Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

تلنگانہ حکومت میں مسلم وزیر کے طور پرمحمد اظہرالدین کی حلف برداری

راج بھون میں منعقدہ ایک باوقار تقریب میں ریاست کے گورنر جشنو دیو ورما نے عہدے اور رازداری کا حلف دلایا

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
3 months ago
تلنگانہ حکومت میں مسلم وزیر کے طور پرمحمد اظہرالدین کی حلف برداری

حیدرآباد: ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کانگریس کے سینئر رہنما محمد اظہرالدین نے جمعہ کو تلنگانہ کابینہ میں وزیر کے طور پر حلف لیا۔ راج بھون میں منعقدہ ایک باوقار تقریب میں ریاست کے گورنر جشنو دیو ورما نے انہیں عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔
تقریب میں وزیراعلیٰ اے ریونت ریڈی، نائب وزیراعلیٰ ملو بھٹّی وکرمارک، اسپیکر گدم پرساد کمار، قانون ساز کونسل کے چیئرمین جی سکھیندر ریڈی، اور تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی (ٹی پی سی سی) کے صدر مہیش کمار گوڑ سمیت کئی اہم رہنما شریک تھے۔

اظہرالدین کے بیٹے محمد اسدالدین بھی اس موقع پر موجود تھے، جنہیں حال ہی میں ٹی پی سی سی کا جنرل سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔ ریاستی کابینہ نے رواں سال اگست میں اظہرالدین کو گورنر کے کوٹے سے قانون ساز کونسل کا رکن نامزد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ 62 سالہ اظہرالدین فی الحال ٹی پی سی سی کے ورکنگ صدر اور سیاسی امور کی کمیٹی کے رکن ہیں۔ انہیں 11 نومبر کو ہونے والے جوبلی ہلز اسمبلی حلقے کے ضمنی انتخاب سے قبل کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔سابق کپتان 2023 کے اسمبلی انتخابات میں اپنے حلقے سے شکست کھا گئے تھے۔ پارٹی نے بعد میں انہیں کابینہ میں شامل کرنے کا وعدہ پورا کیا، جس کے بعد وہ ریونت ریڈی کی کابینہ کے پہلے مسلم وزیر بن گئے۔

خیال رہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے الیکشن کمیشن سے کابینہ کی توسیع روکنے کی درخواست دی تھی۔ بی جے پی کا الزام ہے کہ اظہرالدین کو ضمنی انتخاب سے پہلے مخصوص طبقے کے ووٹ حاصل کرنے کے لیے وزیر بنایا گیا ہے، جو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مترادف ہے۔ریاستی کابینہ کا قیام 7 دسمبر 2023 کو ریونت ریڈی اور 11 وزرا کی حلف برداری کے ساتھ ہوا تھا۔ بعد میں 8 جون کو تین نئے وزرا شامل کیے گئے، جب کہ تین عہدے خالی رکھے گئے تھے۔ آئین کے مطابق وزیراعلیٰ سمیت کابینہ میں زیادہ سے زیادہ 18 وزرا ہو سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ محمد اظہرالدین 2009 میں کانگریس میں شامل ہوئے اور اسی سال اترپردیش کے مرادآباد سے لوک سبھا کے رکن منتخب ہوئے۔ 2014 میں انہوں نے راجستھان کے ٹونک-سوائی مادھوپور سے انتخاب لڑا مگر کامیابی حاصل نہ کر سکے۔ 2018 میں انہیں تلنگانہ کانگریس کا ورکنگ صدر بنایا گیا، جہاں سے وہ مسلسل تنظیمی سطح پر سرگرم ہیں۔

Recent News

ممتا بنرجی کی ایس آئی آر کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی

ممتا بنرجی کی ایس آئی آر کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی

February 2, 2026
’امرت ادیان‘3فروری سے عام لوگوں کے لیے کھل جائے گا

’امرت ادیان‘3فروری سے عام لوگوں کے لیے کھل جائے گا

February 1, 2026
2026-27کے بجٹ میں ’ ترقی یافتہ ہندوستان ‘ کا ہدف

2026-27کے بجٹ میں ’ ترقی یافتہ ہندوستان ‘ کا ہدف

February 1, 2026
دہلی-این سی آر میں پھر موسم نے   لی کروٹ

دہلی-این سی آر میں پھر موسم نے لی کروٹ

February 1, 2026
عدالتوں میں الزامات طے کرنے میں تاخیر پر سپریم کورٹ برہم

ماہواری سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم

January 31, 2026
ہماچل پردیش میں شدید برفباری

ہماچل پردیش میں شدید برفباری

January 30, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.