Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

سانحۂ مدینہ پر انڈیا اسلامک کلچرل سنٹر افسردہ — سلمان خورشید کا دلی اظہارِ تعزیت

 انڈیا اسلامک کلچرل سنٹر نئی دہلی کے صدر سلمان خورشید اور دیگر اراکین نے مدینہ منورہ میں پیش آئے حادثہ پر شدید رنج و غم کا اظہار کیا

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
5 months ago
سانحۂ مدینہ پر انڈیا اسلامک کلچرل سنٹر افسردہ — سلمان خورشید کا دلی اظہارِ تعزیت

نئی دہلی انڈیا اسلامک کلچرل سنٹر کے صدر اور مشہور و معروف کانگریس لیڈر سلمان خورشید نے مدینہ منورہ کے قریب پیش آئے اس خوفناک حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، جس میں کم از کم 41 ہندوستانی عمرہ زائرین کی جانیں ضائع ہوگئیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک نہایت دلخراش سانحہ ہے، جس نے پوری قوم کو غمزدہ کر دیا ہے۔

سلمان خورشید نے مرحومین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق ہونے والے تمام زائرین کی مغفرت فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ انہوں نے اس حادثہ میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لیے بھی دعا کی اور سعودی حکام سے اپیل کی کہ زخمیوں کو ہر ممکن طبی مدد فراہم کی جائے۔

انڈیا اسلامک کلچرل سنٹر کے دیگر عہدیداران نے بھی اس افسوسناک حادثے پر گہرے دکھ اور سوگ کا اظہار کیا ہے۔ سنٹر کے سکریٹری ڈاکٹر اے کے شرما نے کہا کہ یہ وقت غمزدہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہونے کا ہے۔ انہوں نے حکومتِ ہند اور وزارتِ خارجہ سے درخواست کی کہ سعودی عرب کے حکام کے ساتھ قریبی رابطہ قائم رکھتے ہوئے تمام ضروری کارروائیاں فوری طور پر پوری کی جائیں، تاکہ متاثرہ خاندانوں کو کم سے کم پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑے۔ادھر سنٹر کے ممبران نے کہا کہ وہ مرحومین کے اہل خانہ کے دکھ اور درد میں برابر کے شریک ہیں اور ان مشکل لمحات میں ان کے لیے دعاگو ہیں۔(پریس ریلیز)

Recent News

سونم رگھونشی کی 10 ماہ بعد جیل سے رہائی متوقع

سونم رگھونشی کی 10 ماہ بعد جیل سے رہائی متوقع

April 28, 2026
دہلی  کے  لوگوں کو شدید گرمی سے راحت ملنے کی امید

دہلی کے لوگوں کو شدید گرمی سے راحت ملنے کی امید

April 28, 2026
دہلی-این سی آر میں گرمی کی شدت میں لگاتاراضافہ

آج دہلی کا درجہ حرارت 44 ڈگری سیلسیس رہنے کی امید

April 27, 2026
محمد اظہرالدین کی وزارت برقرار رہنے کی راہ ہموار

محمد اظہرالدین کی وزارت برقرار رہنے کی راہ ہموار

April 27, 2026
اتر پردیش میں3 دنوں کے لیے ’لو‘ کا الرٹ جاری

اتر پردیش میں3 دنوں کے لیے ’لو‘ کا الرٹ جاری

April 26, 2026
ایئر انڈیا فلائٹ کی برطانیہ میں ایمرجنسی لینڈنگ

2 ماہ کی کشیدگی کے بعد تہران سے کمرشیل پروازوں کا آغاز

April 25, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.