تہران، ایرانی فوج نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تمام بحری جہازوں کیلئے سخت وارننگ جاری کرکے واضح کیا کہ اس اہم بحری گزرگاہ کی سیکیورٹی اب مکمل طور پر مسلح افواج کے کنٹرول میں ہے ۔ ایرانی فوج کے ترجمان نے ہدایت جاری کی کہ تمام بحری جہاز گزرنے سے قبل ایرانی افواج کے ساتھ رابطہ کے پابند ہوں گے ۔ ترجمان نے خبردار کیا کہ جو جہاز بغیر ہم آہنگی اور اجازت کے گزرنے کی کوشش کریں گے ، ان کی سلامتی خطرے میں پڑ سکتی ہے ۔ ایرانی فوج کا یہ بیان ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے بحری مشن کے اعلان کے ردعمل میں سامنے آیا ہے ۔ واضح رہے کہ امریکہ نے گزشتہ دنوں آبنائے ہرمز میں پھنسے ہوئے بحری جہازوں کو نکالنے کے لیے ایک خصوصی مشن شروع کرنے کا اعلان کیا تھا، جسے ایران نے اپنی سمندری حدود کی سیکیورٹی میں مداخلت قرار دیا ہے ۔
