دہلی-این سی آر میں رہنے والے لوگوں کو ایک بار پھر مہنگائی کا جھٹکا لگا ہے۔ قومی راجدھانی علاقہ میں اتوار کے روز سی این جی ایک روپے فی کلو مہنگی ہو گئی ہے۔ اس سے 2 روز قبل ہی سی این جی قیمت میں 2 روپے اضافہ کیا گیا تھا۔ اس کا مطلب ہے کہ مجموعی طور پر 3 دنوں میں سی این جی 3 روپے مہنگی ہو گئی ہے۔ تازہ اضافہ کے بعد دہلی میں پہلی بار سی این جی کی قیمت 80 روپئے پار ہوگئی ہے۔

قیمتوں میں تازہ اضافے کے بعد دہلی میں 1 کلو سی این جی کی قیمت 80.09 روپے ہو گئی ہے۔ وہیں قومی راجدھانی علاقہ کے غازی آباد میں 1 کلو سی این جی کی قیمت اب 88.70 روپے ہے۔ ملک کی مالیاتی راجدھانی ممبئی میں سی این جی 84 روپے فی کلو گرام ہے۔ حالانکہ عام لوگوں کے باورچی خانے تک پائپ کے ذریعہ سپلائی ہونے والی قدرتی گیس یعنی پی این جی اور گھریلو کھانا پکانے والے ایل پی جی گیس سلینڈر، دونوں کی قیمتوں میں فی الحال کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
کہا جارہا ہے کہ ملک اپنی ضرورت کے حساب سے قدرتی گیس کی درآمد 50 فیصد سے زیادہ کرتا ہے۔ آبنائے ہرمز بحران کے بعد سپلائی میں کمی اور طلب میں اضافہ کی وجہ سے گیس کمپنیوں کے لیے گیس کی خریداری مزید مہنگی ہوگئی ہے۔ کمپنیوں کا کہنا ہے کہ اگر اب قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیا تو انہیں بھاری نقصان برداشت کرنا پڑسکتا ہے اس لیے لاگت کا بوجھ اب صارفین پر ڈالنا ہی واحد متبادل ہے۔ دہلی-این سی آر میں آئی جی ایل اور مہاراشٹر میں ایم جی ایل سی این جی۔پی این جی گیس کی سپلائی کرتے ہیں۔