Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

دبئی میں پھنسے ہندوستانی ڈاکٹروں اور نرسوں کو فوری نکالنے کا مطالبہ

کیرلم کے وزیر اعلیٰ وی ڈی ستیسن کا وزیر اعظم مودی کو خط -فوری مداخلت کی درخواست

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
6 hours ago
دبئی میں پھنسے ہندوستانی ڈاکٹروں اور نرسوں کو فوری نکالنے کا مطالبہ

کیرلم کے وزیر اعلیٰ وی ڈی ستیسن نے وزیر اعظم نریند مودی کو ایک خط لکھ کر دبئی واقع ایرانی اسپتال میں کام کر رہے ہندوستانی ڈاکٹروں اور نرسوں کے لیے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حالیہ علاقائی واقعات کے باعث اسپتال بند ہو گیا ہے، جس کے بعد وہاں کام کرنے والے کئی ہندوستانی ڈاکٹروں اور نرسوں کو سنگین مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

وزیر اعلیٰ وی ڈی ستیسن نے اپنے خط میں لکھا کہ ’’میں ہندوستانی ہیلتھ ورکرز کے ایک گروپ کی جانب سے آپ سے فوری مداخلت کی درخواست کرنے کے لیے یہ خط لکھ رہا ہوں۔ ان میں سے زیادہ تر لوگ کیرلم کے ہیں اور دبئی کے ایرانی اسپتال میں کام کرتے تھے، لیکن ابھی وہ بہت مشکل حالات کا سامنا کر رہے ہیں۔‘‘ وہ مزید لکھتے ہیں کہ ’’حالیہ علاقائی واقعات کے باعث اسپتال بند ہونے کے بعد ان میں سے کئی نرسوں اور ہیلتھ کیئر ورکرز کو یو اے ای میں ویزہ سے متعلق پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس سے ان کے روزگار، وزٹ اور ڈیپینڈنٹ ویزا حاصل کرنے پر اثر پڑا ہے۔ نتیجتاً جو خاندان سالوں سے یو اے ای میں رہ رہے ہیں اور کام کر رہے ہیں وہ اب غیر یقینی صورتحال، شدید مالی تنگی اور اپنی روزی روٹی کھونے کے خوف کا سامنا کر رہے ہیں۔

وی ڈی ستیسن کے مطابق ان ہیلتھ کیئر ورکرز نے پوری لگن اور بہترین طریقے سے خدمات انجام دی ہیں، جس میں کووڈ-19 وبا کے دوران صحت کی خدمات فراہم کرنے میں فرنٹ لائن پر رہنا بھی شامل ہے۔ ہیلتھ کیئر سسٹم میں ان کے تعاون اور مقامی قوانین کی پاسداری کے ان کے بے داغ ریکارڈ کو دیکھتے ہوئے، ان کی موجودہ مشکل صورتحال انتہائی تشویشناک ہے۔

اپنے خط میں وزیر اعلیٰ نے لکھا کہ ’’کئی متاثرہ ملازمین اس وقت اپنی گریس پیریڈ (چھوٹ کی مدت) کے خاتمے کے قریب ہیں اور انہیں ڈر ہے کہ انہیں یو اے ای چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑ سکتا ہے، جس سے ان کے مستقبل کے روزگار کے مواقع اور پروفیشنل لائسنسنگ کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ اس صورتحال نے کئی ملیالی خاندانوں میں شدید تشویش پیدا کر دی ہے، جن کی زندگی اور بچوں کی پڑھائی یو اے ای سے جڑی ہوئی ہے۔‘‘ ستیسن نے وزارت خارجہ سے درخواست کی ہے کہ وہ اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ہندوستان کے سفارت خانے کے ذریعے یو اے ای انتظامیہ سے بات چیت کرے اور ان ہندوستانی شہریوں کے لیے انسانی بنیادوں پر حل تلاش کرے۔

Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.