Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو عالمی خبریں

عدالتی حکم کے بعد ڈیلسی روڈریگز بنیں وینزویلا کی عبوری صدر

یہ فیصلہ صدر نکولس مادورو کی عدم موجودگی کے مد نظر لیا گیا ہے جنہیں امریکی فورسیز کے ذریعہ کئے گئے آپریشن میں گرفتار کرکے نیویارک لے جایا گیا ہے

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
4 months ago
عدالتی حکم کے بعد ڈیلسی روڈریگز بنیں وینزویلا کی عبوری صدر

وینزویلا پرامریکی حملے کے بعد ملک میں اُٹھے سیاسی طوفان  کے دوران ملک کی سپریم کوٹ کے آئینی چیمبر نے نائب صدر ڈیلسی روڈریگز کو عبوری صدر کی ذمہ داری سنبھالنے کا حکم دیا ہے۔ یہ فیصلہ صدر نکولس مادورو کی عدم موجودگی کے مد نظر لیا گیا ہے جنہیں ہفتے کے روزعلی الصبح امریکی فورسیز کے ذریعہ کئے گئے آپریشن میں گرفتار کرکے نیویارک لے جایا گیا ہے۔

عدالت کے حکم میں کہا گیا ہے کہ ڈیلسی روڈریگز بولیویرین جمہوریہ وینزویلا کے صدر کا عہدہ سنبھالیں گی تاکہ انتظامی تسلسل اور قوم کے جامع دفاع کو یقینی بنایا جا سکے۔ عدالت اس معاملے پر مزید فوڑ وخوض کرے گی تاکہ ریاست کا استحکام، حکومت چلانے اور صدر کی جبراً عدم موجودگی کی صورت میں قومی خود مختاری کی حفاظت یقینی کرنے کے لیے نافذ قانونی ڈھانچے کا تعین کیا جاسکے۔

سپریم کورٹ نے نائب صدر کے فرائض انجام دینے والی ڈیلسی روڈریگز کو عبوری صدر مقرر کرنے کا حکم دے کر ملک کے عوام کو مطمئن کرنے کی کوشش کی ہے۔ وینزویلا کی نائب صدر ڈیلسی روڈریگز ملک میں حالات معمول پر آنے تک عہدۂ صدارت سنبھالیں گی۔ مادورو نے وینزویلا حکومت کی حمایت کرنے پر ڈیلسی روڈریگز کو ’شیرنی‘ قرار دیا تھا۔

وینزویلا کے صدر عہدے کے لیے ڈیلسی روڈریگز امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی بھی پہلی پسند ہیں۔ امریکی صدر ٹرمپ نے نکولس مادورو کی گرفتاری کے بعد فلوریڈا میں اپنے گھر مار-اے-لاگو میں پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ نائب صدر ڈیلسی روڈریگوز وینزویلا کی صدر کا عہدہ سنبھالیں گی۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ مستقبل قریب کے لیے وینزویلا کا انتظام کرے گا اور ڈیلسی روڈریگز نے اس ملک کو دوبارہ عظیم بنانے کے لیے جو بھی ضروری ہے، کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

Recent News

متنازعہ ریمارکس کے معاملے میں اعظم خان  قصوروارقرار

متنازعہ ریمارکس کے معاملے میں اعظم خان قصوروارقرار

May 16, 2026
آدھار کارڈ تقسیم کرنے کے بجائے شہر سے دور کوڑے میں پھینک دیئے

پرانی آدھار ایپ ا ب بند ہوجائے گی- نئی ایپ سے ہوں گے سب کام

May 16, 2026
روپیہ امریکی ڈالر کے مقابلے 46 پیسے ٹوٹ کر اب تک کی سب سے نچلی سطح  پر پہنچا

روپیہ پہلی بار 96 روپے فی ڈالر کی حد سے نیچے

May 16, 2026
مدھیہ پردیش ہائیکورٹ نے کمال مولا مسجد کو مندر قرار دیا

مدھیہ پردیش ہائیکورٹ نے کمال مولا مسجد کو مندر قرار دیا

May 16, 2026
عازمینِ حج کی میٹرو کے ذریعے ایئرپورٹ روانگی

عازمینِ حج کی میٹرو کے ذریعے ایئرپورٹ روانگی

May 16, 2026
شیخ علی مقبرہ معاملہ میں آر ڈبلیو اے کو سپریم کورٹ کی  پھٹکار

سپریم کورٹ میں اب ہفتے میں دو دن ویڈیو کانفرنسنگ سے سماعت

May 16, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.