Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home Breaking News

این سی ای آر ٹی کی درسی کتابوں میں تحریفات تعلیم اور طلباء کے لئے نقصان دہ

انڈین ہسٹری فورم کے زیر اہتمام ویبینار میں معروف تاریخ داں ڈاکٹر روچیکا شرما نے این سی ای آر ٹی کی تاریخ کی درسی کتابوں میں حالیہ تبدیلیوں اور ملک بھر کے لاکھوں طلبہ کے تاریخی فہم اور سماجی ہم آہنگی پر ان کے منفی اثرات کا تنقیدی جائزہ پیش کیا

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
1 month ago
این سی ای آر ٹی کی درسی کتابوں میں تحریفات تعلیم اور طلباء کے لئے نقصان دہ

نئی دہلی : انڈین ہسٹری فورم کے زیر اہتمام’’ این سی ای آر ٹی کی تاریخ کی درسی کتابوں میں تحریفات اور نظریاتی مداخلتیں ‘‘ کے عنوان سے ایک ویبینار کا انعقاد کیا گیا۔ اس ویبینار میں معروف تاریخ داں ڈاکٹر روچیکا شرما نے اظہار خیال کیا۔ انہوں نے این سی ای آر ٹی کی تاریخ کی درسی کتابوں میں حالیہ تبدیلیوں اور ملک بھر کے لاکھوں طلبہ کے تاریخی فہم اور سماجی ہم آہنگی پر ان کے منفی اثرات کا تنقیدی جائزہ پیش کیا۔

اپنے خطاب میں ڈاکٹر شرما نے کہا کہ 12 سے 14 سال کی عمر کے طلبہ کے لیے این سی ای آر ٹی کا نصاب، خصوصاً عہدِ وسطیٰ کی ہندوستانی تاریخ کے بیان میں واضح طور پر ایک مخصوص نظریاتی جھکاؤ محسوس ہوتا ہے۔ ان کے مطابق مسلم حکمرانوں، بالخصوص سلاطین اور مغلوں کو لوٹ مار، غارت گری اور تباہی پھیلانے والے ظالموں کے طور پر پیش کیا گیا ہے ، جبکہ غیر مسلم حکمرانوں کے اسی نوعیت کے اقدامات کو کتابوں میں بہت کم جگہ دی گئی ہے۔ چھٹویں جماعت سے آٹھویں جماعت کی درسی کتابوں کے معنوی تجزیے کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ طرز بیان ایک خاص ایجنڈے کے تحت دانستہ طور پر اختیار کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر روچکا شرما نے اعلیٰ ثانوی درسی کتابوں میں ہونے والی تبدیلیوں پر بھی تفصیل سے گفتگو کی، جن میں 11 اور 12 ویں جماعت کی درسی کتب میں ذات برادری کی اصطلاحات کو سماجی حقائق سے بدلنا شامل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ تبدیلی غیر تاریخی ہے اور ذات پات کے جبری ڈھانچہ کو کمزور کر کے پیش کرتی ہے۔ انہوں نے این سی ای آر ٹی کی طرف سے ماہرین کی کمیٹیوں کی تشکیل پر بھی تشویش ظاہر کی اور کہا کہ ان کمیٹیوں میں ایسے افراد کی موجودگی نصابی فیصلوں کو متاثر کر سکتی ہے جن کی نظریاتی وابستگیاں مشکوک ہیں۔

تاریخ کی کتابوں میں مندروں کے مبینہ انہدام کے موضوع پر بات کرتے ہوئے ڈاکٹر شرما نے اس رجحان کو صرف عہد وسطیٰ کے مسلم حکمرانوں سے جوڑنے کے رویے کو غلط قرار دیا۔ انہوں نے ابتدائی عہد وسطیٰ کے جنوبی ہندوستان، خصوصاً بھکتی دور، کی مثالیں پیش کیں جہاں جین مت اور بدھ مت سے وابستہ مندروں کو فرقہ وارانہ جذبے کے تحت مسمار یا تبدیل کیا گیا۔ ڈاکٹر روچکا شرما نے زور دیا کہ ہندوستان کی جدید تاریخ سے پہلے مذہبی شناخت منقسم نہیں تھی ۔غیر مسلم روایات کے درمیان بھی کافی اختلافات موجود تھے۔ ان کے مطابق مندروں کی مسماری اکثر مذہب کے بجائے سیاسی اور معاشی محرکات کے تحت ہوتی تھی۔

ڈاکٹر شرما نے مغل اور راجپوت سیاسی اتحاد اور تعاون کی تاریخ پر بھی روشنی ڈالی ۔انہوں نے ملک امبر کی جانب سے مراٹھا افواج کے استعمال کی مثالیں دیتے ہوئے کہا کہ زیادہ تر تنازعات میں مذہب کے بجائے سیاسی مصلحت کارفرما تھی۔ انہوں نے چھترپتی شیواجی کو ایک سخت گیر ہندو کے طور پر پیش کیے جانے پر سوال اٹھایا اور کہا کہ ایک متحدہ ہندومت نوآبادیاتی دور کی تشکیل ہے۔انہوں نے 12 ویں جماعت کی درسی کتب میں آریائی ہجرت کے مباحث سے متعلق جینیاتی مطالعات کی غلط پیش کش پر بھی تشویش ظاہر کی اور خبردار کیا کہ اس طرح کی تحریفات سے تاریخ کو فرقہ وارانہ شکل اختیار کر لینے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے ۔

ریاستی سرپرستی میں کی جانے والی تحریفات کے مقابلے کے سوال پر ڈاکٹر شرما نے ماہرینِ تعلیم کو درپیش ادارہ جاتی دباؤ کا اعتراف کیا، تاہم انہوں نے اجتماعی اور علمی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔آئی ایچ ایف کی جانب سے منعقدہ اس ویبینار کے اختتام پر رائد عزام نے اختتامی کلمات ادا کئے اور ڈاکٹر روچیکا شرما اور شرکاء کاشکریہ ادا کیا۔

Recent News

ممتا بنرجی کی ایس آئی آر کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی

ممتا بنرجی کی ایس آئی آر کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی

February 2, 2026
’امرت ادیان‘3فروری سے عام لوگوں کے لیے کھل جائے گا

’امرت ادیان‘3فروری سے عام لوگوں کے لیے کھل جائے گا

February 1, 2026
2026-27کے بجٹ میں ’ ترقی یافتہ ہندوستان ‘ کا ہدف

2026-27کے بجٹ میں ’ ترقی یافتہ ہندوستان ‘ کا ہدف

February 1, 2026
دہلی-این سی آر میں پھر موسم نے   لی کروٹ

دہلی-این سی آر میں پھر موسم نے لی کروٹ

February 1, 2026
عدالتوں میں الزامات طے کرنے میں تاخیر پر سپریم کورٹ برہم

ماہواری سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم

January 31, 2026
ہماچل پردیش میں شدید برفباری

ہماچل پردیش میں شدید برفباری

January 30, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.