Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

دہلی فسادات میں ملزم بنائے گئے 13 افراد کو بری کرنے کا اعلان

عدالت نے اپنے حکم میں واضح کیا کہ استغاثہ کے اہم گواہ کی گواہی شبہات کے دائرے میں تھی

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
1 hour ago
دہلی فسادات  میں ملزم بنائے گئے 13 افراد کو بری کرنے کا اعلان

دہلی کی کڑکڑڈوما عدالت نے جمعرات کو 2020 کے شمال مشرقی دہلی فسادات سے متعلق ایک معاملے میں اہم فیصلہ سنایا ہے۔ عدالت نے دہلی فسادات معاملے میں ملزم بنائے گئے 13 افراد کو بری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ عدالت نے اپنے حکم میں واضح کیا کہ استغاثہ کے اہم گواہ کی گواہی شبہات کے دائرے میں تھی۔ اس وجہ سے ملزمین کے خلاف عائد الزامات ثابت نہیں ہو سکے۔ عدالت نے کہا کہ گواہ کی اعتباریت پر سنگین سوالیہ نشان تھے، ایسی صورت میں کسی بھی ملزم کو قصوروار ٹھہرانا انصاف کے منافی ہوگا۔

قابل ذکر ہے کہ فسادات کے معاملات میں اکثر گواہوں کی شناخت اور ان کی گواہی کی صداقت ایک بڑا چیلنج ہوتی ہے۔ اس معاملے میں بھی استغاثہ مناسب ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہا۔ ملزمین کو شبہات کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا گیا۔ یہ فیصلہ عدالتی عمل کے اہم اصول کی عکاسی کرتا ہے۔ عدالت نے پایا کہ اہم گواہ کی گواہی میں کئی تضادات تھے۔ اس کی باتوں میں بھی تضاد سامنے آیا۔ ان تضادات کی وجہ سے گواہ کی اعتباریت پر شک پیدا ہوا۔ عدالتی نظام میں گواہ کی گواہی کا مضبوط ہونا ضروری ہے۔ اگر گواہ کی گواہی کمزور ہو تو ملزم کو بری کیا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ دہلی فسادات معاملہ میں پہلے بھی کئی ملزمین کو بری کیا جا چکا ہے۔ حالانکہ دہلی فسادات سے جڑے کئی معاملے اب بھی زیر سماعت ہیں۔ جمعیۃ علماء ہند بھی دہلی فسادات کے کئی معاملوں میں اپنے وکیلوں کو آگے بڑھایا ہے۔ کئی بے قصوروار افراد کو جمعیۃ نے اپنی کوششوں سے جیل کے باہر بھی نکالا ہے۔ عدالت میں مضبوط دلیلوں کے ساتھ کئی مقدمات اس ادارہ نے جیتے ہیں۔

Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.