Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو عالمی خبریں

افغانستان میں پھر زلزلہ-مہلوکین کی تعداد 1400 کے پار پہنچی

تازہ جھٹکا انہی علاقوں میں آیا ہے جہاں پہلے سے تباہی مچی ہوئی ہے

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
11 months ago
افغانستان میں پھر  زلزلہ-مہلوکین کی تعداد  1400 کے پار پہنچی

افغانستان میں  اب 5.2 شدت کا زلزلہ محسوس کیے جانے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ جھٹکا بھی انہی علاقوں میں آیا ہے جہاں پہلے سے ہی تباہی مچی ہوئی ہے۔ لوگ پہلے ہی اپنوں کی موت اور گھر اجڑنے سے غمگین ہیں، ایسے میں تازہ زلزلہ نے ان پر مزید خوف طاری کر دیا ہے۔ امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) نے بتایا کہ منگل کو آئے زلزلہ کا مرکز افغانستان کے نانگرہار علاقہ میں جلال آباد شہر سے تقریباً 34 کلو میٹر شمال مشرق میں واقع تھا۔ کچھ میڈیا رپورٹس میں زلزلہ کی شدت 5.5 بھی بتائی جا رہی ہے۔ تازہ زلزلہ کے بعد مزید جانی نقصانات سے متعلق کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی ہے، لیکن پہلے سے ہی تباہ عمارتوں کو مزید نقصان ضرور پہنچا ہے۔ غور کرنے والی بات یہ ہے کہ تازہ زلزلہ سے راحت رسانی کے کاموں میں رخنہ پیدا ہوا ہے۔ کئی لاشیں اب بھی ملبہ میں دبے ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، جس کی تلاش کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

بہرحال، افغانستان کی نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان یوسف حماد نے تازہ صورت حال سے متعلق خبر رساں ایجنسی ’اے پی‘ کو بتایا کہ ’’زخمیوں کو محفوظ مقامات پر لے جایا جا رہا ہے۔ مہلوکین کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے، کیونکہ کئی کی حالت سنگین بتائی جا رہی ہے۔‘‘ افسران نے یہ بھی بتایا کہ پہلے زلزلہ سے ہوئے لینڈسلائیڈ نے اہم راستوں کو بلاک کر دیا تھا، جس سے راحت رسانی اور ایمرجنسی ٹیمیں متاثرہ علاقوں تک نہیں پہنچ پا رہی تھیں، اب تازہ زلزلہ نے حالات کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔

Recent News

سماجی کارکن اور تعلیمی اصلاحات کی مہم چلانے والے سونم وانگچک کی حالت مستحکم

سماجی کارکن اور تعلیمی اصلاحات کی مہم چلانے والے سونم وانگچک کی حالت مستحکم

July 22, 2026
آنند مٹھ کے مہاراج دتاگیری گرو پر  عصمت دری  کا الزام

آنند مٹھ کے مہاراج دتاگیری گرو پر عصمت دری کا الزام

July 22, 2026
جموں اور کشمیر کے پونچھ اور راجوری اضلاع میں بارش سے نقصان کا خطرہ برقرار

جموں اور کشمیر کے پونچھ اور راجوری اضلاع میں بارش سے نقصان کا خطرہ برقرار

July 21, 2026
ہم بچوں کو تعلیم دے رہے ہیں یا صرف بہلا رہے ہیں؟

ہم بچوں کو تعلیم دے رہے ہیں یا صرف بہلا رہے ہیں؟

July 21, 2026
امریکہ سے 104 ہندوستانیوں کی ملک بدری پر اپوزیشن کا احتجاج

نیٹ امتحان اور پیپر لیک کے مسئلے پر سیاسی گھماسان جاری

July 21, 2026
امریکہ اور کناڈا کے مابین کشیدگی میں اضافہ

امریکہ اور کناڈا کے مابین کشیدگی میں اضافہ

July 21, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.