Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

کولڈ ڈرنکس اور تمباکو سمیت کئی عیش و عشرت والے سامان پر40 فیصد جی ایس ٹی لگانے کا فیصلہ

وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے مطابق اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے علاوہ سماج کو نقصان پہنچانے والی اشیاء کے لیے 40 فیصد کا اسپیشل سلیب ہوگا

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
8 months ago
کولڈ ڈرنکس اور تمباکو سمیت کئی عیش و عشرت والے سامان پر40 فیصد جی ایس ٹی لگانے کا فیصلہ

 وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے مطابق اب 5 فیصد اور 18 فیصد جی ایس ٹی  کے علاوہ سماج کو نقصان پہنچانے والی اشیاء کے لیے 40 فیصد کا اسپیشل سلیب ہوگا۔ یہ ایسی اشیاء ہیں جو لوگوں کے لیے عیش و عشرت کا سامان ہیں، یا پھر صحت کے لیے نقصان دہ ہیں۔ ان میں تمباکو کی مصنوعات سے لے کر کولڈ ڈرنکس تک شامل ہیں۔

دراصل ’سِن گُڈس‘ (سماجی برائی یا سماج کو نقصان پہنچانے والی اشیاء) پر 40 فیصد جی ایس ٹی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اگر ’سِن گڈس‘ کو آسان الفاظ میں سمجھیں تو یہ ایسے سامان ہیں جو لوگوں کی صحت کو نقصان پہنچانے والے ہیں۔ مثلاً پان مسالہ، سگریٹ-بیڑی، گٹکھا اور فاسٹ فوڈس وغیرہ۔ اس کے علاوہ ایسے سامان جو لوگوں کو مالی خطرے میں ڈالنے والے ہوں، جسیے جوا-سٹے بازی اور دوسری گیمنگ خدمات۔ ساتھ ہی سُپر لگژری سامانوں کو بھی اسی فہرست میں شامل کیا گیا ہے، جن پر 40 فیصد کی شرح سے جی ایس ٹی لگایا جائے گا۔ ان میں پرائیویٹ جیٹ، یاٹ اور ہیلی کاپٹر کو شامل کیا گیا ہے۔ کچھ کیٹگری میں کار اور بائکس پر بھی یہ اعلیٰ شرح جی ایس ٹی نافذ ہوگا۔ دراصل حکومت کا مقصد زیادہ ٹیکس عائد کر کے عوام کے خرچ میں کمی لانا اور لوگوں کی جسمانی و مالی صحت کو درست رکھنا ہے۔

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے جی ایس ٹی میٹنگ کے بعد، اس میں لیے گئے فیصلوں کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے واضح کیا کہ ’’ہماری توجہ ملک کے عام آدمی سے لے کر کسانوں اور چھوٹے تاجروں پر رہی اور جی ایس ٹی سلیب میں کمی کے ساتھ جی ایس ٹی کی شرحوں کی تجاویز پر بھی میٹنگ میں شامل اراکین نے اتفاق کا مظاہرہ کیا۔

40 فیصد سلیب میں آنے والی تمباکو پر مشتمل اشیاء

  • پان مسالہ
  • گٹکھا
  • چبانے والا تمباکو
  • بغیر پروسیس کیا تمباکو، اس کا کچرا
  • سگریٹ-بیڑی
  • چھوٹے-بڑے سگار

اعلیٰ شرح جی ایس ٹی کی فہرست میں شامل ڈرنکس (مشروبات)

  • کاربونیٹیڈ ڈرنکس
  • شوگر ایڈیڈ کولڈ ڈرنکس
  • کیفین والے ڈرنکس

بھاری انجن والی کار اور بائک پر بھی لگے گا 40 فیصد جی ایس ٹی

  • پٹرول کار (1200سی سی سے زیادہ)
  • ڈیزل کار (1500سی سی سے زیادہ)
  • بائیکس (350سی سی سے زیادہ)

لگژری سامانوں پر بھی 40 فیصد ٹیکس

  • سپر لگژری یاٹس
  • پرائیویٹ طیارہ
  • پرائیویٹ ہیلی کاپٹر

آئی پی ایل ٹکٹ سمیت دیگر چیزوں کو بھی 40 فیصد جی ایس ٹی میں شامل کیا گیا ہے:

  • آئی پی ایل میچ دیکھنا بھی اب مہنگا کر دیا گیا ہے اور اس کی ٹکٹوں پر پہلے سے عائد 28 فیصد جی ایس ٹی کو ختم کر کے 40 فیصد کی فہرست میں شامل کر دیا گیا ہے۔
  • کوئلہ، لِگنائٹ اور پِیٹ (نامیاتی مادہ) کو بھی 40 فیصد والی لسٹ میں رکھا گیا ہے۔

Recent News

دہلی-این سی آر میں گرمی کی شدت میں لگاتاراضافہ

آج دہلی کا درجہ حرارت 44 ڈگری سیلسیس رہنے کی امید

April 27, 2026
محمد اظہرالدین کی وزارت برقرار رہنے کی راہ ہموار

محمد اظہرالدین کی وزارت برقرار رہنے کی راہ ہموار

April 27, 2026
اتر پردیش میں3 دنوں کے لیے ’لو‘ کا الرٹ جاری

اتر پردیش میں3 دنوں کے لیے ’لو‘ کا الرٹ جاری

April 26, 2026
ایئر انڈیا فلائٹ کی برطانیہ میں ایمرجنسی لینڈنگ

2 ماہ کی کشیدگی کے بعد تہران سے کمرشیل پروازوں کا آغاز

April 25, 2026
شیخ علی مقبرہ معاملہ میں آر ڈبلیو اے کو سپریم کورٹ کی  پھٹکار

سبریمالہ میں خواتین کے داخلہ سے متعلق عرضی پر سماعت کے دوران مسلم خواتین کے مسجد جانے کا بھی ذکر

April 25, 2026
ریزرو بینک آف انڈیا نے  پے ٹی ایم پیمنٹ بینک لمیٹڈ کا  لائسنس منسوخ کر دیا

ریزرو بینک آف انڈیا نے پے ٹی ایم پیمنٹ بینک لمیٹڈ کا لائسنس منسوخ کر دیا

April 25, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.