پرکمرشیل پروازیں باضابطہ طور پر شروع

نوئیڈا بین الاقوامی ہوائی اڈے پرکمرشیل پروازیں باضابطہ طور پر شروع

June 15, 2026
اقوام متحدہ کی جانب سےامریکہ اور ایران کے مابین امن معاہدے کا خیر مقدم

اقوام متحدہ کی جانب سےامریکہ اور ایران کے مابین امن معاہدے کا خیر مقدم

June 15, 2026
اتراکھنڈ میں  یکساں سول کوڈ کے نفاذ پرجمعیۃ علماء ہند کا شدید تشویش  اظہار

دھمکی اور دباؤکے ذریعہ ہمیں آئینی حقوق سے دستبردار نہیں کیا جا سکتا: جمیعۃ العلما

June 15, 2026
نیشنلسٹ سٹیزنس پارٹی میں ضم ہونے کا  ترنمول کے باغیوں کا فیصلہ

نیشنلسٹ سٹیزنس پارٹی میں ضم ہونے کا ترنمول کے باغیوں کا فیصلہ

June 15, 2026
دہلی  کے  لوگوں کو شدید گرمی سے راحت ملنے کی امید

دہلی-این سی آر میں بارش سے موسم خوشگوار- حبس بھری گرمی سے راحت

June 15, 2026
سونا-چاندی خریدنے والوں کے لیےخوشخبری – قیمتوں میں گراوٹ کا سلسلہ جاری

سونا-چاندی خریدنے والوں کے لیےخوشخبری – قیمتوں میں گراوٹ کا سلسلہ جاری

June 14, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.